Tag: petrol price increase

  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 50 روپے اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    پیٹرول کی قیمت میں مزید 50 روپے اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے حکومت پیٹرول کو مزید50روپے مہنگا کرنے پرآمادہ ہوچکی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرکے لوگوں پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب منی بجٹ میں 700 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے جبکہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے قطاروں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

    سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ان کی دھاندلی کے پروگرام دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، تحریک انصاف کے کارکنان پورے ملک میں مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں لاشیں پڑی تھیں اور شہباز شریف نے کہا کہ پیسوں کا حساب دو، کیا مریم نواز یہ بھی خوشخبری لائیں کہ آٹا بھی مہنگا ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے قوم کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی بھی مہنگی ہونے والی ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر یہ لوگ گیس کی قیمتیں بھی بڑھانےجارہےہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر سراسر ظلم ہے، سراج الحق

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر سراسر ظلم ہے، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائےعوام پر سراسر ظلم ہے، قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

    لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائےعوام پر سراسر ظلم کے مترادف ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہوچکی ہے۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفور قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی50فیصد کم کی جائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آکسیجن کےعلاوہ ہر چیز پر ظالمانہ ٹیکس لگا دیا، جماعت اسلامی مہنگائی، بےروزگاری کیخلاف تحریک جاری رکھےگی۔

  • فرانس : مہنگائی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ

    فرانس : مہنگائی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ

    پیرس : فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین نے صدر ایمینوئیل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے مظاہروں میں مزید شدت آتی جارہی ہے، یلو ویسٹ نامی احتجاج شدت اختیار کرگیا، پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ ،شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا، ایک طرف پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ تو دوسری جانب دولاکھ 80 ہزار سے زائد مظاہرین رکنے کا نام نہیں لے رہے۔

    مشتعل مظاہرین نے صدر ایمینوئیل میکرون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو واپس نہ لینے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی اضافی قیمتوں کو ختم کیا جائے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر فرانسیسی صدر عہدے سے مستعفی ہوں۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف زرد رنگ (پیلے) کی جیکٹ پہن کر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرکے انوکھا احتجاج کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شہریوں،صحافیوں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، فرانسیسی صدر

    خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا ہے جو تقریباً ایک اعشاریہ51یورو فی لیٹر بنتا ہے اور فرانس میں سال2000 سے اب تک پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا

    پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت99روپے50پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی، نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں دوسری مرتبہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں7روپے54پیسے اضافہ سے99.50پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 14روپے اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت119روپے31پیسے تک جا پہنچی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے 89 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں87روپے 70پیسے ہوگئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، یاد رہے کہ رواں ماہ 11جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر غور لایا گیا اور آج اس سمری کی منظوری دیدی گئی ہے۔

     

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد : عوام کو زلزلے کے بعد مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں دو روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھیجی جانے والی سمری وزارت خزانہ نے کچھ ردو بدل کے بعد منظور کرلی۔

    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسےہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    عوام کی پریشانیوں کا رونے والے حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے بعد اس کا براہ راست اثر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پڑے گا۔


    مزید پڑھیں: مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2روپے98پیسے، ڈیزل کی قیمت10 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں11روپے72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں12روپے 74پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی کرنے کی تیاری

    پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : اُوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات دو سے ساڑھے سترہ روپے فی لیٹرتک مہنگی کرنے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کا تیل ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اُور وار کرنے کی تیاری کرلی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

    سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے اٹھارہ پیسے۔ پیٹرول تین روپے فی لیٹر اُور مٹی کےتیل کی قیمت ساڑھےسترہ روپے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز دی گئی ہے۔

    لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10روپے94 پیسےفی لیٹر اضافےکی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ سی مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ آج منگل کو کریگی۔

    نئی قیمتوں کا اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے، جس کے بعد یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول دو روپے 25 پیسے مہنگا کردیا گیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت بھی خاموشی سے تبدیل کردی، قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے،سی این جی بھی ایک ماہ میں ساڑھے 5 روپے فی کلو مہنگی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 25 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 15 روزمیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 71 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 26 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیمتوں میں اضافہ 15 دن کے لیے کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول اورمٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

    یاد رہے کہ قیمتوں کےتعین کا اختیار ملنے کے بعد صوبہ سندھ میں سی این جی پمپ مالکان صرف ایک ماہ میں سی این جی ساڑھے پانچ روپےفی کلو مہنگی کرچکےہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاتھا، اوگرا نے گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی۔

  • عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    کراچی:عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے۔۔ جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے

    رمضان میں اشیائےضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کےعذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا۔

    اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسےفی لیٹراضافے کا امکان ہےاورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے، اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چارروپےبیس پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے

    لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کاامکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پرغورکررہی ہے۔