Tag: petrol price

  • یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھےتین روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی، اُوگرا نےحساب کتاب شروع کردیا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے والے ہیں، یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول1 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    مٹی کا تیل ڈھائی روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈھائی روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے امکانات کےپیش نظرترسیلی کمپنیوں نے ملک بھر میں سپلائی محدود کردی ہے جس سے پیٹرول کی قلت اور بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

     

  • پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    کراچی : رمضان اوربجٹ سے پہلے حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پیڑول کی قیمتوں میں ساڑھےتین روپے اضافہ کردیا گیا۔

    اوگرا نے پیڑول کی قیمت میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا ۔

    بجٹ میں حکومت کی جانب سے ریلیف کے منتظر عوام کو پہلے ہی ہیوی ڈوزدے کرمہنگے بجٹ کیلئے تیار کردیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےپیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کردیا۔

    رمضان کی آمد سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہوگا۔ جس سے عوام کی مشکلات اور بھی بڑھ جائیں گی۔

    وزیرخزانہ  کاکہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی سمری دی تھی ۔ واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پرچھ ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

  • مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظورنہیں کی گئی ہے جس کے باعث آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

     وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرانے پٹرول، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کمی کی تجویز دی تھی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور ہائی اوکیٹن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام و سیاسی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام و سیاسی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت کو عوامی رد عمل کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کی جانب سے کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    سیاسی رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قراردیا ہے ۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہوئی توحکومت نےجی ایس ٹی عائد کردی۔

    خورشید شاہ نےکہا کہ حکومت ہرطرف سےپیسےبٹورنےکےچکرمیں ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ دینے کےبجائے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگی بنیادوں پرپیٹرول بحران کے خاتمے کیلئے اقدام کرے ورنہ عوام احتجاجاً سڑکوں پرہونگے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کاکوئی جواز نہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔مہنگائی کے مارے عوام قیمتوں کے مزید بڑھنے سے خوف زدہ ہو گئے ہیں۔

    عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا تو عوام  ریلیف نہ ملا مگر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو عوام پر مہنگائی بڑھنے کا خوف منڈلانے لگا۔ مہنگائی سے پریشان عوام پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت پر برس پڑے۔

    کسی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا تو کسی نے یمن میں جاری خانہ جنگی کو الزام دیا،بے بس عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سراسر ظلم قرار دیدیا۔ مہنگائی سے پریشان عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام رہی ہے اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

  • لبریکینٹس کی قیمت میں کوئی کمی نہ ہو سکی

    لبریکینٹس کی قیمت میں کوئی کمی نہ ہو سکی

    کراچی :خام تیل کی قیمت میں چالیس فیصد تک کمی کے باوجود لبریکینٹس کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی بھی نہیں ہوئی ۔خام تیل کی قیمت میں چالیس فیصد کمی کے باوجود ،خام تیل سے بنے لبریکینٹس کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

    لاکھوں گاڑیوں میں استعمال ہونے والے لبریکنٹس انجن آئل، گیئر اور بریک آئل وغیرہ بدستور خام تیل کی چھ ماہ پرانی سو ڈالر فی بیرل کی لاگت کے لحاظ سے فروخت کیا جارہا ہے۔

    مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے لبریکنٹس بشمول گاڑیوں کے انجن آئل اور صنعتی استعمال کے آئل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی گئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے 66 پیسے لیٹر سستا کر دیا گیا ہے،جس کی نئی قیمت 84روپے 53پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئِی ہے۔

    اسی طرح ہائی آکٹین 10روپے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 103 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل5 روپے لیٹراور مٹی کا تیل4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی روک دی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پمپ بند کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں سوڈالرفی بیرل کی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں سوڈالرفی بیرل کی کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی جو کہ دو ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

    نیویارک مرکنٹائل ایکس چنج میں خام تیل ستمبر کے سودے ایک ڈالر دس سینٹس کمی کے بعد ننانوئے ڈالر چونسٹھ سینٹس فی بیرل ہوگئی ہو جو کہ مئی دوہزار چودہ سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

    نارتھ برینٹ خام تیل ستمبر کے سودے تریسٹھ سینٹس کمی کے بعد ایک سو پانچ ڈالر اٹھاسی سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ کے تیل کے ذخائر میں اضافے اور مانگ میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے

  • عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    کراچی:عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے۔۔ جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے

    رمضان میں اشیائےضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کےعذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا۔

    اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسےفی لیٹراضافے کا امکان ہےاورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے، اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چارروپےبیس پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے

    لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کاامکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پرغورکررہی ہے۔