Tag: PFF

  • فیفا ہاؤس تنازعہ، فیفا کی ڈیڈ لائن گزر گئی

    فیفا ہاؤس تنازعہ، فیفا کی ڈیڈ لائن گزر گئی

    اسلام آباد: پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فیفا ہاؤس تنازع حل نہ ہو سکا، فیفا کی ڈیڈ لائن گزرگئی جب کہ انجینئر اشفاق گروپ نے قبضہ نہ چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق انجینئر اشفاق گروپ نے فیفا ہاؤس کا قبضہ نہیں چھوڑا، گزشتہ روز قبضہ چھڑانے کے لیے فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (FIFA) نے پاکستان کو آج رات 8 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    تاہم حکومتی سطح پر دونوں گروپس سے رابطے بے سود ثابت ہو گئے ہیں، اشفاق گروپ نے لاہور میں واقع فٹ بال ہاؤس کا قبضہ نہیں چھوڑا۔

    فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا ہاؤس کا چارج نہ ملنے پر فیفا کو تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے ای میل بھیج دی ہے۔

    اب پاکستان فٹ بال کے مستقبل کا فیصلہ فیفا کرے گی، فیفا پاکستان پر 5 سال کی پابندی عائد کر سکتی ہے۔

    دوسری طرف آج اس معاملے پر حکومت بھی متحرک ہوئی ہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ‏نے فیفا کو خط لکھا ہےکہ اپنا وفد بھیجیں، ہم درخواست کریں گے کہ ہمیں تھوڑا وقت ‏دیں۔

    انھوں نے کہا حکومت نے کسی فیڈریشن کے معاملے پر مداخلت نہیں کی، حکومت کی کوشش ‏ہے کہ ڈائیلاگ کے ذریعے معاملہ حل ہو، ہم ‏نہیں چاہتے کہ پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی لگے۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں اس معاملے کا حل نکالیں۔

  • پاکستان فٹبال فیڈریشن: نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن: نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا

    لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالتے ہی فٹبال ہائوس میں قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کے زیراہتمام قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ فٹبال ہاوس میں منعقدہ قرآن خوانی میں میں فٹبال منتظمین سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن سید اشفاق حسین، نائب صدر سردار نویدحیدر،عامرڈوگر اور ظاہر شاہ نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی۔

    قرآن پاک کی تلاوت سمیت حمدوثنا کی، محفل کے بعد پروگرام کا اختتام خدا کے حضور دعا سے کیاگیا۔

    سپریم کورٹ کے احکامات پر بارہ دسمبر کو فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرائے گئے تھے۔

    فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی

    واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار پاکستان فٹبال فیڈریشن تنازعات کا شکار رہی۔

    یاد رہے کہ پی ایف ایف میں مسلسل سیاسی مداخلت اور کئی برسوں سے جاری فٹ بال کے بحران کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم نے سال 2017 میں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی، بعد ازاں پابندی ختم کردی گئی۔

  • میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے، برازیلی کوچ

    میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے، برازیلی کوچ

    کراچی: پاکستانی فٹبال ٹیم کے برازیلی کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبالرز پر بہت کام ہونا ہے، میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تین سال سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہنے والی پاکستانی ٹیم کی دوبارہ تیاری کے لیے برازیل سے تعلق رکھنے والے کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    برازیلی کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس کے بعد ٹورنامنٹ سے منتخب کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا، برازیلی کوچ نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف اس سال ساف چیمپئن اور ایشین گیمز کے لیے ٹیم تیار کرنا ہے۔

    ہوزے انتونیو نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیم کی کوچنگ بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے میں تیار ہوں، چیلنج قبول کرنے والا شخص ہوں، مجھے پتہ ہے کہ آپ کے ملک کی فٹبال تین سال سے رکی ہوئی ہے، فیفا عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن 205 ہے، پاکستانی فٹبالرز پر بہت کام ہونا ہے۔

    برازیلی کوچ کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال تک ناصرف رینکنگ میں بہتری آئے بلکہ پاکستانی ٹیم اپنے علاقائی خطے میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوسکے، پاکستانی فٹبالرز کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس اور تکنیک ہے، آج کل کی فٹبال بہت تیز ہوچکی ہے ہمیں اس جانب توجہ دینی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور فٹبال ایک سال نہیں چل سکتے، پاکستان میں فٹبال کے معاملات عدالت میں رہے ہیں، جب یہ معاملات حل ہوگئے اس کے بعد ہی کوچ بننے پر رضامندی ظاہر کی، اب ہمیں فٹبال کی بہتری کے لیے سوچنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی

    فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی

    اسلام آباد: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر سیاسی مداخلت کے باعث لگائی گئی پابندی اٹھاتے ہوئے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصل صالح حیات گروپ کو پی ایف ایف کا چارج سنبھالنے کے حکم پر فیفا نے معطلی ختم کی، اب قومی ٹیم فٹبال کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیل سکے گی۔

    عدالت کا فیصل صالح حیات گروپ کوپاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کئی برسوں سے فیصل صالح اور ظاہر شاہ گروپ میں تقسیم تھی۔فیڈریشن کے باہمی اختلافات کی وجہ سے قومی ٹیم 3 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی جبکہ فیفا نے پاکستان کی رکنیت سیاسی مداخلت کے پیش نظر معطل کی تھی۔

    فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فوری طور پر بحالی کی جاتی ہے اور فیفا قوانین کے مطابق ان کی رکنیت کے تمام تر حقوق بھی فوری طور پر بحال کیے جاتے ہیں جبکہ فیفا کے نمائندے اور کلب ٹیمیں عالمی مقابلوں میں دوبارہ حصہ لے سکتی ہیں۔

    فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    فیفا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اراکین اور آفیشلز اب فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے ترقیاتی پروگراموں، کورسز اور ٹریننگ سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

    یاد رہے کہ پی ایف ایف میں مسلسل سیاسی مداخلت اور کئی برسوں سے جاری فٹ بال کے بحران کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم نے سال 2017 میں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

    علاوہ ازیں گذشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فٹبال فیڈریشن کے لیے فیصل صالح حیات کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے فیصل صالح حیات گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پہلی پاکستانی فٹبالرخاتون برطانیہ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگی

    پہلی پاکستانی فٹبالرخاتون برطانیہ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگی

    کراچی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون جرمنی میں فٹبال میچ کھلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد فٹبالرخاتون المیرا رفیقی نے برطانیہ کے ایک بڑے فٹبال کلب لوٹن ٹاؤن سے ایک معاہدہ کیا ہے، جس مطابق المیرا رفیقی اپنا ڈیبیواسٹیون ایج ایف سی کیخلاف میچ کھیل کر کریں گی۔

    المیرا رفیقی کو برطانیہ کے کئی بڑے فٹبال کلبز سے بھی آفرز تھیں،ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ میچ کھیلوں کی دنیا میں خواتین کا ایک اہم اقدام ہوگا۔

    علاوہ ازیںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار فہد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر المیرا رفیقی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نے کھیلوں کے فروغ میں اہم کردارادا کیا ہے۔