Tag: petrolium

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک کا اضافہ متوقع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک کا اضافہ متوقع

    اسلام آباد: یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، اب عوام ہوجائیں خبردار کیوں کہ حکومت کرے گی ایک بار پھر پٹرول بم کا وار جس کے بعد آئے گا مہنگائی کا طوفان، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔


    ن لیگ نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    انڈسٹری زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں سات روپے چھیالیس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے چھیاسی پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے پچیس پیسے جبکہ مٹی کا تیل پانچ روپے اکسٹھ پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے جو کہ درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی، علاوہ ازیں حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرےگی۔


    یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: پوسٹ بجٹ بریفنگ


    خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی ریونیو ہارون اختر نے پوسٹ بجٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بریفنگ دی تھی کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد یکم جولائی سے صرف لیوی بڑھائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی جس کے سبب عالمی ہیج فنڈزمیں مایوسی کی لہردوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپیک اورنان اوپیک ممالک کی جانب سے سپلائی میں اضافے کے باعث خام تیل کی طلب تین ارب بیرل تک جا پہنچی ہے۔

    مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھرمیں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیشن گوئی کررہے ہیں اورہربارخام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زائد کمی ہورہی ہے۔

    عالمی فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    کراچی/لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نایاب ہوگئیں۔ کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں متعدد پمپس بند ہیں جبکہ لاہور میں پرانی قمیتوں پر فروخت پر پانچ پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں۔

    کراچی اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان حکومت کیجانب سے قیمتوں میں کمی کے باوجود پرانی نرخوں پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جبکہ کئی پیٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔

    کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کہیں سپلائی نہ ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ پیٹرول کی مصنوعی قلت کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول مالکان کیجانب سے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور نئی قیمتوں پر فروخت نہ کرنے پر پانچ پیٹرول پمپس سیل کر دئیے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن میں پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی ہے۔

    کراچی میں کئی پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ بعض علاقوں میں پمپس پر شہریوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہیں۔