Tag: philippine

  • گٹر سے رینگتی ہوئی نکلنے والی عورت نے سب کو چونکا دیا

    گٹر سے رینگتی ہوئی نکلنے والی عورت نے سب کو چونکا دیا

    فلپائن کے شہر مکاتی میں ایک عورت کے گٹر سے رینگتے ہوئے نکلنے کی ویڈیو اور تصاویر  نے دیکھنے والوں کو خوف اور حیرت میں مبتلا کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ واقعہ نہ صرف چونکا دینے والا تھا بلکہ اس نے ایک ایسی پوشیدہ حقیقت کو بھی بے نقاب کردیا جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل تھی۔

    دن کی روشنی میں نالے سے باہر نکل کر آنے والی اس خاتون کو فلپائن میں مول وومن کا لقب دیا گیا تھا جسے بعد ازاں میڈیا نے "روز” کا نام دیا۔

    Mole Woman

    گٹر سے اچانک ایک عورت کے نکلنے کا یہ منظر وہاں سے اتفاقیہ پیدل گزرنے والے فوٹوگرافر ویلیم رابرٹس نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا تھا۔

    اس عورت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

    She Was Dubbed

    تصویر کی اصل حقیقت :

    یہ واقعہ محض ایک عجیب و غریب اتفاق نہیں بلکہ ایک حقیقی بحران کی علامت تھا جس نے دیکھنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ کیونکہ فلپائن کے بڑے شہروں میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو زیر زمین نالوں اور سیوریج لائنوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    ان کے بارے میں علم ہوا کہ یہ خاتون ان 15 افراد میں شامل ہے جو مکاتی شہر کے مہنگے علاقوں کے نیچے واقع سیوریج نالے میں رہائش پذیر تھے۔

    واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے اس خاتون کو ڈھونڈ کر 80ہزار فلپائنی پیسو (تقریباً 1435امریکی ڈالر) کی مالی امداد دی اور ساتھ ہی اعزازی "سوشل ورکر” کا لقب بھی دیا تاکہ وہ دوسرے بے گھر افراد سے رابطہ کرکے ان کی مدد کرسکیں۔

    دوسری جانب اس واقعے کے فوری بعد ان سیوریج لائنوں میں رہائش پذیر دیگر افراد پولیس کے گشت اور کارروائی کے خوف سے فرار ہوگئے۔

  • آئی سی سی وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر گرفتار کر لیے گئے

    آئی سی سی وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر گرفتار کر لیے گئے

    منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کا وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جاری کیا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق فلپائن نے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو آئی سی سی کے وارنٹ پر آج منگل کو گرفتار کر لیا ہے، وارنٹ عالمی عدالت کی جانب سے بدنام زمانہ خوں ریز ’منشیات کے خلاف جنگ‘ میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

    سابق صدر پر الزام ہے کہ ان کی نام نہاد ’منشیات کے خلاف جنگ‘ کے دوران ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کیے گئے تھے، فلپائن کی حکومت کے مطابق ڈوٹرٹے کو منگل کو منیلا ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ سے ان کی آمد پر حراست میں لیا گیا، حکومت کو آئی سی سی کی درخواست انٹرپول کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔

    2016 سے 2022 تک فلپائن کی قیادت کرنے والے سابق صدر روڈریگو کو اگر ہیگ منتقل کیا جاتا ہے، تو وہ ایشیا کے پہلے ایسے سابق سربراہ مملکت بن جائیں گے، جن پر آئی سی سی میں مقدمہ چل رہا ہے۔

    بھارت چھوڑنے والے آئی پی ایل کے سابق صدر للت مودی کو نئے ملک میں بڑا جھٹکا

    ڈوٹرٹے نے بار بار کہا ہے کہ انھوں نے پولیس کو صرف اپنے دفاع میں قتل کرنے کو کہا تھا، اور کریک ڈاؤن کا دفاع کرتے ہوئے متعدد بار کہا کہ اگر اس کا مطلب فلپائن کو منشیات سے نجات دلانا ہے تو وہ اس جرم میں ’’جیل میں سڑنے‘‘ کو تیار ہیں۔

    ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی انسداد منشیات کی وحشیانہ مہم کے دوران مشتبہ افراد کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھا، اور ہزاروں افراد بے دریغ قتل کیے، حتیٰ کہ بچے بھی مارے گئے۔ گرفتاری کے وقت سابق صدر نے گرفتاری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا، ان کی بیٹی ویرونیکا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انھوں نے سوال کیا ’’قانون کیا ہے اور میں نے کون سا جرم کیا ہے؟‘‘

  • فلپائن کو تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 مزید آنے کو تیار

    فلپائن کو تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 مزید آنے کو تیار

    منیلا: فلپائن کو گزشتہ تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اور 2 مزید آنے کو تیار ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ’توراجی‘ زبردست تباہی پھیلا کر رخصت ہو رہا ہے، تاہم اس کے شدید اثرات کے باعث 2 ہزار دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

    طوفان کے باعث سڑکیں دریا بن گئی ہیں، تند و تیز ہوائیں درخت اور سولر پینلز اڑا لے گئیں، اور نظام زندگی اُلٹ پلٹ ہو گیا، اسکول بند ہو گئے اور اندورنِ ملک پروازیں منسوخ ہو گئیں، جب کہ ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی ہے۔

    ’اکو ویدر‘ کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بحرالکاہل میں اس ہفتے طوفانوں کے سسٹم تیزی سے بن رہے ہیں، ٹائفون توراجی تباہی پھیلا کر پیر کو فلپائن سے نکل گیا ہے تاہم 2 اضافی سسٹم ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے شروع میں علاقے کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آخری 3 طوفانوں — ٹائفون ینکسنگ، ٹائفون کانگ رے اور ٹراپیکل طوفان ٹرامی — کی وجہ سے فلپائن میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 9 ملین سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

    ٹائفون توراجی، جو فلپائن میں نیکا کے نام سے جانا جاتا ہے، اس وقت ملک سے دور ہٹ رہا ہے، یہ طوفان اس ہفتے کے آخر میں چین کے ساحل کے قریب پہنچے گا تاہم سست ہونے کے باعث امکان یہ ہے کہ یہ سمندر ہی میں رہے گا۔

    تین ہفتوں میں مسلسل چار طوفانوں کے باعث ہونے والی تباہی کی وجہ سے فلپائن میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ اس تباہی سے نکلنے کی سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • فلپائن میں فوجی طیارہ حادثہ،  ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

    فلپائن میں فوجی طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

    منیلا : فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ انچاس افراد زخمی ہیں ، طیارے میں فوجی افسران سمیت چھیانوے فوجی اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی فلپائن میں جولو نامی جزیرے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے فوجی طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

    گذشتہ روز جنوبی فلپائن میں فوجی طیارہ سولو صوبے میں واقع جولو نامی جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، فوجی حکام نے بتایا تھا کہ سی ون تھرٹی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تاہم طیارے سے پچاس افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بتایا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے، جن میں تین پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان بھی شامل ہیں، اس سے قبل فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سری لیتو سوبیجانا نے طیارے میں 85 افراد کے سوار ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج کے سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ منڈاناؤ کے جنوبی جزیرے پر واقع کیگائن ڈی اورو کے علاقے سے فوجیوں کو لے جانے والا طیارہ رن وے پر اترنے میں ناکام رہا، طیارے نے دوبارہ فضا میں بلند ہونے کی کوشش لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔

  • فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، بڑا جانی نقصان

    فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، بڑا جانی نقصان

    منیلا: جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی فلپائن میں اس وقت پیش آیا جب فوجی طیارہ صوبے سولو کے جولو نامی جزیرے پر لینڈ کررہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث گرا، طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    فلپائن آرمڈ فورسز کے سربراہ نے دلخراش حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سیریلو سوبیجانا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے پندرہ افراد کو بچالیا گیا ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ مزید افراد کو زندہ بچایا جاسکے۔

  • فلپائنی ملکہ حسن کا اپنے فلسطینی والد کے لئے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    فلپائنی ملکہ حسن کا اپنے فلسطینی والد کے لئے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    منیلا : گزشتہ سال فلپائن میں ملکہ حسن منتخب ہونے والی دوشیزہ غزہ میں کیے جانے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اس تکلیف کا احساس کرسکتی ہوں جس سے میرے بہن بھائی گزر رہے ہیں۔

    فلپائن کی ملکہ حسن گیزینی گینادوس کی غزہ میں صورت حال کی بہتری کے لیے کی جانے والی دعا سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔ ملکہ حسن کا کہنا ہے کہ محبت کے اظہار کا یہ طریقہ مجھے میرے فلسطینی والد نے سکھایا۔

    عرب نیوز کے مطابق گیزینی گینادوس کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے جبکہ والدہ فلپائن سے ہیں، ملکہ حسن گیزینی گینادوس 2019 کے مس یونیورس ایونٹ میں فلپائن کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

    25سالہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں اس مشکل صورت حال کا صرف تصور کر سکتی ہوں جن سے میرے بہن بھائی گزر رہے ہیں، میں امید رکھتی ہوں کہ وہ اس ظالمانہ صورت حال میں بھی پُرامید رہیں گے، ہر ایک کے تحفظ کے لیے دعا ہے۔

    فلپائن کے صوبے زمبونگا ڈیل نورٹ کے شہر ڈیپیٹن میں پیدا ہونے والی گینادوس کی پرورش فلپائن سے تعلق رکھنے والی والدہ نے ان کے والد سے علیحدگی کے بعد اکیلے کی ہے۔

    گیزینی گینادوس 2019 میں عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد اپنے والد سے ملی تھیں اور تب سے غزہ میں رہنے والے اپنے والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا کہ "آئی لو یو” عربی میں کیسے بولا جاتا ہے، جو میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں کم ہی محبت کا اظہار کر پاتی تھی۔

    ملکہ حسن نے کہا کہ اپنے پیاروں کو گلے لگاؤ، انہیں بوسہ دو اور انہیں دکھاؤ کہ تم ان سے کتنی محبت کرتے ہو، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی جو کہ فلسطینی گروپ حماس کے کنٹرول میں ہے، پر مسلسل گیارہ روز تک جاری رہنے والی فضائی بمباری میں کم سے کم 230 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں ایک سو خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کو غیرانسانی صورت حال کا سامنا ہے، ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔

    گینادوس نے جمعرات کو عرب نیوز کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ امن قائم ہو گا۔ بقول ان کے مجھے معلوم ہے کہ اس جنگ نے ختم ہونا ہے اور امن آ سکتا ہے لیکن تبھی جب قتل کرنے والے اپنی توانائیاں کہیں اور بہتری میں صرف کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ اگر میں کسی طور بھی ان کی ممکن کرسکوں لیکن بدقسمتی سے میں اپنے خاندان والوں کے لیے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں۔

  • فلپائن، لاک ڈاؤن : پانی کی بوتل شہری کی موت کا سبب کیسے بن گئی ؟

    فلپائن، لاک ڈاؤن : پانی کی بوتل شہری کی موت کا سبب کیسے بن گئی ؟

    منیلا : کورونا وائرس دنیا میں اب تک لاکھوں جانیں لے چکا ہے، فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکار لوگوں کو ایس او پیز اور قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی ازخود سزائیں دے رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ایک ایسا ہی واقعہ فلپائن میں پیش آیا جہاں ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی سزا نوجوان کو موت میں منہ میں لے گئی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران رات کے وقت ایک28سالہ شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا، نوجوان اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار پہنچ گئے۔

    پولیس اہلکاروں نے ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے والے نوجوان کی ایک نہ سنی اور لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے موقع پر ہی سزا سنا دی ۔

    پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے چل بسا۔

    فلپائن کی حکومت نے دارالحکومت اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد قومی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔

    فلپائن میں 13،425 اموات کے ساتھ 795،000 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہیں۔

  • فلپائن زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

    فلپائن زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

    منیلا: فلپائن میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے ان دنوں زلزلے کی زد میں ہیں، انتظامیہ نے مزید زلزلوں کی وارننگ دے رکھی ہے البتہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے کوتاباتو میں گذشتہ تین دن کے دوران دو طاقتور زلزلے کے جھٹکوں نے سولہ افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار تاحال آپریشن میں مصروف ہیں، ملبہ ٹھکانے لگانے سمیت شہریوں کے دوبارہ مکانات کی تعمیر میں مدد کی جائے گی۔

    زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور بہت سی عمارتیں گرگئیں، منہدم عمارتیں رواں ماہ آنے والے زلزلے سے کمزور ہوگئی تھیں۔

    زلزلے سے کوتاباتو کے علاقے سوکسارجن میں سات افراد مارے گئے جبکہ تین افراد کی ہلاکتیں داواؤ میں ہوئی، جبکہ باقی افراد مختلف علاقوں میں ہلاک ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث دو ہزار خاندان متاثر ہوئے، 12 ہزار کے قریب شہریوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر رہائش دی گئی ہے۔

    فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

    فلپائن: تین دن کے اندر دوسرا طاقتور زلزلہ، 5 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 29 دسمبر کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

  • فلپائن: تین دن کے اندر دوسرا طاقتور زلزلہ، 5 افراد ہلاک

    فلپائن: تین دن کے اندر دوسرا طاقتور زلزلہ، 5 افراد ہلاک

    منیلا: فلپائن میں تین دن کے اندر دوسرے طاقتور زلزلے نے کئی مکانات تباہ کردیے جس کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بھی فلپائن کے جنوبی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کے باعث پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ عمارتوں پر گہرا شگاف بھی پڑگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ تھی، زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلے سے متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا اور بہت سی عمارتیں گرگئیں، منہدم عمارتیں رواں ماہ آنے والے زلزلے سے کمزور ہوگئی تھیں۔

    ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام نے زلزلے سے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    فلپائن میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی فلپائن کے جنوبی صوبے کوتاباتو میں طاقتور زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 29 دسمبر کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

    فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

  • فلپائن میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    فلپائن میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    منیلا: فلپائن میں طاقتور زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے میں طاقتو زلزلے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.6 تھی، اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد حکومتی اور نجی عمارات کو نقصان پہنچا۔

    جنوبی صوبہ کوتاباتو میں اس زلزلے کے بعد اسکول بند کر دیے گئے، سول ڈیفنس حکام کے مطابق کم از کم 30 افراد اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہوئے۔

    فلپائن میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی ہدایت پر آپریشن تیز کردیا ہے، متاثرہ شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    صوبہ کوتاباتو میں گذشتہ ہفتے بھی زلزے کے شدید جھٹکوں سے کئی مکانات تباہ ہوئے جس کی رد میں آکر 7 شہری مارے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 29 دسمبر کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

    واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔