Tag: Philip Hughes

  • آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ادا

    آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ادا

    میکسویل: آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکسویل میں ادا کردی گئیں ہیں۔

    فلپ ہیوز نے کیرئیر کی آخری اننگز بھی مکمل کرلی ہے، وہ اپنے اختتامی سفر پر روانہ ہوگئے، ہیوز کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میکسویل میں ادا کردی گئیں ہیں، جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

    نامور کرکٹرز سمیت اعلیٰ شخصیات نے ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم ٹونی ایبٹ اور اپوزیشن لیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، میکسویل میں ہیوز کی میت کو گاڑی کے ذریعے آخری آرام گاہ پہنچایا گیا۔

    اس موقع پر ہر آنکھ پرنم تھی، شہر کی فضا سوگوار تھی، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک آخری پیغام میں بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

    کلارک نے کہا کہ ہیوز سب کو پیارا تھا، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، اس موقع پر شرکاء نے اپنے پیغامات بھی تحریر کئے، فلپ ہیوز پچیس نومبر کو حریف بولر کی گیند سر پر لگنے سے اسی گراؤنڈ میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔

    فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔

  • آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    سڈنی : آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی قصبے میسکویل میں ادا کی جائیں گی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائیں گی۔

    اسی گراؤنڈ پر شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔جس میں آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میں دفن کیا جائے گا۔

    فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔ ہیوزکے مداح اپنے اپنے اندازمیں انہیں خرا ج عقیدت پیش کررہے ہیں,۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کے سبب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

  • فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    نیو ساؤتھ ویلز: آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ ایک میچ میں سرپربال لگنے سے زخمی ہونے کے بعد فلپ ہیوز گزشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آنجہانی آسٹریلوی کھلاڑی کی آخری رسومات ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ اس کے لئے ایک مقامی کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

    فلپ ہیوز کی موت کی خبر کے بعد ان کے قصبے میں سوگ کا عالم ہے۔ فلپ کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیلئے  لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    فلپ ہیوز چار روز قبل ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران شان ایبٹ کی قاتل باؤنسر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی موت پر دنیائے کرکٹ غمگین ہے۔