Tag: PETROLEUM PRODUCTS

  • پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹی فکیشن جاری

    پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس 4.47 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 9.08، اور مٹی کے تیل پر 8.30 فیصد مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹی فکیشن جاری کردی ، جس میں پیٹرول پر4.77 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 9.08فیصد ، مٹی کے تیل پر 8.30 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 2.70 فیصد شرح مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا، وزیرمملکت نے کہا تھا کہ حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔.

    خیال رہے چند روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے ‏مطابق پیٹرول کی قیمت میں4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر ‏قیمت 144.82 روپے ہو گئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی تاہم نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تین تجاویز تیار کیں ہیں۔

    سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے اور عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

    آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان اج وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے کیا جائے گا۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا فیصلہ

    اسلام آباد:حکومت نے ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپےفی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 5روپے25پیسےفی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکریگی، قیمتوں میں ردوبدل کا انحصارپٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پرہوگا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62پیسےفی لیٹرہے جبکہ ڈیزل پرفی لیٹر5روپے14پیسےپٹرولیم لیوی عائد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوا، مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر شرح سے نوٹیفکیشن جاری

    پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر شرح سے نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد پر برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد مقرر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی گئی تھی جبکہ اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس کی شرح مقرر کی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں عدالت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں اوگرا اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ بڑھ گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے 15 ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ ، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپے ایک پیسہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5روپے92پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سوال، اسدعمر جواب نہ دے سکے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سوال، اسدعمر جواب نہ دے سکے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسوال کا جواب نہ دے سکے اور کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھیں تو وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

    ڈالر کی قیمت کم کرنے کےلیےاسٹیٹ بینک کی مداخلت کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔

    اسد عمر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، جس پر ہم نےکہا تھا پاکستان جیسےملک میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن ہو سکتی ہے، فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تواسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، اسٹیٹ بنک کی جانب سےمداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہا جا رہا ہے کہ گوادر میں خواتین کے لیےاسپتال قائم کیا جائے، گوادر میں اسپتال تک نہیں جہاں خواتین بچوں کوجنم دے سکیں۔

    معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کا کہنا تھا کہ سکھرٹو حیدرآبادمنصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سےطے ہوگا، انفراسٹرکچر پر1103 بلین کا منصوبہ ہےجس میں گوادر ائیرپورٹ شامل ہے۔

    خالد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک اور دوسرے منصوبوں پر135 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، ہم نے سب سے پہلے سی پیک پر کام پرکرنےوالی کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے یٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرول پر 10.54 فیصد اور اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کردی ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دوسری بار کمی کرتے ہوئے بڑا ریلیف دیا تھا، ایف بی آر نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا گیا ہے، اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پٹرول کی قیمت 119روپے80پیسےفی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116روپے53پیسےفی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر

    وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے10پیسےفی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 81پیسےکااضافہ کیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی، اوگرا کی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر حکومت کا تاریخی اقدام

    پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر حکومت کا تاریخی اقدام

    اسلام آباد: حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دو بار کمی کرتے ہوئے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے، ایف بی آر نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا ہے، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

    واضح رہے کہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں کمی دوسری بار کی گئی ہے، رواں ماہ کی نو تاریخ کو حکومت نے مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصد کی تھی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقرار رکھی تھی۔

    یاد رہے حکومت نے پندرہ جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کیا۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

    پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں مزیدکمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد کردیاگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی گئی، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی تاہم پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقراررہے گی۔

    یاد رہے حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔