Tag: petroleum-dealers

  • پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

    کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن، اوگرا اور آئل پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، فریقین کی منظوری کے بعد معاہدہ تحریر کر لیا گیا۔

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومتی معاہدے پر چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ڈی جی آئل وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے دستخط کیے۔

    7 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آخرکار معاملات طے پا گئے، وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجوہز دی تھی، ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد وہ آخرکار 1.64 پر راضی ہو گئے۔

    مارجن میں یہ اضافہ ایک ہی بار کی بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا جو 41 پیسے ہوگا، اور مکمل تجویز شدہ اضافہ دو ماہ میں مل جائے گا۔

    مارجن دینے کا عمل یکم ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہوگا، ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جو دو ماہ میں بڑھ کر 7.64 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

  • پیٹرول کیلئے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر: ہڑتال کی کال واپس لینے کا امکان

    پیٹرول کیلئے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر: ہڑتال کی کال واپس لینے کا امکان

    کراچی : آٸل کمپنیز ایڈواٸزری کونسل کے سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی کے مشورے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا ہڑتال کی کال واپس لینے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آٸل کمپنیز ایڈواٸزری کونسل اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے نماٸندوں کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں او سی اے سی نے ایسو سی ایشن کو ہڑتال کی کال واپس لینے کا مشورہ دیا۔

    ملاقات میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے اورگفتگو کے ذریعے مساٸل حل کرنے پر زور دیا اور بتایا کہ ڈیلرز مارجن میں اضافہ کی سمری پٹیرولیم ڈویژن نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

    او سی اے سی کے سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی کے مشورے پر ایسو سی ایشن کا ہڑتال کی کال واپس لینٕے کا امکان ہے۔

    خیال رہے پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    یٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرزکومارجن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارامارجن6فیصدنہیں کیاجائےگا پمپس بند رہیں گے۔

  • ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ، شہریوں کو مشکلات  کا سامنا

    ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ملک بھر میں بیشترپیٹرول پمپس بند ہوگئے ، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریباً تمام پیٹرول پمپس بند ہیں ، گذشتہ رات ہڑتال کے پیش نظر بڑے شہروں میں پٹرول پمپوں پر شہری کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

    جس کے بعد بیشتر پمپ گزشتہ رات ہی پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا تھا ، پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرزکومارجن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارامارجن6فیصدنہیں کیاجائےگا پمپس بند رہیں گے۔

    یاد رہے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے دیگر آئل کمپنیز کی کمپنی ملکیتی نے پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، پی ایس او کے ملک بھر میں 23، شیل کے 40 کمپنی ملکیت زیر انتظام پمپس ہیں۔