Tag: petroleum ministry

  • پیٹرول بحران: سی این جی ایسوسی ایشن کی پمپس کھلے رکھنے کی اپیل

    پیٹرول بحران: سی این جی ایسوسی ایشن کی پمپس کھلے رکھنے کی اپیل

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے سبب سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے پمپس کھلے رکھنے کی اپیل کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی انجم وہاب کے مطابق آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرول کی شدید قلت ہوگئی ہے جس کے سبب لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ انہیں کل پمپس کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کی پریشانی میں کچھ کمی آسکے۔

    واضح رہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈو ل کے تحت کراچی کے سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے 24 گھنٹوں کے لیے بند ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں: ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم


    خیال رہے کہ شہر میں پیٹرول پہلے ہی نہیں ہے اور آج بروز بدھ  سی این جی کا ناغہ بھی ہے جس سے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی دھچکا لگے گا کیوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکا ہے اور کل سی این جی نہ ملنے پر وہ بھی ڈیزل کے حصول کی کوشش کرے گا جو کہ اسے نہیں ملے گا۔

  • خیبرپختونخواہ میں سالانہ آٹھ ارب کی گیس چوری، وزیر پیٹرولیم کا انکشاف

    خیبرپختونخواہ میں سالانہ آٹھ ارب کی گیس چوری، وزیر پیٹرولیم کا انکشاف

    لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سالانہ آٹھ ارب روپے کی گیس چوری ہور ہی ہےاورخیبرپختونخواہ حکومت نے گیس چوری رکوانے میں ہماری مدد نہیں کی۔

    لاہورمیں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 31 مارچ سے قبل ایل این جی سسٹم میں آجائے گی اور پہلی ترجیح پاور سیکٹرز ہیں۔

    سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سی این جی پمپس کو ہم گیس فراہم نہیں کرینگے وہ اپنی ایل این جی امپورٹ کرسکیں گے۔

     عمران خان کی جانب سے الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے سوال پر شاہدخاقان عباسی نے کہا عمران خان صبح و شام بات کرتے رہتے ہیں کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، پیٹرول اور گیس بحران پر جس کسی کو کمیشن بنانے کا شوق ہو وہ بنا لے۔

  • پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کی کا امکان ہے ، دس روپے کمی کےبعد پیٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےپچاس پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

    سب سے زیادہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل بارہ روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جنوری کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، منظوری کے بعد کم کی گئی نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔