Tag: phansi

  • صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    اسلام آباد: سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے ویڈیو پر جے آئی ٹی کی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان آیا جس نےسیاسی حلقوں میں ایک ہلچل برپا کردی۔

     ویڈیو میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزانے متحدہ کی اعلی قیادت پر سنگین الزامات لگائے، جس کے بعد ایک جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جو صولت مرزا کے ڈیتھ ورانٹ آنے کے بعد معطل کردی گئی تھی۔

     ذرائع کے مطابق اب صولت مرزا سے ازسرنو تفتیش کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے گریڈ اٹھارہ کے افسران کو جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے اور جے آئی ٹی سات روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

  • ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دھمکی آمیز کالز میں کہا جا رہا ہے کہ جو تم لوگ کررہے ہو اس کا انجام سوچ لینا۔

    صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیںا بھی تک تین دھمکی آمیز کالز آئی ہیں جس میں سے دو کو ہم پہلے سے جانتے ہیں جو کہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرایا کرتے تھے۔

    صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار متحدہ قومی مومنٹ ہوگی۔

  • صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

    صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

     مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا سےاہل خانہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا سے ان کے بیرون ملک سے آنے والے بھائی بہن اور بھانجے شامل تھے۔

    یکم اپریل کو سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر ہونے کے بعد صولت مرزا سے ان کے خاندان کے افراد کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

    واضح رہے کہ انیس مارچ کو پھانسی سے چند گھنٹے قبل تہرے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو جیسے کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ آگیا،جس کے بعد پھانسی کو تین دن کیلئے مؤخر کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار ایک ماہ کیلئے موخر کی گئی ، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

  • اکرام الحق کی پھانسی کیخلاف ورثا اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ

    اکرام الحق کی پھانسی کیخلاف ورثا اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ

    اٹک : تحصیل جنڈ کے گاؤں رنگلی کے اکرام الحق کی پھانسی کے خلاف ورثا اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اغوا ء برائے تاوان کے کیس میں سزائے موت کے مجرم اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں رنگلی کے رہائشی اکرام الحق کی پھانسی کے خلاف والدہ ، پانچ بہنوں اور دیگر ورثانے احتجاج کرتے ہوئے صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اکرام الحق کی پھانسی کی سزا کوعمر قید میں تبدیل کیا جائے ۔

    ورثاکا کہنا تھا کہ مدعی جاوید صدیقی جس کی 3سالہ بیٹی کو اغوا کے جرم میں اکرام الحق کو پھانسی کی سزا دی گئی عدالت میں راضی نامہ لکھ کر دینے کے باوجود پھانسی کی سزاسنا دی گئی ۔

    ورثاء کا کہنا تھا کہ اکرام الحق نے بچی کو اغوا نہیں کیا تھا ،جن لوگوں نے بچی کو اغوا کیا تھا ان ملزمان کو تو عدالت نے بری کردیا۔مگر اکرام الحق کو بے گناہ پھانسی دی جارہی ہے ۔

    ہم صدر مملکت سے اپیل کرتے ہیں کہ اکرام الحق کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    مچھ : بلوچستان کی مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد ایک ماہ تک کیلئے موخرکئے جانے کے صدارتی احکامات جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کی صبح پھانسی دی جانی تھی جو ایک ماہ کے لئے مؤخر کردی گئی ہے۔

    مچھ جیل حکام کو صدارتی احکامات پیر کی سہ پہر موصول ہوئے جس پر صدارتی احکامات کے تحت پھانسی پرعملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار موخر کی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

    صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لئے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے، جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

  • اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک: اغواکےمجرم اکرام الحق کومنگل کو اٹک جیل میں پھانسی دے دی جائے گی ،جیل انتظامیہ کو مجرم کی ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے۔

    صدر پاکستان نے اکرام الحق کی معافی کی اپیل کو پندرہ مرتبہ مسترد کیا تھا،تفصیلات کے مطابق اکرام الحق اوراس کے 7ساتھیوں نے 3سالہ بچی آمنہ صدیقی کو تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےچار ملزمان کو سزائے موت دو کو عمر قیداور دو کو بری کر دیا تھا،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اکرام الحق کی سزائے موت برقرا ررکھی اور باقی تمام ملزمان کو بری کردیا تھا ۔

    اکرام الحق کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج کر دی گئی ۔ مدعی جاوید صدیقی کے مجرم اکرام الحق کے ساتھ تحریری راضی نامہ کے باوجود صدرمملکت نےپندرہ بارمعافی کی اپیل مسترد کردی۔

  • صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    اسلام آباد: وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی میں تیس دن کی توسیع کیلئے سمری ایوان صدر بھجوادی ،صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جانی تھی۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔

     ایوان صدر نے صولت مرزا کی پھانسی باہتر گھنٹے کے لیے موخر کردی گئی اور صولت مرزا سے مزید تفتیش کے لیے کمیٹی بنادی گئی ۔

    پھر وزارت داخلہ نے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی یہ کہہ کر تحیل کردی کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں اور اسے یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی جس کے بعد تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صولت مرزا کی پھانسی تیسری بار موخر کردی گئی ہے اس طرح صولت مرزا کو تیس دن جینے کی مہلت اور مل گئی ہے۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    کوئٹہ: صولت مرزاکے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی ختم کردی گئی، مجرم کو یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی ۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہلچل سے مچادی ۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق مچھ جیل حکام کو بلیک وارنٹ جاری ہونے اور یکم اپریل کو صولت مرزا کو پھانس دینے کے حکم کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا جواز نہیں بنتا۔

    انیس مارچ کو پھانسی سے قبل صولت مرزا کا ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان اور وفاقی داخلہ نے اس ویڈیو کا نوٹس لے کر کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

    ذرائع نے بتایاکہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے جس کی تصدیق محکمہ جیل خان نے بھی کردی۔

  • سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر : سینٹرل جیل سکھر میں قید دو مجرموں عبدالرزاق چوہان اور جلیل عرف جلال موریجو کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی۔

    مجرم جلیل عرف جلال موریجونے انیس سو ستانوے میں اپنے رشتے دارکو قتل کیا تھا ،جلیل موریجو کا تعلق نوشہرو فیروز کے گائوں دریا خان مری سے ہے ۔

    مجرم عبدالرزاق چوہان نے پندرہ سال قبل ساتویں جماعت کے طالب علم اقرار عرف آفتاب میرانی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔دونوں مجرموں کی ورثاءسے آخری ملاقاتیں کرا دی گئی ہیں۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار

    صولت مرزا کی پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار

    کوئٹہ : پھانسی مؤخر ہونے کےباہترگھنٹےکے  پہلے دو دن گزرنے کے بعد بھی مچھ جیل حکام کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی سےمتعلق نیاحکم نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کے پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار ہوگیا ہے ، مچھ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں تاحال صولت مرزا کی پھانسی سےمتعلق نیاحکم نہیں ملا۔

    جیل حکام  کے مطابق نوےروز پھانسی موخر ہونےکا علم میڈیا سے ہوا،اس حوالے سے کوئی تحریری حکم بھی موصول نہیں ہوا تھا۔

    پھانسی مؤخر ہونے کےباہترگھنٹے کے پہلےدو دن گزر گئے ہیں، مقررہ وقت پورا ہونے پرپھانسی نہیں دےسکتے، پھانسی پرعملدرآمد کیلئےازسرنواحکامات کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ مچھ جیل حکام نے پھانسی پر عملدرآمد کیلئے درخواست عدالت کودےدی ہے،مچھ جیل حکام کے مطابق کراچی کی عدالت جو احکامات دیگی اس پرعملدرآمدکےپابندہوں گے۔

      یاد رہے کہ صولت مرزا کے پھانسی سےچند گھنٹےقبل اعترافی ویڈیوبیان نے تہلکہ مچاد دیاتھا۔ وزارت داخلہ نےابتدائی طورپر پھانسی تین روزکیلئے موخرکردی تھی۔

    اب باہتر گھنٹےگزرےاڑتالیس گھنٹوں سےزیادہ ہوگئے ہیں۔مچھ جیل حکام کوتاحال صولت مرزاکی پھانسی سےمتعلق نیا حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

    ،