Tag: petroleum price up

  • اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کر دی

    اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کر دی

    اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، اضافی جی ایس ٹی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

    اوگرا نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں پچیاسی پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے انتہر پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے ہائی آکٹین کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپےستاون پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے سینتالیس پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے ۔

    تاہم وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

  • وزیراعظم کا پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل5روپے سستا کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل5روپے سستا کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

    حکومت نے ایک بار پھر اوگرا کی سمری مسترد کر دی، اوگرا نے عوام کو سات سے گیارہ روپے تک کی کمی کے سفارش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے صرف پانچ روپے کمی کی منطوری دی۔

    وزیر اعظم نے پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کی تیل سب کی قیمت میں پانچ پانچ روپے کمی کا اعلان کر دیا، پانچ روپے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اکہتر روپے چھبیس پیسے،ڈیزل پچھیتر روپے اناسی پیسے ، جبکہ مٹی کا تیل تینتالیس روپے چورانوئے پیسے ہوگئی ہے۔،

    جنوری میں حکومت نے پیٹرول پر اکیس فیصد ، مٹی کے تیل پر بائیس فیصد جبکہ ڈیزل پر ا کیاون فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی اس کے علاوہ ہیں۔

  • یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 6روپے لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

    یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 6روپے لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باجود پیٹرولیم مصنوعات چھے روپے لیٹر تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں گذشتہ اٹھارہ روز میں خام تیل سات ڈالرسستا ہونے کے باوجود اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے،جس کے مطابق پٹرول پانچ روپے پینتیس پیسے اورہائی آکٹین چھے روپے دس پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ مٹی کا تیل تین روپے سترہ اور لائٹ ڈیزل تین روپے تریسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کیاجاسکتا ہے۔

  • یکم جولائی سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    یکم جولائی سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل سے کم ہے لیکن اوگرا کی جانب سے ابتدائی طور پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 6پیسے فی لیٹر اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4روپے31پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 21پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔

     مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپےفی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپے 11یسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

  • سستی پٹرولیم مصنوعات کا دور ختم ہونے والا ہے

    سستی پٹرولیم مصنوعات کا دور ختم ہونے والا ہے

    اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ہنی مون دور ختم ہوا، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد تک کا اضافہ تجویزکر دیا۔

    سعودی عرب اور خلیجی اتحادی ممالک کے یمن پر فضائی حملے جاری ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والےاضافے کو جواز بنا کر اوگرا نےعوام پرپیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کی سمری ارسال کردی، جس میں پیٹرول چار روپے چالیس پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

    ہائی آکٹین سات روپے چھیاسٹھ پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل سواچھ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے چھپن پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت جی ایس ٹی میں ایڈجسٹمنٹ سے قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔