Tag: phansi ki saza

  • صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نےصولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی۔ جبکہ شفقت حسین کے سزاپر بھی تیس روزکیلئے عملدرآمد روک دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں مجرم اورسزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزاکےاعترافی بیان نےایم کیوایم کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

    سنگین الزامات کے بعد حکومتی مشینری کی حرکت میں آگئی۔ بیان کے چندگھنٹوں بعد پھانسی ابتدئی طورپر باہتر گھنٹے کیلئے موخرکی گئی۔

    صولت مرزا کے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے وزارت داخلہ نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمدنوے روزکےلئےروک دیا۔صولت مرزا کے اعترافی بیان پر مزید تحقیقات کیلئے نئی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔

    دوسری جانب پھانسی کے دوسرے مجرم شفقت حسین کی موت کی سزابھی تیس روزکیلئے موخرکردی گئی ہے۔

  • قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    سکھر: سینٹرل جیل سکھر میں قید بچے کے قتل کیس میں ملوث عبدالرزاق کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ معصوم بچے کو مسجد میں پیش امام عبدالرزاق نے  بے دردی سے قتل کیا تھا۔

    مجرم گیارہ سال سے جیل میں قید تھا اور اس کو دو ہزار چار میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے پھانسی کے منتظر قیدی عبدالرزاق چوہان کو 25مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق چوہان کو پچیس مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔

  • لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کاسخت حصار قائم ہے۔

    کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے،جیل ذرائع کا کہنا ہے ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پھانسی دے دی جائےگی ۔

    کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

    ہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کےماسٹر مائنڈ نیاز محمدکےبھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاوریا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کاامکان ہے۔ سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

  • فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد: ڈسڑکٹ جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشرف حملہ کیس اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوّث ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    زبیر احمد ، اخلاص عرف روسی ، راشد ٹیپو اور غلام سرورکو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں افراد کی نعشیں ڈاکٹرز کی جانب سے تصدیق کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

    پھانسی سے قبل مجرمان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

  • وفاقی حکومت نے سزائے موت پرفوری عملدرآمد کی ہدایت کردی

    وفاقی حکومت نے سزائے موت پرفوری عملدرآمد کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دہشت گردوں اورشدت پسند وں کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کے لیے کی ہدایت کردی ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ صوبائی چیف سیکریٹریز، محکمہ داخلہ کے سیکریٹریز اورآئی جی جیل خانہ جات کو بھیجا گیا ہے جس کے مطابق ایسے قیدیوں کی سزائے موت پرفوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے بلیک وارنٹ کے حصول کیلئے فوری طور پر قانونی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیاجائے اور اس پر عملدرآمد میں سات یوم سے زیادہ عرصہ نہ لگایا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رحم کی اپیلوں کے التوا میں پڑے تمام کیسوں کی فہرست وزارت داخلہ کو بھیجی جائے اور تمام جیلوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لےکر حفاظتی اقدمات کو یقینی بنایا جائے وزارت داخلہ کی جانب سے سترہ قیدیوں کے بلیک وارنٹ پہلے ہی جاری کئے ہوچکے ہیں۔