Tag: PETROLEUM PRODUCTS

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی، قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پٹرولیم کو سمری بھی ارسال کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ماہ دسمبرمیں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 48 پیسےاٖضافہ، مٹی کےتیل کی قیمت میں 15 روپے 35 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں13روپے 15 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 26  پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تفصیلات


    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 75.99 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے شہری اب پیٹرول مزید مہنگا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی کرنے کی تیاری

    قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

    اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

    اسلام آباد : اوگرا نے وزارت پیٹرولیم سے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے۔

    ارسال کی جانے والی سمری میں پٹرول کی قیمت 3روپے67پیسے کمی کے بعد67روپے63پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت74روپے83پیسے کرنے اور مٹی کے تیل کی قیمت13روپے اضافے سے57 روپے کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت10روپے1پیسے اضافے سے54روپے1پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات : ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کرنے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات : ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اوگرا کی سفارش مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایف بی آر نےٹیکس شرح میں کمی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن اطلاق یکم مئی سے کیا جائیگا۔
    اعلامیہ ایف بی آر کے مطابق پیٹرول پر 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 9 روپے 89 پیسے، ہائی اوکٹین ڈیزل 3.25 پیسے ،مٹی کے تیل پر 1 روپے 16 پیسے اور ڈیزل پر 4 روپے 41 پیسے ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی ہے ۔
    واضح رہے حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ 2018 میں تک پاکستان لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرلے گا ۔