Tag: Petroleum Price Expectation

  • یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کا امکان

    یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کا امکان

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب آگئی ۔ عرب لائٹ کی قیمت تو اڑتیس ڈالر بی بیرل ہوگئی۔

    پاکستانی عوام کیلئے بھی پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان ہے، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا زرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے دس پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔

    دوسری جانب عالمی سطح پر ہیج فنڈز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، اوپیک اور نان اوپیک ممالک مالی مشکلات سے بچنے کیلئے سپلائی میں اضافہ کئے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھر میں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیش گو ئی کر رہے اور ہر بار خام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زیادہ کمی ہورہی ہے ۔

    فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اضافہ متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اضافہ متوقع

    اسلام آباد: گیس اور بجلی کے بعد اب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    گیس مہنگی، بجلی مہنگی اور اب پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے والی ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے پچاس پیسے، ڈیزل چھ روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

    غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے چھ روپے جبکہ ایچ او بی سی دس روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل اور پیٹرول زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں کمی کرکے قیمتوں میں اضافہ روکا جاسکتا ہے۔