Tag: Phalia

  • بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    پھالیہ: پنجاب میں تھانہ بھاگٹ کے گاؤں سعداللہ پور میں بد بخت بیٹا اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پھالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں باپ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین عمر عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا جو کہ چار روز قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ چند روز قبل ہی اس کے والد نے اپنی زمین فروخت کی تھی ملزم اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا مگر والد کے انکار کی رنجش پر ملزم احسان نے اپنے والد والدہ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، ملزم کے دو بیٹے بھی ہیں جن کی عمریں 7 سے 8 سال ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-mother-suicid-with-2-children-13-07-2025/

    اس سے قبل گلشن اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس نے مزید بتایا کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔

  • پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین: پھالیہ شہر میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی ہے، جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور 3 خواتین شامل ہیں، حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق خواتین کی شناخت بتول بی بی، رشیدہ بی بی، اور زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو زخمی پھالیہ کے تحصیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔

  • شادی سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا ڈالا

    شادی سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا ڈالا

    پھالیہ : شادی سے انکار پر درندگی کی انتہاء کردی گئی، پھالیہ میں لڑکے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا دی، لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے علاقے پنڈی کالوں میں پچیس سالہ نوجوان تصور نے رشتہ قبول نہ کرنے پر لڑکی کو شعلوں میں جھونک دیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گاؤں کی حویلی میں بلایا، ہاتھ پاؤں باندھ کر مبینہ طور پر آگ لگادی جس سے رضوانہ کا جسم جزوی طور پر متاثر ہوا۔

    رضوانہ نے برادری سے باہر شادی نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا، رضوانہ کو محض شادی سے انکار نے اس حالت میں پہنچایا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے مضروبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ملتان، رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں شادی سے انکار پر لڑکیوں پر تشدد کے بیشتر واقعات پیش آچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: منگنی کیوں توڑی؟ لڑکی نے نوجوان کو چھری ماردی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔