Tag: petroleum price

  • پیٹرولیم نرخوں میں 15 روپے اضافے کی تجویز

    پیٹرولیم نرخوں میں 15 روپے اضافے کی تجویز

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری وزیر خزانہ کو ارسال کردی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت پندرہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم کے نرخوں کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی، مٹی کا تیل بھی مہنگا ہونے کاامکان ہے۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں  پندرہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اضافے کی سمری بھجوادی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔  وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے  گزشہ ماہ اورگر نے حکومت سے پٹرولیم نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل میں قیمت میں ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھیں۔

    گزشتہ ماہ مصنوعات میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

  • ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیونے انکم ٹیکس گوشوارے جمعی کرانے کی حتمی تاریخ میں 31 اکتوبر 2015 تک کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبرآخری تاریخ تھی۔

    تاہم وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ہونے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی جائے۔

    اس اعلان کے بعد اب ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2015 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    اجلاس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی مدت میں توسیع کا اعلان کیا۔

    پٹرول مصںوعات کی قیمتیں


    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ماہ اکتوبرکے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلی ستمبرکی سطح پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوگرا نے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹرکمی کی سمری ارسال کی تھی جبکہ ہائی اوکٹین، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔