Tag: petrol crisis

  • پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    اسلام آباد: پٹرولیم بحران پرابتدائی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی جس میں اوگراکو بحران کا ذمے دار قراردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں پٹرولیم بحران سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاوٗس میں ہوا اجلاس میں دو رکنی کمیٹی نے وزیراعظم کو حالیہ پٹرول بحران پررپورٹ پیش کی۔

    کمیٹی نے ریگولیٹرہونے کی حیثیت سے اوگرا کو اس بحران کا ذمے دارقراردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اوگرا اپنی ذمے داریاں پوری کر نے میں ناکام رہا ہے۔

    اجلاس میں پٹرولیم بحران پر چارافسران کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کی گئی جبکہ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او سہیل بٹ کو بھی بحران کا برابرذمے دار قراردیتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات جاری کیئے گئے وزیراعظم نے ہدایت کی آئندہ ایسے بحران سے بچنے کے لئےانتظامی تبدیلیاں کی جائیں۔

  • پٹرول بحران حکومت کے خلاف سازش کا نتیجہ لگتا ہے ، اسحاق ڈار

    پٹرول بحران حکومت کے خلاف سازش کا نتیجہ لگتا ہے ، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جاپان توانائی کے شعبے میں فنڈنگ کرنے پرتیارہوگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں بحران کا ادائیگیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٍجاپان اورپاکستان کے درمیان انفارمیشن گیپ تھا جسے دور کیا گیا ہے اور’جائیکا‘پاکستان کے لاکھڑا پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ جاپان اس پروجیکٹ میں 85 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے میں بھی جائیکا کے ساتھ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں بتایا کہ قبضے کے باعث کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات ہیں۔

    پنجاب میں گزشتہ سات روز سے جاری پٹرول بحران پراسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’’سب کچھ ٹھیک تھا خدا جانے یہ بحران کیسے آگیا‘‘۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے ہماری حکومت کے خلاف سازش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بحران کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی جارہی ہیں، طلب اور رسد میں توازن کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ذمے پاکستان اسٹیٹ آئل کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں اورنہ ہی مالی معاملات کی وجہ سے بحران آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے بحران پرقابو پانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں۔

  • وزیراعظم نے پٹرول بحران فی الفورختم کرانے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے پٹرول بحران فی الفورختم کرانے کا حکم دے دیا

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں جاری پیٹرولیم بحران دو دن کے اندر ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    انہوں نے یہ بیان جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ جوکوئی بھی اس صورتحال کا ذمہ دار ہوگا اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے چاہے وہ کوئی وزیر ہی کیوں نہ ہوں۔

    انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں بحران کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرائی جائیں کہ بحران صرف پنجاب میں ہی کیوں پیدا ہوا۔

    سیاسی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نےتحریک انصاف کے ساتھ تنازعات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    دریں اثناء وزیراعظم نے وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے وزیرِپیٹرولیم شاہد کاقان عباسی کے ہمراہ پیر کے روز طلب کرلیا۔

    انہوں نے اسحاق ڈارکو ہدایت کی کہ پیٹرول بحران کو حل کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔