Tag: #phateechar

  • نجم سیٹھی پھٹیچرہے، اگلا پی ایس ایل ہم کروائیں گے،عمران خان

    نجم سیٹھی پھٹیچرہے، اگلا پی ایس ایل ہم کروائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب پی ایس ایل کرانے والے نجم سیٹھی کو پھٹیچر اورغیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ریلو کٹے کہہ دیا، کپتان تقریر کےدور ان پی ایس ایل کو بار بار پی سی ایل بھی کہتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم بنائیں گے جوپھرسے ورلڈ کپ جیت کرلائے گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک میں اگلا پی ایس ایل ہماری دور حکومت میں ہوگا اجبکہ اس میں کھیلنے کیلئے ”ریلوکٹے “ نہیں بلائے جائیں گے اوراگر ضرورت پڑی تو کوالٹی کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی۔

    انہوں نے دعویٰٰ کیا کہ اگلی پاکستان سپر لیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی۔ اسپورٹس سمیت پاکستان کو ہرفیلڈ میں اوپرلیکر جائیں گے۔

    پاکستان میں علاقائی کرکٹ کا نظام لے کر آئیں گے، ایسی ٹیم بنائیں گے جو پھرسے ورلڈکپ جیت کرلائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پختونخوا میں کھیلوں کے 70 میدان بناچکے ہیں اورمستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گراؤنڈز ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ ملے گی۔

  • عمران خان کو ملکی مفادات کا ذرا بھی خیال نہیں، انجینئرامیرمقام

    عمران خان کو ملکی مفادات کا ذرا بھی خیال نہیں، انجینئرامیرمقام

    گوجرانوالہ : وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مفاد کا خیال نہیں کرتے اس لیے وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ کر ملک کا بھی خیال نہیں کیا، دہشت گردی کی جنگ میں پختون سب سے ذیادہ متاثرہ ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انجینئرامیر مقام نے گوجرانوالہ میں پختون کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملکی مفاد کا خیال نہیں کرتے وہ کس طرح وزیر اعظم بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کی سخت مخالفت کی اور جب فائنل ہو گیا تو غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ دیا، ان کی یہ باتیں ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا پختونوں نے اس کا مل کر مقابلہ کیا، دہشت گردی کی جنگ میں سب سے ذیادہ نقصان پختونوں کا ہوا، پختون اپنے گھر چھوڑ کر آئی ڈی پیز بن گئے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک قوم یا ایک صوبے کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان کی سربراہی میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے اورجو لوگ قومیتوں کو لڑانے آتے ہیں وہ ظلم کر رہے ہیں اور کچھ لوگ عوام کو بھڑکا کراپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔

    امیر مقام نے کہا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور رانا ثنا ء اللہ کو پنجاب میں پختونوں کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب بھی کسی گھر کی تلاشی لی جائے گی تو اس میں لیڈی اہلکاروں کو لازمی ساتھ رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پختونوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا مسئلہ ہے اور ہم تمام مسائل کے حل تک پختونوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قبل ازیں مشیر وزیراعظم انجیبئر امیر مقام نے سرکٹ ہاؤس میں پختونوں کے مسائل کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران اور انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

  • پی ٹی آئی نے نواز شریف کو پھٹیچر وزیر اعظم قرار دے دیا

    پی ٹی آئی نے نواز شریف کو پھٹیچر وزیر اعظم قرار دے دیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی اپنے چیئرمین عمران خان کے پھٹیچر کے بیان پر ڈٹ گئی، نعیم الحق نے بتا دیا کہ کون کون پھٹیچرہے۔ اور کون لوگ ریلو کٹے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پھٹیچرکے لفظ کے استعمال نے سیاست میں بھی یہ اصطلاح متعارف ہوگئی، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بتا دیا کہ سیاست میں کون کون شخص پھٹیچرہے اورکون کون سے منصوبے پھٹیچر ہیں۔

    اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے نواز شریف کو پھٹیچر وزیراعظم اوروزیروں کو ریلو کٹے قرار دے دیا، عابد شیرعلی کے بیان پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں بھی عابد شیر علی کی حیثیت "ریلوکٹے” سے زیادہ نہیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ بند کمرے کی گفتگو پر "پھٹیچر درباری چائے کی پیالی میں طوفان برپا کررہےہیں، عمران خان پاکستان نہیں دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں جس شخص نے وزارت بجلی و پانی کو پھٹیچر کیا اسے کرکٹ کی کیا سمجھ بوجھ،؟

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہانندی پور اور قائداعظم سولر پارک سمیت لاتعداد پھٹیچر منصوبے اس پھٹیچر حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہیں پانامہ فیصلے سے قوم کی پھٹیچر سیاستدانوں سے جان چھوٹ جائے گی سیاست کو ریلوکٹوں سے پاک کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔