Tag: PHF president

  • میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر پی ایچ ایف نے اپنا آدمی لانے کیلئے عہدے سے ہٹایا، شہباز سینئر

    میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر پی ایچ ایف نے اپنا آدمی لانے کیلئے عہدے سے ہٹایا، شہباز سینئر

    لاہور : پی ایچ ایف کے سابق سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر نے بغیر بتائے مجھے ہٹایا، سجاد کھوکھر نے اپنا آدمی لانے کے لئے عہدے سے ہٹایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کے ساتھ کھلواڑ کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایک بار پھر اقتدار کی جنگ شروع ہوگئی، پی ایچ ایف کےصدر اور سیکریٹری میں تنازعہ شدت اختیارکرگیا۔

    پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہباز سینئر نے استعفی دیا ہے جبکہ شہباز سینئر کہتے ہیں کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا۔

    صدر پی ایچ ایف سجاد کھوکھر نے اپنا آدمی لانے کے لئے عہدے سے ہٹایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ تین ماہ قبل استعفی دیا تھا تو صدر نے قبول نہیں کیا تھا لیکن اب اچانک استعفیٰ دیے بغیر ہی میرا استعفی کیسے قبول کرلیا گیا؟

    مزید پڑھیں: شہباز سینئرعہدے سے مستعفی، آصف باجوہ پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری نامزد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ایک بیان میں شہباز احمد سینئر کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اولمپیئن آصف باجوہ کو نیا سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پی ایس ایل کے بعد پاکستان ہاکی سپرلیگ منعقد کرانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے بعد پاکستان ہاکی سپرلیگ منعقد کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی ملک میں ہاکی کی سپرلیگ کروانے کے لئے میدان میں آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہاکی لیگ کروائی جائے گی، ہاکی سپرلیگ کے انعقاد کے لئے سکیورٹی ایجنسیز نے سکیورٹی کی یقین دہانی کروادی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرنے اقرارکیا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم مکمل طورپرتیارنہیں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے دو ہزار بیس تک کا پلان وزیر اعظم نواز شریف کو منظوری کے لئے بھیج دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان سپر لیگ کی طرزپرہاکی لیگ کروائی جائے گی، خالد سجاد کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ایک سو تیس بہترین کھلاڑیوں کا پول منتخب کیا ہے جن کے روزگار کے لئے مختلف اداروں سے بات بھی چل رہی ہے۔

    پی ایچ ایف کے صدر نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، صرف محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

     

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفی، ذرائع

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفی، ذرائع

    لاہور: قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول مستعفی ہوگئے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست پر پی ایچ ایف اور حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردیں۔

    پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے کوئی ردعمل کے آنے سے پہلے ہی اپنا استعفی وزیراعظم ہاؤس بھجوادیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر ریٹائر خالد سجاد کھوکھر کو پی ایچ ایف کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوٹیفیشکن آج جانے ہونے کا امکان ہے، اولمپئن شہباز سینئیر کو سیکرٹری پی ایچ ایف بنایا جائے گا۔