Tag: petrol

  • وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ 

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو اصلاحات لارہی ہے، کابینہ اجلاس میں ان پر تبادلہ خیال ہوا، دورہ چین میں باہمی تجارت کا فروغ اور دیگرامور زیر غور آئے.

    انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے اور ایم ایل ون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اجلاس میں دیوانی مقدمات ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کی تجویز دی گئی، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی پروٹیکشن بل لارہے ہیں، عدالتی اصلاحات سے متعلق بل بھی ایوان میں  لائیں گے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے بچوں پرتشدد کو جرم قرار دینے کا بل لائیں گے، بچوں سے جنسی زیادتی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سخت قوانین لائے جائیں گے، بل کانام زینب الرٹ بل رکھا گیاہے، رمضان میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور رمضان پیکج کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے وسل بلوور بل لارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پراوگرا کی سمری دوبارہ ای سی سی کوبھیجی گئی ہے، ایران پرپابندیوں کےباعث عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ہورہا.

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے کام کر رہے ہیں، ٹور ازم سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی جڑی ہے، پاکستان کومعاشی چیلنجزکا سامنا ہے، حکومت درپیش مسائل کےحل کے لئے مناسب قانون سازی کرے گی. سیاحت کے ذریعے ملازمتوں کےنئے مواقع فراہم کریں گے.

    پی ٹی ایم کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی ایم نے قومی سلامتی سے متعلق منفی پروپیگنڈے کیے، قبائلی علاقے میں رہنے والا ہرشخص پی ٹی ایم کی سوچ نہیں رکھتا، پی ٹی ایم کے اندرپاکستان مخالف عناصرگھس گئے ہیں، ایسےعناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، کل جوپالیسی شیئرہوئی، اب اسےسیاسی قیادت تفصیل سے شیئرکرے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت، افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، پی ٹی ایم کے تانے بانے ملک دشمن عناصرسے ملتے ہیں، پی ٹی ایم میں کچھ ایسےعناصرہیں جنہیں بیرونی آقاؤں کی آشیرباد ہے.

  • بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ تجویز کیا، البتہ حکومت نے صرف6 روپے بڑھائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف چھ روپے کا اضافہ کیا گیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، بنگلادیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، تیل کے ذخائرپر انٹرنیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں.

    وزیرپٹرولیم غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے تیل کی موجودگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، تیل کی تلاش کے لئے 4000 میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے، مثبت نتائج نہ ہوتےتواتنی زیادہ ڈرلنگ نہ کی جاتی.

    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان سے ملنے والے تیل کے ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں.

    بعد ازاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بھی اس ضمن میں‌ امید ظاہر کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ عوام کو جلد خوش خبر ملے گی.

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.

  • رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

    پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

    اسلام آباد: ،ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولئیم مصنوعات کی برآمدات میں 60.84فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

    گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13کروڑ 47لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی برآمدات میں 97.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10کروڑ 41لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 27.80 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 7کروڑ 50لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    اسلام آباد: سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  عوام کو بڑا تحفہ مل گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کر دیا.

    [bs-quote quote=”پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی ہوئی ہے.

    حکومت نے مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سال نو کے آغاز کے موقع پر کیا جائے گا.


    مزید پڑھیں: اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز


    عوام کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق اس کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ 28 دسمبر 2018 کو  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز  دی تھی۔

  • آسان مگر مشکل پہیلی، جواب تلاش کریں

    آسان مگر مشکل پہیلی، جواب تلاش کریں

    کراچی: انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو دیکھنے کے لیے ایک نئی پہیلی سامنے آئی جس میں پوچھا گیا ہے کہ کون سے گاڑی میں پہلے پیٹرول بھر سکتا ہے؟۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف لوگوں کی جانب سے نت نئی پہلیاں پوچھی جاتی ہیں کیونکہ لوگ اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض تصاویر بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب انہیں حل کرنے یا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو صارفین سرپکڑ لیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ جواب تلاش کریں کہ پہلے کون سی گاڑی میں پیٹرول بھرے گا؟

    مزید پڑھیں: کون سا گلاس دودھ سے پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر موجود باکس میں پیٹرول ڈالا جارہا ہے اور نیچے 4 گاڑیاں موجود ہیں جن کی طرح مختلف راستے جارہے ہیں، صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کون سی گاڑی کی ٹنکی تک پیٹرول پہنچ سکتا ہے؟

    تصویر کو غور سے دیکھیں اور ذہین ہیں تو ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کریں

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر کی گاڑی میں پیٹرول پہنچ جائے گا۔

    یہ بھی تلاش کریں: آسان مگر مشکل پہیلی، کون سی بلی جوس پی سکے گی؟ جواب تلاش کریں

    کیا آپ نے درست جواب تلاش کرسکے؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو  ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔

    جی ہاں 4 نمبر پر موجود گاڑی میں ہی پیٹرول پہنچ سکتا ہے کیونکہ بقیہ کی طرف جانے والے راستے بند ہیں جس کے باعث وہاں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کردیا گیا۔

    درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے۔ دنیا میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پاکستان میں کیا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے ہوا۔ قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر 15 فیصد سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی ہے۔ اس پر اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد: حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی قیمتوں میں بھی 5 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے تک اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ بجٹ میں پیش کی جانے والی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اس کے علاوہ ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اوگرا کی تجویز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 89 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

    حالیہ اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر آجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

    سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرول کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام ہوشیار! حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے

    عوام ہوشیار! حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے

    اسلام آباد: عوام کے لیے ایک بری خبر، حکومت پاکستان نے صارفین پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔  اوگرا کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی۔

    اس سمری میں  پیٹرول  2روپے98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشات منظور ہونے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل10 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو جائے گا۔

    قیمتوں میں اضافے کا اثر مٹی کے تیل پر بھی پڑے گا، جس میں 12روپے74پیسے فی لیٹرکے بھاری اضافے کا امکان ہے۔

    اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز

    توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ متوقع ہے، جس کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 98 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔