Tag: petroleum prices down

  • ‘لاک ڈاؤن میں پیٹرولیم مصنوعات میں 56روپے89 پیسے تک کی کمی،  یہ ہوتی ہے عوام کی خدمت’

    ‘لاک ڈاؤن میں پیٹرولیم مصنوعات میں 56روپے89 پیسے تک کی کمی، یہ ہوتی ہے عوام کی خدمت’

    لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کےدوران پیٹرولیم مصنوعات میں 56روپے89پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی ، یہ ہوتی ہے عوام کی خدمت۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نےلاک ڈاؤن کےدوران قیمتوں میں کمی کی، لاک ڈاؤن کےدوران پیٹرولیم مصنوعات میں 56روپے89پیسےفی لیٹرتک کمی کی گئی، 2 ماہ میں پیٹرول37 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 42 روپےفی لیٹر سستا کیا جا چکا ہے،یہ ہوتی ہے عوام کی خدمت۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کےساتھ80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم

    اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

    بعد ازاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، بھارت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہم سے2گنا زیادہ ہیں جب کہ بنگلادیش، سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں 50سے75 فیصد زائد ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے4روپے تک کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے4روپے تک کمی کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے تک کمی کا امکان ہے.

    نئے سال کا آغاز پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے ہوگا، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے چون پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل تین روپے ستر پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پچھتر پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی ساڑھے چار روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیس دسمبر کو وزارت خزانہ کوارسال کی جائیگی، ماہرین کا کہناہے کہ حکومت نے اضافی ٹیکس کم نہ کیا تو عوام جنوری میں بھی مطلوبہ ریلیف سے محروم رہ سکتے ہیں.

  • پیٹرول کی قیمت میں1روپے67پیسے کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں1روپے67پیسے کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم مئی سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ابتدائی سمری تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےسڑسٹھ پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکیس پیسے کمی کا امکان ہے۔

    ہائی اوکٹین سات روپے بیس پیسے تک سستا کیا جاسکتا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے ساٹھ پیسے کی کمی متوقع ہے، اوگرا زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پینتس پیسے اضافے کا امکان ہے۔

  • پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کی کا امکان ہے ، دس روپے کمی کےبعد پیٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےپچاس پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

    سب سے زیادہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل بارہ روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جنوری کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، منظوری کے بعد کم کی گئی نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔

  • لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومتِ پنجاب نے کرایوں میں سات فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی پچیس روپے سستا کر دیا گیا ہے۔

    وزیرِ خوراک پنجاب اور چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیرِصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انٹر سٹی پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹراسٹی کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلو میٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گڈز کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیرِ نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 25 روپے کم کر دی گئی ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ روٹی کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اس قیمت پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرایا جائے۔