Tag: Phil Simmons

  • بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجہ بتادی

    بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجہ بتادی

    لاہور : بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز  نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز میں شکست مایوس کن ہوتی ہے، ہماری ٹیم 20 سے 25 رنز کم بنا سکی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں۔

    فل سمنز نے کہا کہ ناہید رانا اور تسکین کی کمی محسوس ہوئی، ہمیں سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    بنگلا دیش ہیڈ کوچ نے کہا کہ ریشاد کی یہ بہترین سیریز نہیں بلکہ بری سیریز تھی اس بات کا ریشاد کو بھی علم ہے، سیریز میں ہم نے کچھ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، ہماری ٹیم 20 سے 25 رنز کم بنا سکی،
    اوپننگ جوڑی کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔

    بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں، وہ غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں اور یہ انہوں نے کئی بار ثابت کیا ہے، بولرز  نے بھی بہتر بولنگ کی، محمد حارث نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں : ٹی 20 سیریز : پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث کی طوفانی سنچری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیتے ہوئے وائٹ واش کردیا، قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا۔

    پاکستانی شاہینوں نے 197 رنز کا ہدف18ویں اوور میں حاصل کیا، محمد حارث نے صرف 46 بالز پر 107رنز کی اننگز کھیلی، ان کی دھواں دھار اننگز میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی مایوس کُن پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ مستعفی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی مایوس کُن پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ مستعفی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز  اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

     فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فینز سے معذرت خواہ ہوں، ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے۔

    فل سمنز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر اب بھی کچھ ایسے افراد موجود ہیں جو ویسٹ انڈیز ٹیم کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ نے شکست دے  کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

     ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا، میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا۔