Tag: Petroleum Prices

  • پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ

    پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کو وزارتِ خزانہ نے مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جس کے بعد صرف  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    وزیر پیٹرولیم کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 78 روپے10 پیسے اور لائٹ ڈیزل 56روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تھی۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل میں ہوش ربا اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق مٹی کاتیل پندرہ روپے مہنگا کرکے انسٹھ روپے فی لیٹر ہونا تھا تاہم وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نہ حکومت،نہ وزیراعظم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    نہ حکومت،نہ وزیراعظم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم اور کابینہ کی عدم موجودگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، وزارت پیٹرولیم شش وپنج کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کون کرے گا؟ نہ حکومت، نہ وزیراعظم، سمری کس کوبھیجیں، وزارتِ پٹرولیم مخمصے کا شکار ہیں ، ہرماہ کی طرح آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل متوقع ہے۔

    اوگراکی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کی سمری وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کردی گئی، وزیراعظم کی عدم موجودگی پروزارت قانون سے مشورہ طلب کرلیا گیا ہے۔

    اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سرسٹھ پیسے کی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ستر پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش


    لائٹ ڈیزل کی قیمت10روپے1پیسے اضافے سے54روپے1پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ وزیر اعظم کرتے ہیں تاہم نواز شریف کی نااہلی کے باعث امورِ حکومت بظاہر تعطل کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے اس صورت حال میں وزارتِ قانون سے مشورہ طلب کیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے تک کی کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے تک کی کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے، قیمتوں کاحتمی فیصلہ کل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے، جس کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    مٹی کےتیل کی قیمت میں 11روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    دوسرے جانب ایل ڈی او کی قیمت میں سات روپےاضافے کی تجویز ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل ہوگا جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    اسلام آباد : اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی، ڈیزل تین روپے بیس پیسے فی لیٹر سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے20پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد آج رات کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ایس او نے رمضان میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے کمی کا اعلان کیا ہے ، ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس کم نرخ پر پیٹرول فروخت کرینگے، رعایت ایلٹرون پریمیئم اورایلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس پر لاگو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 2 روپے 10 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سفارش پر عمل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے یا کمی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    پڑھیں: ماہ اپریل، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

    واضح رہے ایک ماہ قبل  وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز

    پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیرہ روپے تک کے اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی کاجن بوتل سے باہر تو دوسری جانب حکومت بھی عوام کی پریشانی میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے، سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لیٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت ستاون روپے جبکہ پیٹرول پچھہتر اور ڈیزل چوراسی روپے فی لیٹر ہو جانے کا خدشہ ہے۔


    مزید پڑھیں : پندرہ روز کی پالیسی تبدیل، حکومت نے عوام پر پھر پیٹرول بم گرادیا


    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی قیمتوں کے مقابلے میں پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی اڑتیس فیصد زائد قیمت ادا کررہے ہیں اوراس کی وجہ حکومتی ٹیکس ہے ، ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس سے پچس ارب روپے اور دس ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت کی جیب میں چلے جاتے ہیں، عوام نے رواں مالی سال ڈیزل پر انیس روپے انتالیس پیسے، پیٹرول پر دس روپے اکہتر پیسے ٹیکس ادا کیا ہے‌‌۔

    یاد رہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے جس میں حکومت سے قیمتیں بڑھانے ، کم کرنے یا پھر اُن کو برقرار رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اوگرا سمری پر منظوری یا اُسے مسترد کرتے ہیں جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے

  • پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کا تحفہ تیار کرلیا، جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول ایک روپے اٹھائس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے اکتیس پیسے فی لیٹر بڑھائی جاسکتی ہے، ہائی آکٹین دو روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل ایک روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے ہوسکتا ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری انتیس دسمبر کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا۔


    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراضافہ


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں چھ روپے چوبیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں دو روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد اب 66.24 روپے فی لٹر ہو گیا تھا۔

  • حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔

    حکومت کی معاشی کتاب میں درج فارمولہ ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے تناسب سے ہوگا لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    رواں ماہ کے دوسرے عشرے میں حکومتی ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنائی تھی تاہم رواں ماہ  اُوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے، جس میں پیٹرول 2روپے 12 پیسے، مٹی کا تیل ساڑھے 3 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 26 پیسے اور ہائی آکٹین 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

  • یکم جولائی سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    یکم جولائی سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: حکومت نے یکم جولائی سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں 8٫60 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 1روپے93پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے75پیسے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 60 پیسے فی لیٹر،ہائی آکٹین کی قیمت میں3 روپے 50پیسے فی لیٹرلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 37 فی لیٹراضافے کی سفارش کی۔

    وزیراعظم سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان کل کرے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے رمضان کے مہینے میں عوام کو سستی سہولیات فراہم کرنے کی واضح ہدایت جاری کی جن پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

  • یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے والے ہیں۔ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے  آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری 28 اپریل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔

    اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت بتائی جا رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول دو روپےسرسٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لیڑ مہنگا ہوسکتا ہے۔ تاہم ہائی آکٹین، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔