Tag: Petroleum Products Prices

  • پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، برقرار رہیں گی یا کم ہوگی؟ معاملہ اختلافات کا شکار

    پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، برقرار رہیں گی یا کم ہوگی؟ معاملہ اختلافات کا شکار

    اسلام آباد : پٹرول کی قیمتوں سے متعلق معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے، 4 روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت 4 روز بعد بھی پٹرولیم مصنوعات کااعلان نہ کرسکی، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے سے متعلق معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے۔

    حکومت نئی قیمتوں کااعلان کرنے میں مسلسل چوتھے دن بھی ناکام ہے،15 ستمبرکی شب 12 بجے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا۔

    تاہم حکومت 4 روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قیمتوں میں معمولی کمی کااشارہ دے چکے ہیں۔

    خیال رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی ہے۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،  گڈز ٹرانسپورٹرز کا  گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانے سے انکار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانے سے انکار

    کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پراحتجاجاً پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کردیا۔

    صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رانا اسلم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی ناقابل برداشت ہے، احتجاجاً پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا ہے۔

    رانا اسلم کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں ہڑتال سمیت سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے اور کرائے میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

    صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ حکومت ہماری گاڑیاں خرید کر خود چلا لے، ہم نہیں چلا سکتے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہباز حکومت نے تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوفی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نےجمع کروائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پچھلےایک ماہ کےدوران 9.53روپےفی لٹراضافہ کر چکی، عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانا ظالمانہ اقدام ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا کہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوریکارڈسطح پرلےآئی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکوفی الفور واپس کیا جائے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔

  • پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کا تحفہ تیار کرلیا، جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول ایک روپے اٹھائس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے اکتیس پیسے فی لیٹر بڑھائی جاسکتی ہے، ہائی آکٹین دو روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل ایک روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے ہوسکتا ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری انتیس دسمبر کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا۔


    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراضافہ


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں چھ روپے چوبیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں دو روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد اب 66.24 روپے فی لٹر ہو گیا تھا۔