Tag: petrolium price

  • پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاققی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6.16 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.48 روپے کمی کی تجویز دی تھی۔

    حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں میں کمی کے سبب پیش کی جانے والی اوگرا کی سمری نظر انداز کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے کمی کی ہے جس سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں چالیس فیصد کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو 1.3کھرب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

    جبکہ قیمتیں مزید کرنے سے فائدے میں مزید اضافہ ہو گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر تیل درآمد کرنے والے ملک میں افراط زرکم ہو رہا ہے اور مرکزی بینک مانیٹری پالیسی میں نرمی برتنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

    ادھرسعودی عرب جس کے پاس 736 ارب ڈالر موجود ہیں کے سوا تیل برآمد کرنے والے کئی ممالک کو اپنی کرنسی کی قدر کم کرنے اور سخت مانیٹری پالیسی کا سہارا لینا ہو گا جبکہ بعض ڈیفالٹ بھی کرسکتے ہیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے 66 پیسے لیٹر سستا کر دیا گیا ہے،جس کی نئی قیمت 84روپے 53پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئِی ہے۔

    اسی طرح ہائی آکٹین 10روپے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 103 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل5 روپے لیٹراور مٹی کا تیل4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی روک دی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پمپ بند کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان ، پیٹرول 9 روپے سستا

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان ، پیٹرول 9 روپے سستا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےعوام کوخوشخبری سناتےہوئے تیل کی قیمتیں کم کرنےکاکریڈٹ لےلیالیکن تیل قیمتوں میں کمی کا سہراعالمی منڈی میں کمی کوجاتا ہےیاحکومت کو یہ عوام خوب جانتےہیں۔

    عالمی منڈی میں 5 ماہ میں خام تیل 49 ڈالرسستا ہوکرقیمت 66 ڈالرفی بیرل تک گرگئی ہے جس کے نتیجے میں اب پاکستان میں پیٹرول ہوگا9 روپے66 پیسےفی لیٹرسستا، نئی قیمت 84 روپے 53 پیسے فی لیٹرہوگی ہائی اسپیڈ ڈیزل میں سات روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوجائیگی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت 10 روپےفی لیٹر کمی کے بعد 103 روپےفی لیٹر ہوگی۔

    مٹی کا تیل ہوگا 4 روپے ایک پیسے فی لیٹرسستا،نئی قیمت83 روپے 51 پیسے فی لیٹرپر آجائیگی لائٹ ڈیزل کی قیمت پانچ روپےفی لیٹر کمی سے 83 روپے 42 پیسےفی لیٹر ہوجائیگی۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر 6سے14 روپے پیٹرولیم لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہےماہرین کےمطابق لیوی اور جی ایس ٹی میں کمی کردی جائےتوعوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کےبعد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونی چاہیئے۔