Tag: petrol price

  • پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا گیا

    پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت264.61روپے برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت269.99روپے ہوگئی، مٹی کا تیل 1.46روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت176.81روپے فی لیٹر ہوگئی۔

    قیمتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل2.40روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت159.76روپے ہوگئی

    وزارتِ خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم ستمبر) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔

    گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2527 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر کر دی۔

    مٹی کا تیل 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر کے 161 روپے 66 پیسے کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 148 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اس کا اطلاق 12 بجے سے ہوگا۔

    حکومت نے یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر تین روپے 72 پیسے مہنگا کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3.29 روپے فی لیٹر بڑھا دی تھی۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 48 پیسے سستا ہو کر 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کمی کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

    پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں کئی عوامل شامل ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں اور لیویوں، اور ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی لاگتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا عام آدمی اور معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ جب قیمتیں بڑھتی ہیں، تو ٹرانسپورٹ کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کاروباروں کی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے، جس سے قیمتوں میں اضافہ اور معاشی نمو میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

  • کویت میں غیر ملکیوں کے لیے بری خبر

    کویت میں غیر ملکیوں کے لیے بری خبر

    کویت کے اہم حکومتی ذرائع کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے جس کا اطلاق صرف غیرملکیوں پر ہوگا۔

    کویتی خبر رساں ادارے ’القبس‘ نے باخبر حکومتی ذرائع کے حوالے بتایا کہ پیٹرول کے نرخوں میں جو اضافہ کیا جائے گا وہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہونے والے اضافے سے کویتی شہری متاثر نہیں ہوں گے، صرف غیرملکیوں کے لیے قیمت بڑھائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جبکہ کیے جانے والے اضافے کا تعین کرنا باقی ہے جسے حتمی نفاذ کے لیے معاشی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی، ایک ہفتے کے دوران 54,844 ٹریفک خلاف ورزیوں پر ٹکٹ جاری کی گئیں۔

    کویتی ٹریفک پولیس نے 4.9 ملین آبادی والے ملک میں سڑک کے حادثات پر قابو پانے کی تیز رفتار کوششوں کے دوران ایک ہفتے میں 54,844 جرمانے کیے۔

    جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 تا 13 ستمبر کے دوران، تقریباً 68 نابالغوں کو بھی بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر قانونی کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    اسی عرصے کے دوران 111 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ 1480 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔

    سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

    ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور سڑک حادثات کی بڑی تعداد کے ساتھ کویتی حکام ٹریفک کے ضوابط پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

    ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

    بجلی و گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہری اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے۔

    کراچی کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے اچھے کی کوئی امید نہیں، ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیں، ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان نے کہا کہ غریبوں کی پریشانی کو کوئی سمجھنے والا نہیں کہ وہ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ آئے دن بجلی گیس پیٹرول سمیت ہر چیز پر پیسے بڑھا دیئے جاتے ہیں، عوام بری طرح پس کر رہ گئے ہیں کہاں جائیں؟۔

    لاہور میں پیڑول پمپ پر کھڑے ایک کار سوار نے کہا کہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ غریب کے تن پر کپڑے بھی رہے یہ لوگ سب نوچ کر کھا گئے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے تحت پیٹرول 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

    پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

    ڈیزل 8 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

    اوگرا اس سلسلے میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کرے گی، جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

  • پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کل کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو سمری بھیج دی ہے، قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2024 سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کو مٹی کا تیل فی لیٹر 3 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتیں: حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا

    پیٹرول کی قیمتیں: حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عوام پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14 روپے 84 پیسے بڑھا دی۔

    حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 47 روپے 26 پیسے کردی گئی، پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے صارفین 14 روپے 84 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

    اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی، پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی، لائٹ ڈیزل 8 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

    حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    کیروسین آئل 21 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

    اتحادی حکومت اقتدار میں آ کر 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھا چکی ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے فی لیٹر، کیروسین آئل کی قیمت میں 111 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، لاہور ہائی کورٹ

    پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، لاہور ہائی کورٹ

    لاہور : عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری احمد اور مسعود گجر کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت فیصلہ کرے گی پٹرول کی قیمت کیا ہونی چائیے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ پٹرول کی قمیت کیا ہونی چائیے۔

    وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ اس طرح کی غیر ضروری درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟

    عدالت نے مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کی درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب مانگ لیا، عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

  • عدالت پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا حکم کالعدم قرار دے: درخواست دائر

    عدالت پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا حکم کالعدم قرار دے: درخواست دائر

    لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہوگا، قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔

    درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں پر عائد ٹیکس کم کر کے ریلیف دینا چاہیئے تھا، حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا حکم کالعدم قرار دے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت پیٹرولیم پر فی لیٹر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے، 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔