Tag: Petroleum Price Down

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک کمی کا امکان

    اسلام آباد : آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے تک کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

    عالمی منڈی میں سستے خام تیل کے اثرات پاکستانی عوام تک منتقل کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں، ابتدائی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپےتیس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے اسی پیسے کمی متوقع ہے ۔ لائٹ ڈیزل دو روپے دس پیسے اور مٹی کاتیل کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    ہائی اوکیٹن کی قیمت میں چار روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔


    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے سیلز ٹیکس بڑھا دیا


    واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ ٹیکس بڑھا دیا تھا، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔

    اکتیس اگست تک پیٹرول پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد تھا، جو حکومت نے بڑھا کر بیس فیصد کیا جبکہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ساڑھے پینتیس فیصد ، ہائی اوکٹین پر ساڑھے تین فیصد کا اضافہ کیا تھا۔

  • یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی سطح پر بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے ۔

    اوگرا زرائع کے مطابق پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےسڑسٹھ پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں دو روپےاکیس پیسے کمی کا امکان ہے۔

    ہائی اوکٹین سات روپے بیس پیسے تک سستا کیا جاسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے ساٹھ پیسے کی کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پینتس پیسے اضافے کا امکان ہے، گزشتہ ماہ حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک بار پھر کمی متوقع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک بار پھر کمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، یکم دسمبر سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے پانچ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

    تیل پیداوار کے سے سب بڑے گروپ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل تک گر جانے کا امکان ہے ، تیل کی قیمتوں میں موسم سرما کے آغاز سے جو کمی آنا شروع ہوئی ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ اور اسی صورت حال کے پیشِ نظر یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر خاطر خواہ کمی متوقع ہے ۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول چار روپے، ہائی آکٹین پانچ روپے فی  لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اسی طرح مٹی کا تیل تین روپے پینسٹھ پیسےاور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپےنوے پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چوہتر ڈالر فی بیرل تک نیچےآچکی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری مسلسل کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی تو وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید ہے، باخبر زرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی کمی متوقع ہے اور اس کا اعلان رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔