Tag: PETROL BOMB

  • پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    اسلام آباد: پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی، پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف محمود قریشی نکلا۔

    میاں عاطف قریشی پی ٹی آئی کا نائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں سیہام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

    میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شر پسند سر غنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

    میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، فوجی املاک خصوصاََ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

  • نگراں حکومت کی ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    نگراں حکومت کی ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزراتِ خزانہ کو ارسال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائے جانے والی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سمری میں جی ایس ٹی کے 2 مختلف ریٹس پر قیمتیں بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اگست سے بڑھنے کا امکان ہے۔

    سمری کے مطابق موجودہ شرح کے حساب سے پٹرول 2 روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ متوقع ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 25 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ سمری میں لائٹ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا

    نئے سیلز ٹیکس کے تحت پٹرولیم مصنوعات 7 روپے 40 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، تاہم نگراں حکومت قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل کرے گی۔

    واضح رہے کہ نگراں حکومت نے آتے ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا کر دی تھی، جس پر عمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں نے بھی ردِ عمل ظاہر کیا تھا، موجودہ اضافے کی تجویز پر اگر عمل ہوتا ہے تو یہ تیسری مرتبہ کا اضافہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا،شرپسندوں نے نماز عید سے قبل مسجد کو آگ لگا دی

    امریکی ریاست فلوریڈا،شرپسندوں نے نماز عید سے قبل مسجد کو آگ لگا دی

    نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا میں 20 سال سے قائم مسجد میں نماز عید کی تیاریوں کے دوران شرپسند شخص نے مسجد پر پیڑول بم کا حملہ کر کے اُسے نذر آتش کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے  فورٹ پئیرس میں 20 سال قائم مسجد ’’اسلامک سینٹر‘‘ کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی۔ علاقہ مکینوں اور امام مسجد کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی جس کے بعد عملے نے جائے وقوعہ پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

    Florida

    فورٹ پئیرس کی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب علاقے کے مسلمان نمازِ عید کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف تھے کہ نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر پیٹرول بم پھینکا جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مزید پڑھیں:    فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، دو ہلاک‘ 17 زخمی

    مسجد کے نائب امام نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حالیہ واقعے سے قبل بھی مسجد کے نمازیوں کو نامعلوم اشخاص کی جانب سے پریشان کیا جاتا رہا ہے جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے مسلمانوں پر پانی کی تھیلیاں پھینکی جاتی ہیں‘‘۔

    Florida-2

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’گاڑی روک کر نمازیوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور فجر کی نماز کے لیے آنے والے افراد کو پارکنگ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی معمول ہوگئے ہیں تاہم اورلنڈو کلب کے واقعے کے بعد مسجد کو متعدد بار دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ شرپسند عناصر مسجد کو محض عمر متین کو بنیاد بنا کر نشانہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ مسجد کو نذر آتش کرنے کا واقعہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے‘‘۔

    کاؤنٹی شیرف کے ترجمان نے مسجد انتظامیہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسجد کو آگ انتظامیہ نے خود لگائی کیونکہ ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد بلڈنگ سے آگ کے شعلے بلند ہونے شروع ہوگئے‘‘۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’’شرپسند شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے تاہم کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ویڈیو کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کر کے اُس کی جلد گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی گئی ہیں۔