Tag: petroleum prices increase

  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا کی سمری تیار

    پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا کی سمری تیار

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، مقامی مارکیٹس میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، اوگرا کے ابتدائی سمری کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث اوگرا کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    زرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے،مٹی کے تیل میں 2 روپے 81 پیسے، ڈیزل 5 روپے 42 پیسے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں چار پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزید بہتر معیار کا پیٹرول متعارف کروانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ تاہم حکومت جنرل سیلز ٹیکس کم کر کے اضافہ روک سکتی ہے، اس وقت ڈیزل پر تینتیس فیصد جبکہ پیٹرول پر ساڑھے سولہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سمری مسترد کردی تھی اور پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات 6 سے13 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات 6 سے13 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، پیٹرولیم مصنوعات چھ سے تیرہ روپے فی لیٹر تک مہنگی کی جاسکتی ہیں، آخری فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    بجٹ میں عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالنے کیلئے تیار وزارتِ خزانہ رواں مالی سال کے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے ٹیکس ریونیو کا شارٹ فال عوام سے وصول کرنا چاہ رہی ہے۔

    تیل مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں یکم جون سے پیٹرول 6روپے 19پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے، مٹی کےتیل کی قیمت 6 روپے53 پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جاسکتی ہے، ہائی آکٹین 13روپے 25 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویزہے۔

    لائٹ ڈیزل 7روپے 62 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا جاسکتا ہے۔

    اُوگرا نےحکومت سے پیٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں برقرار رکھنی کی سفارش بھی کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اضافہ متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اضافہ متوقع

    اسلام آباد: گیس اور بجلی کے بعد اب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    گیس مہنگی، بجلی مہنگی اور اب پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے والی ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے پچاس پیسے، ڈیزل چھ روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

    غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے چھ روپے جبکہ ایچ او بی سی دس روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل اور پیٹرول زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں کمی کرکے قیمتوں میں اضافہ روکا جاسکتا ہے۔

  • پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3روپے97پیسے اضافہ متوقع

    پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3روپے97پیسے اضافہ متوقع

    کراچی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے تین فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں جنوری کے اختتام اور فروری کے آغاز میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے ستانوے پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے چھیاسٹھ پیسے اضافے کا امکان ہے ۔

    ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں تین روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے اکسٹھ پیسے فی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے، قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اکتوبر دوہزار تیرہ کی قیمتوں سے پینتیس فیصد تک کم ہیں ۔