Tag: pets

  • سعودی ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی

    سعودی ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی

    کراچی: سعودی سول ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سفر سے قبل مسافر کے لیے پالتو جانور کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی، گاکا نے نوٹیفکشن جاری کر دیا۔

    سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نیا طریقہ کار وضع کر دیا ہے، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنوں کے مسافر پالتو جانوروں کی ترسیل کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کریں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر سفر سے قبل جانوروں کی امپورٹ، ایکسپورٹ کے لیے سعودی حکام کو درخواست دینے کی پابند ہوں گے، سعودی حکومت کی جانب سے پرمٹ لیے بغیر مسافروں کے ساتھ جانور کو سفر نہیں کرایا جائے گا۔

    گاکا نے ایئر لائنوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرمٹ کے بغیر جانوروں کی سعودیہ آمد یا روانگی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • پالتو جانور یا پرندے رکھنے والوں کے لیے ضروری باتیں

    پالتو جانور یا پرندے رکھنے والوں کے لیے ضروری باتیں

    گھروں میں جانور پالنا خاصی احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے جس میں جانوروں کی صحت کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود اشیا کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جانور پالنے کے لیے کچھ باتوں کو سمجھنا ضروری ہے اور گھر کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت کے پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے۔

    ہر پالتو جانور کی گھر میں ایک مناسب جگہ ہوتی ہے اور اگر اس کو وہیں رکھا جائے تو نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ گھروالے اور خود جانور بھی کئی مسائل سے بچا رہتا ہے۔

    اگر رنگ برنگی مچھلیوں کا ایکوریم رکھنا ہو تو اس طرح سے رکھا جائے کہ ٹی وی سکرین سے نکلنے والی شعاعیں اس کی خوبصورتی پر اثر انداز نہ ہوں اس لیے مناسب فاصلے کا خیال رکھا جائے، اگر ٹی وی ایک کونے میں ہے تو ایکوریم کو دوسرے کونے میں رکھا جائے۔

    اسی طرح اگر گھر میں باغیچہ موجود ہے تو بلی یا پرندوں کے رہنے کا انتظام وہیں پر کیا جائے۔ اس سے وہ قدرتی ماحول کے بھی قریب رہتے ہیں اور ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔

    بلی کو چھت کے نیچے بھی رکھا جا سکتا ہے تاہم یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں تازہ ہوا کا گزر ہو سکے اور وہ کھیل کود بھی سکے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں بلی کو رکھا جائے وہاں سے فرنیچر یا دوسرے سامان کو دور رکھا جائے جبکہ گھر والوں کے کھانے پینے کی چیزیں اور دوسری اشیا بھی اس سے دور رہیں۔

    جہاں بلی کو رکھا جائے وہاں فرش ہو تو بہتر ہے تاکہ اس کی صفائی آسان ہو، قالین پر بلی نہیں رکھنی چاہیئے کیونکہ اس کی صفائی مشکل ہوتی ہے۔ اسی طرح اس جگہ کو جراثیم سے پاک رکھنے کے اسپرے وغیرہ کا استعمال بھی ضروری ہے۔

    سوائے کبوتر اور یا ایک دو اور پرندوں کے زیادہ تر پرندوں کو پنجروں میں ہی رکھنا پڑتا ہے تاہم پنجرہ کیسا ہونا چاہیئے اور اس کو گھر میں رکھنا کہاں ہے، یہ بہت اہم بات ہے۔

    کوشش کی جانی چاہیئے کہ پنجرہ زیادہ چھوٹا نہ ہو بلکہ اتنا بڑا ضرور ہو کہ جہاں پرندہ یا پرندے کھل کر حرکت کر سکیں اور ہلکا پھلکا اڑ بھی سکیں۔ ان کو بھی ہوا دار مقام پر رکھنا ضروری ہے تاہم موسم کا خیال بھی رکھا جائے۔

    اسی طرح اگر دن اور رات کی مناسبت سے پنجرے کے لیے مقامات بھی مخصوص کر دیے جائیں تو بہتر رہے گا۔

  • بچھڑ جانے والے پالتو جانور زیورات کی صورت میں محفوظ

    بچھڑ جانے والے پالتو جانور زیورات کی صورت میں محفوظ

    بعض لوگ اپنے پالتو جانوروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور جب وہ جانور مر جاتے ہیں تو ان کے مالکان ان کے غم میں نڈھال ہوجاتے ہیں۔

    کچھ لوگ مرجانے کے بعد بھی اپنے جانوروں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں، ایک فنکار نے ایسے ہی افراد کے لیے ایک دل کو چھونے والا طریقہ متعارف کروا دیا۔

    یہ امریکی آرٹسٹ لوگوں کی فرمائش پر ان کے بچھڑ جانے والے جانوروں کو زیورات کی شکل میں پھر سے ان کے سامنے پیش کردیتا ہے۔

    اپنے مرحوم پالتو جانور سے مشابہہ انگوٹھی یا گلے کے زیورات پہن کر لوگوں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کا پیارا ساتھی ان کے پاس ہی ہے اور ان سے دور نہیں گیا۔

    آئیں آپ بھی وہ خوبصورت زیورات دیکھیں۔

  • اب پالتوجانور بھی شادیوں میں سج سنور کر جائیں گے

    اب پالتوجانور بھی شادیوں میں سج سنور کر جائیں گے

    نیویارک : امریکی ڈیزائنر نے پالتو جانوروں کے خوبصورت ملبوسات تیار کردیئے جنہیں خریدنے کے لیے لوگ جوق در جوق پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پالتو جانوروں کا شوق رکھنے والے مالکان کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اُن کی طرح ان کے پالتو جانور بھی شادی یا دیگر تقریبات میں تیار ہوکر جایا کریں گے کیونکہ امریکی ڈیزائنر نے چمک دمک، ہیرے جواہرات پر مبنی خوبصورت ملبوسات ڈیزائن تیار کرلیے ہیں ۔

    امریکی ڈیزائنر نے جانوروں کے لیے عروسی ملبوسات بھی تیار کیے ہیں، جب ان پالتو جانوروں نے پھولوں بھری پوشاک پہن کر دوڑ لگائی تو مالک کا دل خوشی سے جھوم اٹھا۔


    مزید پڑھیں: پالتو جانوروں کی وہ تصاویر جو آپ کو حیران اور ہنسے پر مجبور کردیں


    جانوروں کے مالکان بڑی تعداد میں ملبوسات خریدنے کے لیے پہنچ رہے ہیں تاکہ اُن کے جانور بھی خوبصورت نظر آئیں، ڈیزائنر کی جانب سے مادہ اور نر جانوروں کے لیے علیحدہ علیحدہ ملبوسات تیار کیے گئے ہیں۔


     مزید پڑھیں: پالتو جانور رکھنے کے حیران کن فوائدجانئے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پالتو جانوروں کی وہ تصاویر جو آپ کو حیران اور ہنسے پر مجبور کردیں

    پالتو جانوروں کی وہ تصاویر جو آپ کو حیران اور ہنسے پر مجبور کردیں

    کراچی: گھروں میں جانور پالنے کا شوق رکھنے والے افراد کو اکثر دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سوشل میڈیا پر اسی طرح کی چند تصاویر شیئر ہوئیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کی بے ساختہ ہنسی نکل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھروں میں جانور پالنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، کچھ لوگ گھر کی رونق کو بڑھانے کے لیے انہیں پالتے ہیں اور کچھ آفات کو ٹالنے کے لیے انہیں گھروں میں رکھتے ہیں۔

    گھروں میں پلنے والے جانوروں میں سے کچھ کو بہت زیادہ توجہ جبکہ کچھ کم پرواہ درکار ہوتی ہے تاہم دونوں ہی اقسام کے پالتو جانور بعض اوقات ایسی حرکتیں کرتے ہیں جو آپ کو غصے کے ساتھ ہنسنے پر بھی مجبور کردیتی ہیں۔

    آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں چند پالتو جانوروں کی تصاویر جن کی کوئی خاص حرکت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی اور وہ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

    بطخ جو اپنی تیراکی کا شوق پورا کرنے کے لیے کم پانی میں بیٹھی ہے

    ویسے تو مگرمچھ گائیں کو شکار بنانے میں دیر نہیں لگاتے مگر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے خراما خراما مگرمچھوں کی موجودگی میں ٹہل رہی ہے۔

    بلی کو جہاں موقع ملتا ہے وہیں اپنے ڈیرے ڈال لیتی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی سیڑھیوں پر سو رہی ہے اور قریب سے گزرنے والوں کو خوف زدہ کررہی ہے۔

    گھر والوں سے مانوس کتا کبھی کبھی زیادہ پیار آنے پر ایسی حرکتیں کرتا ہے۔

    یہ جگہ ہرن کے آرام کی تو نہیں البتہ اُس نے کتوں کے ساتھ آرام کرنے کو غنیمت جانا

    شرارتی بکرا ان ہی پتھروں پر چڑھا جس پر چڑھنے کی ممانعت کا بورڈ لگایا گیا

    کتے عموماً بلی کو نقصان پہنچاتے ہیں مگر اس بلی نے موقع غنیمت جان کر سارے کتوں کو چلینج دے ڈالا

    بلی اور چوہے کی دشمنی ازلی ہے اس لیے چوہا نظر آنے پر بلی اُسے شکار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے مگر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہے کے بچے بلی کے سر پر چڑھ کر بیٹھے ہیں۔

    مزید دلچسپ ویڈیوز دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں