Tag: Petroleum Products Price

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے، عمر ایوب

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے، دیگر ممالک میں پیٹرول یہاں سے زیادہ مہنگا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر، بابراعوان، علی محمدخان اور دیگر بھی ایوان میں موجود تھے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرنا اپوزیشن اراکین کا حق ہے، ہمارے پاس پیٹرول کے اپنے وسائل نہیں ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول46دن میں112فیصد بڑھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیا میں سب سے کم ہیں، جنوری کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول 17روپے فی لیٹر پیٹرول اس وقت بھی کم ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ بنگلادیش میں پیٹرول 174روپے، بھارت میں 180روپے فی لیٹر جبکہ فلپائن میں پیٹرول 138روپے ،تھائی لینڈ میں 159 اور جاپان میں 196روپے فی لیٹر دستیاب ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پر مناسب ٹیکس رکھے ہیں،ماضی کے برعکس حکومت عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تحت کام کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برصغیر میں سب سے کم ہے، انوکھی منطق

    توانائی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں بجلی کی پیداوار کو26ہزار میگاواٹ تک لے گئے ہیں، اس سلسلے میں کوہالہ میں 1115میگاواٹ کا منصوبہ شروع ہوگا، جو چیز ہماری حکومت کو ورثے میں ملی وہ مہنگی تھیں۔

    واضح رہے کہ یکم جولائی سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہی ہوگیا،اس اقدام پر عوام بلبلا اٹھے،

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پیٹرول پچیس روپے اٹھاون پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر سو روپے دس پیسے پر پہنچ گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اکیس روپے اکتیس پیسے اضافے سے ایک سو ایک روپے چھیالیس پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے تیئیس روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے کا ہوگیا ہے۔

  • یکم فروری سے پیٹرول  سستا ہونے کا امکان

    یکم فروری سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    اسلام آباد : یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی گئی ہے ، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ، سمری میں پیٹرول فی لیٹر6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 66پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    یاد رہے نئے سال کے پہلے مہینے میں وزارت خزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیڑول کی قیمت میں2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔

  • پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

    پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

    اسلام آباد : یکم اکتوبر سے ملک بھر میں  پٹرول کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر  اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں6 روپے 30پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے50پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4روپے فی لیٹر اور مٹی کاتیل 10روپےفی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    جس کے بعد پیٹرول دو روپے41 پیسے کم ہونے کے بعد 92.83 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت46پیسے کم ہونے کے بعد 106روپے57پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے37 پیسے کی کمی ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 46پیسے کی کمی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت83روپے50پیسے ہوگئی تھی۔

  • اندرون ملک چلنے والی بسوں کے کرایوں میں سو روپے اضافہ

    اندرون ملک چلنے والی بسوں کے کرایوں میں سو روپے اضافہ

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس مالکان نے کرایوں میں 50  سے100 روپے کا اضافہ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات نظر آنے لگے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ کی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو انٹر سٹی بس مالکان کو بھی کرایوں میں اضافے کا بہانہ مل گیا۔

    اندرون ملک جانے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا۔ انٹر بس سٹی مالکان نے کرایوں میں50 سے100روپے کا اضافہ کر دیا۔

    بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرائے بڑھانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ پیٹرول کے ساتھ ساتھ ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کی ذمے داری بھی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرول بم کی شکل میں دیا گیا یہ تحفہ پسند تو نہیں آیا مگر ان کا کہنا ہے کہ بسوں میں سفر کرنا اور پیٹرول خریدنا دونوں ہی مجبوری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔


    مزید پڑھیں: ڈیزل کی قیمت، مال بردارگاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کا اعلان


    اب دیکھنا یہ ہے کہ بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں اضافے کے بعد روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا اور متعلقہ انتظامیہ اس مہنگائی کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کرتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔