Tag: petrol shortage

  • ملک میں پیٹرول کی قلت کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل

    ملک میں پیٹرول کی قلت کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 80 ہزار ایم ٹی پیٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل لے جانے والے جہاز موجود ہیں، مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پورا کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • ملک میں تیل کے بحران کا سنگین خدشہ

    ملک میں تیل کے بحران کا سنگین خدشہ

    اسلام آباد: ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے بعد حکومت کو اہم خط لکھ دیا گیا، ملکی ضروریات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل بحران کے خدشے کے تحت آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ دیا۔

    اپنے خط میں او سی اے سی نے کہا کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل بحران کا خدشہ ہے، ایل سیز یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔

    خط میں کہا گیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہو چکے ہیں اور تیل سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہو رہا ہے، ایک بار سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

    خط میں کہا گیا کہ ملکی ضروریات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا جاتا ہے جبکہ ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد ہوتا ہے۔

  • وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب

    وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب

    کراچی: وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد آئل ٹینکرز مالکان ہڑتال ختم کرنے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بحال کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری پیٹرول بحران میں شدت آجانے کے بعد آج وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز مالکان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے سمیت دیگر جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ دوسری جانب آئل ٹینکرز مالکان نے بھی ہڑتال ختم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    مذاکرات میں وزارت پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پی ایس او سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت اور آئل ٹینکر مالکان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم آج دونوں فریقین نے لچک کا مظاہرہ کیا۔

    ملک بھر میں پیٹرول بحران

    اس سے قبل آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، گجر خان اور مری میں 90 فیصد پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا۔ پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ چند پمپس پر صرف 2 سے 3 گھنٹے تک پیٹرول دستیاب ہے جہاں گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے۔

    کراچی میں بھی 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا۔

    سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    پیٹرول بحران کے پیش نظر سی این جی ایسوسی ایشن نے اسٹیشنز کھولنے کی درخواست کی تھی جس کی کی اجازت وزارت پیٹرولیم نے دے دی تھی۔

    چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اجازت سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست پردی گئی۔ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول ختم ہوچکا ہے، سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے عوام کو سہولت ہوگی۔

    سیکریٹری پیٹرولیم سکندر سلطان راجہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فراہمی یقینی بنائیں گے۔


    مذاکرات ناکام

    گذشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اوگرا کے بعد وزارت پیٹرولیم سے بھی مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ اوگرا سے مذاکرات میں دونوں فریقین نے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا۔ آئل ٹینکز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے یہ معاملات چل رہے ہیں، مسائل کوئی حل نہیں کرتا۔

    ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے ڈرائیورز پر بلاوجہ تشدد کیا جارہا ہے اور گاڑیوں کے غیر قانونی چالان کاٹے جارہے ہیں۔ حکومت کے سامنے اپنے تمام مطالبات پیش کردیے ہیں، اگر وہ منظور نہ ہوئے تو احتجاج کیا جائے گا اور اس دوران ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

    ادھر ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ کسی کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں بنیں گے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیچھے کچھ کمپنیاں ہیں جنہیں وقت آنے پر سامنے لائیں گے اور سخت کارروائی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان پر حفاظتی اقدامات کی مد میں نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس پر آئل ٹینکر مالکان نے اوگرا کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل گزشتہ روز بند کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئل ٹینکرزکی ہڑتال ختم ، کراچی میں پیٹرول پمپس پرسپلائی شروع

    آئل ٹینکرزکی ہڑتال ختم ، کراچی میں پیٹرول پمپس پرسپلائی شروع

    کراچی : آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی قلت کے بعد پیٹرول پمپس پر سپلائی بحال کردی گئی ہے، پمپس پرآئل ٹینکرزپہنچ گئے جس کے بعد عوام کو پیٹرول کی فراہمی شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہرٹال کے باعث آج کراچی میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ شہری پیٹرول کے حصول کیلئے دربدرہوگئے۔ پمپس پر پٹرول کا اسٹاک ختم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بعد ازاں متعلقہ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرزایسوسی ایشن ہڑتال ختم کردی، یاد رہے کہ سیلزٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال تین روزسے جاری تھی۔ جس کی وجہ سے شہر کے پیٹرول پمپس کو تین روز سے سپلائی بند تھی۔

     شہری دن بھر پیٹرول کے حصول کیلئے رلتے رہے

    شہر کے بیشتر پمپس پرپیٹرول اورڈیزل ناپید ہوگیا۔ شہری پیٹرول پمپس کے چکر لگا لگا کررُل گئے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزنے خدمات پرسیلزٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس واپس لینے تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔

    شہر میں آج دن بھرپیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، لوگ ایک ایک لیٹر پیٹرول کےلیے خوار ہوتے رہے، شہری جس پیٹرول پمپ پر جاتے وہاں سے ناکام لوٹتے، مشتعل شہری پیٹرول پمپ کے عملے سے لڑ پڑے اور پٹرول پمپ پر لگی رکاوٹیں بھی ہٹادیں۔

    اس دوران اکثرمقامات پر لوگوں کے درمیان جھگڑوں کے واقعات بھی رونما ہوئے، شدید گرمی لوگوں کو گاڑیاں گھسیٹنا پڑگئیں۔

    واضح رہے کہ پیٹرول کی قلت ٹیکنرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سےہوئی تھی جنہوں نے ٹیکس لگانے کے خلاف سپلائی روک دی تھی، حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال تو ختم کردی گئی لیکن اس دوران شہری جس اذیت سے گزرے اس کا کوئی حساب ہے نہ احتساب۔

    کراچی میں سی این جی کھلی رکھنے کا مطالبہ

    دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کراچی میں سی این جی کھلی رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت کل سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کے اقدامات کرے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت بڑھ رہی ہے، کراچی کے پینتیس فیصد پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت ،صارفین کو مشکلات

    کراچی: مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت ،صارفین کو مشکلات

    کراچی : شہر قائد میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا ہے ، کئی علاقوں میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے صارفین کومشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلزٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، شہر کے پیٹرول پمپس کو تین روزسے سپلائی بند ہے، جس کے باعث بیشتر پمپس پر پٹرول اور ڈیزل ناپید ہوگیا اور پٹرول اورڈیزل کی فراہمی نہ ہونے سے پمپس بند ہورہے ہیں۔

    چیرمین پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن سمیع خان کا کہنا ہے کہ 10 سے 20 فیصد پمپس سے قلت کی شکایات ملی ہیں تاہم  شہرکے 75فیصد پمپس پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، کچھ  پٹرول پمپس پر ذخیرہ ختم ہوگیا ہے، پی ایس او کے پمپس پر پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے ، اندرون سندھ صورتحال نارمل ہے جب کہ عوام کو ہدایت کی پٹرول کی غیرضروری خریداری سےگریز کیا جائے۔

    ترجمان آئل ٹینکرایسوسی ایشن اسرارشنواری نے خدمات پر سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس واپس لینے تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، صوبائی حکومت سیلزٹیکس فوری واپس لے،انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    دوسری جانب پی ایس او حکام نے کہا ہے کہ چند پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوا ہے، سیلز ٹیکس ختم کرنے کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کو وزارت پٹرولیم نے مذاکرات کیلئے طلب کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں : آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی


    یاد رہے کہ تین روز قبل آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی تھی، چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت خدمات پرسیلز ٹیکس واپس لے، سیلزٹیکس واپس نہ لیا تو پاور پلانٹس کو سپلائی بند کردیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے ملک بھر اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی جائے گی، خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے، حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔

  • پی ایس او نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

    پی ایس او نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

    کراچی : آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    پی ایس او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے پی این ایس سی کی جانب سے جہازوں کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے ۔ اس سے نہ صرف درآمد میں تعطل آرہا ہے بلکہ پورٹ قاسم پر جہازوں کی بیک وقت آمد سے جہازوں کے جیٹی تک آنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

    جہازوں کی بروقت آف لوڈنگ نہ ہونے کے باعث سپلائرز کی جانب سے پچیس لاکھ ڈالر ڈیمریج چارجز کے کلیم آچکے ہیں۔

    اس صورت حال میں پی ایس او نے فوری طور پر وزارت پورٹس اینڈ شیپنگ سےمعاملے کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کہا ہے۔

    چند روز پہلے آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی نے بھی اسی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بحران سےبچنےکیلئے ایل این جی اور خام تیل لانے والے جہازوں کے شیڈول کو ضروری قرار دیا تھا۔

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی گھنٹی بجادی

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد: آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایک بار پھر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی گھنٹی بجا دی ہے، بحران سے بچنے کیلئے ایل این جی اور خام تیل جہازوں کا شیڈول تیار کرنا ہوگا۔

    او سی اے سی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کی وجہ سے پورٹ قاسم بندرگاہ پر پٹرولیم مصنوعات لے کر آنے والے جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور جہازوں کو جگہ نہیں مل رہی ہے ۔

    اس سے ایک بار پھر ملک گیر سطح پر پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، ایل این جی کی درآمد سے سب سے زیادہ فوٹکو ٹرمینل متاثر ہوگا۔

    او سی اے سی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے بہتر پلاننگ نہ ہونے کے باعث یہ صورت حال درپیش ہے، پٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کو ترجیح نہ دی گئی تو ہر بحری جہاز سے مصنوعات کی ترسیل میں دس روز کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

  • اٹک رئفائنری میں خرابی، ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا خدشہ

    اٹک رئفائنری میں خرابی، ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا خدشہ

    اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اٹک ریفائنری میں خرابی کے باعث پیٹرول کی پیداوار مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

    تیار ہوجائیں اور پیٹرول زیادہ سے زیادہ بھروالیں، پیٹرول کی قلت ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگی ہے، اٹک ریفائنری میں فنی خرابی ہوگئی ہیں، جس کے باعث پیٹرول کی ترسیل مکمل طور بند ہوگئی ہے۔

    ریفائنری میں خرابی کے باعث شمالی علاقہ جات اور شمالی پنجاب کے چھ اضلاع میں پیٹرول کی سپلائی بند ہوگئی ہے، اوگرا نے پنجاب کے اضلاع اور شمالی علاقہ جات میں قلت کا نوٹس لے لیا ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ تین ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن پیداوار کی بندش ہوگئی ہے اور اٹک ریفائنری سے پانچ روز تک پیٹرول کی پیداوار نہیں ہوسکے گی۔

    اوگرا نے بارہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کی اضافی فراہمی کی ہدایت کی ہے، اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت پر متعلقہ مارکیٹنگ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے، وزارت پیٹرولیم

    ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے، وزارت پیٹرولیم

    اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں پیٹرول کی کی کوئی قلت نہیں، حکومت نے وافر مقدار میں پیٹرول درآمد کیا ہوا ہے۔

    وزارت پیٹرولیم ترجمان کے مطابق رواں ماہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز تین لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول درآمد کریں گی جبکہ مقامی ریفائنریز بھی ایک لاکھ تیس ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات تیار کریں گی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب اور بالائی علاقوں میں پچاس ہزار ٹن پیٹرول کا ذخیرہ موجود ہے مزید پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کراچی سے پنجاب کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پیٹرولیم سیکٹر زرائع کے مطابق رواں ماہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے گیارہ جہاز کراچی پہنچیں گے۔

  • دنیاکی کوئی طاقت نبیﷺ کامقام نیچا نہیں کرسکتی، الطاف حسین

    دنیاکی کوئی طاقت نبیﷺ کامقام نیچا نہیں کرسکتی، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہا ہے کہ حضرت محمدمصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کامقام تاقیامت بلندرہےگا۔

    جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام جشن میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ ”محفل ذکر مصطفی“ کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اے نبی ہم نے آپ کا ذکر بلند کردیا ۔ اللہ تعالیٰ ، اس کے ملائکہ، جن وانسان ، شجر وہجر ، چرند پرند ، کائنات کی ہرشے سرکاردوعالم پر درود وسلام بھیجتی ہے لہٰذاکسی ملعون کے گستاخانہ خاکے بنانے سے حضوراکرم کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑسکتا کیونکہ جس مقدس ہستی کا ذکر اللہ تعالیٰ نے بلند کردیا ہے۔

     دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کے بلندمقام کو نیچا نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنے والے جب تک ختم نبوت پر یقین اور نبی کریم سے محبت نہیں کریں گے اس وقت تک ان کا ایمان پختہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نبی کریم کو ہرنفس کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے جھگڑنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے ، مذہب، مسلک، عقیدہ یا کسی اور بنیاد پر ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہیے۔ الطاف حسین نے محفل ذکر مصطفی میں شرکت کرنے پر تمام علمااورشرکاکیلئے دعائیں بھی کیں۔