Tag: Pharmacies

  • سعودی حکومت نے شہریوں کو "بڑی سہولت مفت” فراہم کردی

    سعودی حکومت نے شہریوں کو "بڑی سہولت مفت” فراہم کردی

    ریاض : سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی صحت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی ویکسین مملکت بھر کی تمام فارمیسیز میں مفت فراہم کرے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سعودی عرب کے کئی علاقوں میں ویکسینیشن کے عمل کو پھیلانے کے لیے اور دیگر کوویڈ 19 ویکسینز کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت صحت نے نشاندہی کی ہے کہ وہ ویکسینز جن کی سعودی عرب میں منظوری دی جا چکی ہے کم سے کم 16 یا 18 سال کی عمر کے افراد کو لگائی جاسکے گی۔

    سعودی عرب کے محکمہ صحت کے ترجمان العبد العلی نے منگل کے روز بتایا تھا کہ حکومت نے ویکسین سنٹرز کو مملکت بھر میں پھیلانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    ساتھ ہی العلی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ویکسین کے حوالے سے مزید تحقیق ہونے تک حاملہ خواتین اور بچوں کو ویکیسن لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیر صحت نے یہ اعلان کیا کہ حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔ سعودی عرب نے حال ہی میں ریاض، مکہ، مدینہ اور ابہا میں ویکسینیشن کی مہم شروع کی ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے صحتی ایپ پر پہلے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔

  • سعودی عرب: ماسک کی عدم موجودگی پر سخت ایکشن

    سعودی عرب: ماسک کی عدم موجودگی پر سخت ایکشن

    ریاض: سعودی عرب میں ماسک کی عدم فراہمی پر 3 فارمیسیوں کو سیل کردیا گیا، فارمیسیوں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات درج کروائی گئیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ملک کے مختلف علاقوں میں صارفین کو ماسک فراہم نہ کرنے والی 3 فارمیسیاں بند کردی ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیسیاں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ماسک فراہم کرنے میں مسلسل بہانے کر رہی تھیں، شکایات کی تصدیق ہوجانے پر تینوں کو بند کر دیا گیا۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے طمنی ایپ متعارف کروائی ہے۔ اس کی بدولت یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کس شہر، قصبے، محلے اور سڑک پر کس فارمیسی میں حفاظتی ماسک، سینی ٹائزر اور مطلوبہ ادویات موجود ہیں یا نہیں۔

    اس ایپ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے متعلقہ فارمیسیوں کا صحیح پتہ بھی صارفین کو مل جاتا ہے۔

    سعودی وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت بلدیات و دیہی امور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی جو مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں ضروری ادویات اور طبی لوازمات کی فراہمی میں غفلت اور دھوکہ دہی کرے۔