Tag: petrol pumps close

  • پیٹرول پمپس مالکان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اُڑادیں

    پیٹرول پمپس مالکان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اُڑادیں

    کراچی: پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ مالکان اپنی من مانی سے بازنہیں آئے۔ملک کے مختلف شہروں میں پیڑول مصنوعات مقررہ قیمتوں پر فروخت نہیں کی جارہی ہیں۔

    ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تاہم پیٹرول پمپ مالکان کی من مانیوں نے عوام سے ان کی خوش چھین لی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ اسٹیشنز کے مالکان اپنی مرضی کی قیمت پر ہی پیٹرول فروخت کرنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ چمن میں پیٹرول پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والے چودہ پمپ مالکان کو حراست میں لے لیاگیا.

    گھوٹکی میں بھی پیٹرول نئی قیمت پر فروخت نہیں کیا جارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل سو روپے لٹر فروخت کیا جا رہا ہے ۔روجھان میں پٹرول پمپ مالکان نےایندھن کی فراہمی بند کردی جس سے عوام کو مشکلات کا سامناہے۔

  • اسلام آباد، لاہور میں بیشتر پٹرول پمپ بند،شہری پریشان

    اسلام آباد، لاہور میں بیشتر پٹرول پمپ بند،شہری پریشان

    پنجاب: مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کی ذمہ داری پی ایس او نے عوام پر ڈال دی جبکہ وزارت پیٹرولیم کے مطابق سپلائی روکنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

    اسلام آباد اور لاہور سمیت کے مختلف حصوں میں پیٹرول ناپید ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، معاملے کے جانچ پڑتال کیلئے جب ترجمان پی ایس او سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ڈیپوز میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے لیکن جگہ جگہ کنٹینر ز لگائے جانے سے پیٹرول کی ترسیل میں مشکل ہورہی ہے۔

    پی ایس او کے مطابق لوگوں نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر پیٹرول اسٹاک کر لیا ہے، جسکے باعث طلب میں اضافہ پچاس فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔

    وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس نے پیٹرول سپلائی روکنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔