Tag: petrol

  • بائیک سواروں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کر دیا

    بائیک سواروں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کر دیا

    کراچی/لاہور: شہر قائد اور لاہور میں بائیک سواروں نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی پر ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے شہریوں نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دے دیا، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    کراچی میں بائیک سواروں نے قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کیا، شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں تو کم کر دی گئیں لیکن اب دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔

    تاہم کچھ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کے مخصوص ’’حکومتی پیٹرن‘‘ کی نشان دہی بھی کی، اور کہا کہ ابھی نو روپے کم کیے گئے ہیں چند دنوں بعد پندرہ روپے پھر بڑھا دیے جائیں گے، شہریوں نے یہ بھی کہا کہ اب تو ماضی کے برعکس ایسا ہوتا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمتیں گرتی ہیں تو اشیا کی قیمتیں اور بڑھا دی جاتی ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا، عوام کا کہنا تھا کہ روس سے سستا پیٹرول آ چکا ہے لیکن عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے، ہمارا تو خیال تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے کمی ہوگی لیکن صرف نو روپے کمی کی گئی۔

    شہریوں نے کہا ایک طرف پیٹرول کی قیمت کم کی گئی تو دوسری طرف بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، عوام کو تو حکومت ہر طرف سے پیس ہی رہی ہے۔

  • منی پور میں‌ پٹرول 300 روپے، پانی 100 روپے لیٹر

    منی پور میں‌ پٹرول 300 روپے، پانی 100 روپے لیٹر

    نئی دہلی: تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور میں حالات اتنے مخدوش ہو چکے ہیں کہ عوام کو جینے کے لالے پڑے گئے ہیں، ریاست میں پٹرول 300 روپے لیٹر اور پانی 100 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے قصبوں اور دیہاتوں میں 3 مئی کو شروع ہونے والے خوں ریز نسلی فسادات اگرچہ ختم ہو گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود حالات تیزی سے معمول پر آنے کی امید کم ہے۔

    فسادات کے بعد عوام کی معمولات زندگی بری طرح متاثر دکھائی دے رہی ہے، منی پور میں پٹرول، ڈیزل اور پانی تک بے پناہ مہنگا ہو چکا ہے، پٹرول دوگنی قیمت پر اور ڈیزل ڈھائی گنا قیمت پر مل رہا ہے، جب کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو 100 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

    منی پور سے جنھیں بھی دوسری ریاستوں میں جانے کا موقع ملا، وہ ریاست سے نکل گئے ہیں۔ نسلی تشدد کی وجہ سے منی پور میں تقریباً ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ ریاست میں خوراک کی کمی ہے، فوج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے ابھی بھی کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ معطل رہتا ہے، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں، ہزاروں لوگ پرہجوم اور غیر محفوظ پناہ گزین کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    منی پور کی راجدھانی امپھال سمیت کئی شہروں میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے بوتل خریدنا پڑ رہا ہے، یہ بوتلیں بھی کم پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی ہے، اور 20 روپے میں فروخت ہونے والے ایک لیٹر پانی کی بوتل 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ منی پور کے قصبوں اور دیہاتوں میں نسلی تشدد کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے 70 سے زائد افراد ہلاک اور 30 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سمیت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 400 افسران کا پیٹرول بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران کا پیٹرول بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے کے ایم سی افسران کو ملنے والا پیٹرول واجبات کی عدم ادائیگی پر بند کیا گیا۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے واجبات کی مد میں سو کروڑ روپے واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او نے پیٹرول بند کردیا۔

    پیٹرول کی بندش کے باعث کے ایم سی کے 400 کے قریب افسران کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر بھی ان افسران میں شامل ہیں جنہیں اب سرکاری خرچ پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

  • مہنگائی میں کمی کے لیے بھارت کیا کرنے پر غور کر رہا ہے؟

    مہنگائی میں کمی کے لیے بھارت کیا کرنے پر غور کر رہا ہے؟

    نئی دہلی: بھارتی حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے پیٹرول اور مکئی کے ٹیکس میں کٹوتیوں پر غور کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت مرکزی بینک کی سفارشات کے جواب میں مکئی اور ایندھن جیسی چند اشیا پر ٹیکس کم کرنے پر غور کر سکتی ہے، تاکہ مہنگائی میں کمی ہو سکے۔

    روئٹرز کے مطابق ٹیکس میں کمی کے سلسلے میں فروری کے مہنگائی کے اعداد و شمار دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    رواں ہفتے کے ڈیٹا کے مطابق بھارت کی سالانہ ریٹیل افراط زر کی شرح جنوری میں بڑھ کر 6.52 فی صد ہو گئی ہے جو دسمبر میں 5.72 فی صد تھی۔

    حکومتی اور مرکزی بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ خوردنی اشیا کی مہنگائی بدستور جاری رہے گی، آنے والے دنوں میں دودھ، مکئی اور سویا تیل کی قیمتیں مہنگائی کے خدشات میں اضافہ کریں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت مکئی جیسی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے پر غور کر رہی ہے، جس پر 60 فی صد بنیادی ڈیوٹی لگتی ہے، جب کہ ایندھن پر ٹیکس بھی دوبارہ کم کیا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نرمی اور استحکام آیا ہے، تاہم بھارت میں فیول کمپنیوں نے اس کا فائدہ صارفین تک منتقل نہیں کیا، مرکزی حکومت کی طرف سے ٹیکسوں میں کٹوتی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ ریٹیل صارفین تک منتقل ہو کر مہنگائی میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

  • ملک میں پیٹرول کی قلت کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل

    ملک میں پیٹرول کی قلت کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 80 ہزار ایم ٹی پیٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل لے جانے والے جہاز موجود ہیں، مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پورا کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمتیں: حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا

    پیٹرول کی قیمتیں: حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عوام پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14 روپے 84 پیسے بڑھا دی۔

    حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 47 روپے 26 پیسے کردی گئی، پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے صارفین 14 روپے 84 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

    اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی، پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی، لائٹ ڈیزل 8 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

    حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

  • بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    ڈھاکا: بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک مُشت 50 فی صد سے زائد تاریخی اضافہ کر دیا ہے، فی لیٹر پیٹرول 130 ٹکے کا ہو گیا۔

    بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 307 پاکستانی روپے ہو گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کا رخ کر دیا، جس کچھ پمپوں نے فروخت روک دی جس سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، قرض کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دے دی

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی وزارت توانائی نے 51 اعشاریہ 7 فی صد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

    ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت51.7 فی صد اضافے کے بعد 135 ٹکا (318 پاکستانی روپے) ہوگئی ہے۔

    ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فی صد مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 ٹکا (269 پاکستانی روپے 36 پیسے) فی لیٹر ہوگئی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    کیروسین آئل 21 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

    اتحادی حکومت اقتدار میں آ کر 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھا چکی ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے فی لیٹر، کیروسین آئل کی قیمت میں 111 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

  • سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا

    سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا

    ایتھنز: یونان میں سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا جس پر لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، یونان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت آسمان پر جا پہنچی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یونان کا سرکاری ٹی وی چینل اس وقت لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گیا جب ایک پروگرام میں دکھایا گیا کہ ایک پائپ سے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

    یہ پروگرام اس وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    ای آر ٹی نامی چینل میں 22 جون کو مارننگ شو میں رپورٹر نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں، درحقیقت آپ کو کسی خصوصی ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، ایک عام پائپ سے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

    گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو چرایا جاسکتا ہے۔

    اس پروگرام پر لوگوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر پر بہت زیادہ تنقید کی۔

    ایک صارف نے کہا کہ کیا آپ لوگ پاگل ہوگئے ہیں جو لوگوں کو پیٹرول چرانے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

    ایک اورصارف نے کہا کہ پیٹرول کو آسانی سے چرانے کے 2 طریقوں کے بعد اب ای آر ٹی کی جانب سے یہ سکھایا جائے گا کہ کس طرح تالوں کو کھولا جاسکتا ہے اور بٹوے چرائے جاسکتے ہیں۔

    یونان کی ایک ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو 23 جون تک 1 لاکھ 70 ہزار بار سے زیادہ دیکھا جاچکا تھا جبکہ ہزاروں افراد نے ٹویٹر پر بھی اسے دیکھا۔

    خیال رہے کہ یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.37 یورو ہے۔

  • سری لنکا میں پیٹرول مزید مہنگا

    سری لنکا میں پیٹرول مزید مہنگا

    کولمبو: معاشی طور پر دیوالیہ سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، ملک میں غذا، ادویات، گھریلو گیس، ایندھن اور درجنوں اشیا کی قلت جاری ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق معاشی بحران سے دو چار سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، سری لنکن پیٹرولیم اور گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول 470 روپے (پاکستانی 271 روپے کا) ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشت کاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابل کاشت بنایا جائے گا۔

    سری لنکن آرمی نے جمعرات کو گرین ایگریکلچر اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے جو ملک کے فوڈ سیکیورٹی پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔

    یاد رہے کہ سری لنکا میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے غذا، ادویات، گھریلو گیس، ایندھن اور درجنوں اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔