Tag: Phansi Ki Tayyari

  • صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    مچھ : انیس مارچ سے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی موت کا پروانہ بالآخر مل گیا، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

      جے آئی ٹی کے مطابق پھانسی کے قیدی صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں رہی۔ اہل خانہ بھی آخری ملاقات کر کے چلے گئے، اورجلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ،کل تختہ دار پر چڑھا دیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزاسےپوچھ گچھ کی ۔جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاکہ مزید پوچھ گچھ یا یا تفتیش کی ضرورت نہیں۔صولت مرزا کو پھانسی دے دی جائے ۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

    صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتےتیسری بار بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

  • کراچی اورسکھرمیں 6مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری

    کراچی اورسکھرمیں 6مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری

    کراچی: سکھرجیل اور کراچی جیل میں مزید سات قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے،تیرہ اورپندرہ جنوری کوپھانسی پرلٹکایاجائےگا۔

    سندھ کی جیلوں قیدسزائےموت کے مزیدسات قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے، سکھر جیل میں مجرم شاہد، طلحہ، خلیل ،بہرام کو تیرہ جنوری کو تختہ دار پر لٹکایاجائے،جبکہ چودہ جنوری کو کراچی جیل میں دہشتگردشفقت حسین کوسولی پرلٹکایاجائے گا،مجرم سعید کو پندرہ جنوری کوپھانسی دینے کےانتظامات مکمل کرلئے گئے،جبکہ امریکی قونصلیٹ حملےمیں ملوث دہشتگردملزم ذوالفقارعلی کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے۔

    سزائے موت پرعائد پابندی اٹھائےجانےکےبعدجی ایچ کیوا اور مشرف حملےمیں ملوث نیازمحمد، عقیل عرف ڈاکٹر عثمان،ارشد مہربان،غلام سرور بھٹی،راشد محمود قریشی،زبیر احمداوراخلاص روسی کو پہلے ہی تختہ دارپرلٹکایاجا چکا ہے۔

  • کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی پھانسی پرعملدرآمد کا حکم

    کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی پھانسی پرعملدرآمد کا حکم

    اسلام آباد: سزائے موت پر عملدرآمد کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں قائم پھانسی گھاٹوں کی مرمت تکمیل کے مراحل میں کل صبح سے پھانسی کی سزا پرعمل درآمد ہونے کا امکان ہے۔

    سزا یافتہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کیلئے ملک بھر کی جیلوں میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد نے آئی جی جیل خانہ پنجاب اور سیکریٹری داخلہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دہشت گردوں کو سینٹرل جیل ہی میں تختہ دار پر لٹکانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

    سکھر کی سینٹرل جیل ون میں قید کالعدم تنظیموں کے سات مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جیل انتظامیہ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو دہشت گردوں اعظم اور ہارون کے بلیک وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق آج بلیک وارنٹ ملنے کی امید ہے، جس کے بعد مجرموں کو کل صبح سویرے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، دیگر پانچ دہشت گردوں کو آئندہ چند روز میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی پھانسی گھاٹ کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے، جہاں سزائے موت کے سو سے زائد قیدی سزائے موت کے منتظرہیں۔