Tag: petrol

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی تیاری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کے لیے کمر کس لی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی جس کے بعد خام تیل کی قیمت 58 ڈالر سے بڑھ کر 60 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

    روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

    کراچی: پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پیٹرول اور گیس مہنگی ہوجائے گی۔ آئی ایم ایف اور برآمد کنندگان کی ایما پر روپے کو مزید کمزور نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پیٹرول اور گیس مہنگی ہو جائے گی۔ اس سے غربت اور اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی درآمد توانائی کی ہے اور ڈالر مہنگا ہونے سے امپورٹ ہونے والے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمت میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جس سے زرعی و صنعتی پیداوار اور برآمدات کے علاوہ ملک کا ہر شخص متاثر ہوگا۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ فیصلے کو فوری طور پر ملک و قوم کے مفاد میں واپس لیا جائے۔ آئی ایم ایف اور برآمد کنندگان کی ایما پر روپے کو مزید کمزور کرنا معیشت کو مزید لاغرکر دے گا جبکہ برآمد کنندگان کو سبسڈیوں اور ایکسپورٹ پیکجوں کا نشہ ہو گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی شعبہ اپنی استعداد اور مسابقت کی صلاحیت بڑھانے کے بجائے ہر وقت امداد کا منتظر رہتا ہے۔ روپے پر کلہاڑی چلانے کے بجائے اقتصادی اصلاحات کی جائیں۔ اصلاحات کی غیر موجودگی میں ڈھائی ارب ڈالر کے قرضے کے بعد مزید قرضے بھی لینے ہوں گے اور کرنسی کی قدر مزید کم کرنا ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 75.99 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے شہری اب پیٹرول مزید مہنگا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی کرنے کی تیاری

    قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نےعوام کی جیبوں پر ایندھن بم پھوڑ دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ عالمی قیمتوں کو مکمل طور پر منتقل نہ کرنے کے باعث اب تک حکومت کو 100 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    اسحٰق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات معمول کی بات ہیں۔ کوئی نیا پروگرام نہیں لیا جارہا ہے۔ مذاکرات منگل یا بدھ کی صبح تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کی تجویز

    یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سمری ارسال کی تھی اس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز

    پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیرہ روپے تک کے اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی کاجن بوتل سے باہر تو دوسری جانب حکومت بھی عوام کی پریشانی میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے، سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لیٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت ستاون روپے جبکہ پیٹرول پچھہتر اور ڈیزل چوراسی روپے فی لیٹر ہو جانے کا خدشہ ہے۔


    مزید پڑھیں : پندرہ روز کی پالیسی تبدیل، حکومت نے عوام پر پھر پیٹرول بم گرادیا


    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی قیمتوں کے مقابلے میں پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی اڑتیس فیصد زائد قیمت ادا کررہے ہیں اوراس کی وجہ حکومتی ٹیکس ہے ، ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس سے پچس ارب روپے اور دس ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت کی جیب میں چلے جاتے ہیں، عوام نے رواں مالی سال ڈیزل پر انیس روپے انتالیس پیسے، پیٹرول پر دس روپے اکہتر پیسے ٹیکس ادا کیا ہے‌‌۔

    یاد رہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے جس میں حکومت سے قیمتیں بڑھانے ، کم کرنے یا پھر اُن کو برقرار رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اوگرا سمری پر منظوری یا اُسے مسترد کرتے ہیں جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے

  • یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے والے ہیں۔ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے  آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری 28 اپریل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔

    اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت بتائی جا رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول دو روپےسرسٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لیڑ مہنگا ہوسکتا ہے۔ تاہم ہائی آکٹین، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

     

  • قطر سے ایل این جی کا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    قطر سے ایل این جی کا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: قطر سے ایل این جی کا دوسرے جہاز کی آمد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا۔

    قطر سے ایل این جی کا پہلا جہاز منگل کو کراچی پہنچا تھا، جہاز میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار کیوبک میٹر گیس موجود تھی ۔ایل این جی کو دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے کیلئے ٹرمینل موجود ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایل این جی کی آمد ملکی توانائی کا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ اور اس سے صنعتوں اور سی این جی انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی ۔

  • ٹیکس و پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر۔ مہنگائی میں اضافے کا امکان

    ٹیکس و پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر۔ مہنگائی میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد : گزشتہ ماہ نو مبر میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون ہو یا ٹائرز۔ جینریٹرز ہوں یا سگریٹس۔ ہر سال ان اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کانقصان اٹھاناپڑتاہے۔

    نومبر میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نومبر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ سات فیصد رہی ۔

    ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔درآمدی اشیاء پر ٹیکس میں اضافے سے اسمگلنگ بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔

    اسمگلنگ کےباعث حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑتاہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف گیارہ اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومت کو سالانہ دو سو ارب روپے کا نقصان ہوتاہے ۔

    تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ حکومت نے ٹیکسوں میں اضافہ تو کر دیا۔ مگر اسمگنگ کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات کئے نہیں گئے ہیں ۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 2.64 روپے اضافہ کردیا گیا

    پیٹرول کی قیمت میں 2.64 روپے اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : عالمی سطح پرتیل سستا ہونےکے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، انتخابی گہماگہمی میں پیٹرول ڈھائی اور ڈیزل پونےدو روپےفی لیٹر مہنگاکردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرادیا، عوام کو عالمی سطح پر تیل سستا ہونےکا فائدہ دیا اور نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکس میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دیا گیا۔

    مٹی کےتیل،لائٹ ڈیزل اور ہائی اُوکٹین کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5.28 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.34 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.64 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس میں عوام کےزخموں پر یہ کہہ کر نمک پاشی بھی کی کہ اُوگرا نےتو ہمیں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ مہنگی کرنےکی تجویزدی تھی لیکن ہم نےتجویز نہ مان کرعوام پرکم بوجھ منتقل کیا۔

    وزیر خزانہ نےٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا بھی اعلان کیا،اب ٹیکس گوشوارے تیس نومبرتک جمع کرائےجاسکیں گے۔

  • پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاققی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6.16 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.48 روپے کمی کی تجویز دی تھی۔

    حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں میں کمی کے سبب پیش کی جانے والی اوگرا کی سمری نظر انداز کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے کمی کی ہے جس سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔