Tag: phone

  • فون کے کی بورڈ میں موجود اسپیس اور کس کام آسکتا ہے؟

    فون کے کی بورڈ میں موجود اسپیس اور کس کام آسکتا ہے؟

    موبائل فون پر کچھ لکھتے ہوئے جب کوئی غلطی ہوجائے تو کرسر کو وہاں تک لے جانا باریکی کا کام ہوتا ہے، تاہم اب اس مشکل کام کا ایک نہایت آسان طریقہ نکل آیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی عمر کیا تھی جب آپ کو علم ہوا کہ آپ کے فون پر موجود اسپیس بار صرف اسپیس کے لیے نہیں ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کچھ ٹائپ کرتے ہوئے رکتا ہے اور اسپیس کو دبا کر سوائپ کرتا ہے جس کے بعد کرسر بھی حرکت کرنے لگتا ہے۔

    اس طرح سے کرسر کو غلطی درست کرنے کے لیے مطلوبہ مقام پر لایا جاسکتا ہے۔

    یہ ٹرک پرانی ہے تاہم کافی لوگ اس سے ناواقف تھے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا، بعض افراد نے یہ شکایت بھی کی کہ یہ ٹرک ان کے فون میں کام نہیں کر رہی۔

  • برطانوی پولیس نے معروف ماڈل کا موبائل ضبط کرلیا

    برطانوی پولیس نے معروف ماڈل کا موبائل ضبط کرلیا

    معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کا موبائل فون پولیس حکام کی جانب سے ضبط کرلیا گیا ہے، ماڈل نے اپنے سابق شوہر کی منگیتر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل کیٹی پرائس نے عدالتی احکامات کے خلاف ورزی کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل نے اپنے سابق شوہر کی منگیتر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں جس کے لیے انہیں عدالت نے منع کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کیٹی پرائس پہلے بھی ایسا کرچکی ہیں جس کے بعد ان کے سابق شوہر کیئر ہیلن کی منگیتر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ماڈل کو وارن کیا تھا کہ آئندہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں اور مشعل سے دور رہیں لیکن ماڈل اپنی حرکت سے باز نہ آئیں جس کے بعد پولیس نے ان کا موبائل ضبط کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ماڈل کا موبائل ضبط کرنے پر وہ بری طرح رونے لگیں، فون ان کے خلاف ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ماڈل کی ذہنی کیفیت پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق انہیں ذہنی سکون کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں ری ہیب سینٹر جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

  • ماں کا ڈیڑھ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو بھی بناتی رہی

    ماں کا ڈیڑھ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو بھی بناتی رہی

    بھارت میں ایک ماں کی اپنے ڈیڑھ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں ڈیڑھ سالہ بچے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بناتی ہے کہ بچے کے ناک اور منہ سے خون بہنے لگتا ہے۔

    اس دوران ماں موبائل فون سے اپنی ویڈیو بھی بنا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ماں کی شادی دوسرے گاؤں میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے تھے تاہم دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد شوہر انہیں اہلیہ کے والدین کے گھر چھوڑ آتا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اکثر و بیشتر چھوٹے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہتی ہے اور اس دوران اس عمل کو موبائل فون میں ریکارڈ بھی کرتی رہتی ہے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو رشتے داروں کی جانب سے دیکھے جانے پر بچے کے والد کو مطلع کیا گیا جو بعد ازاں وہاں آکر بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔

    22 سالہ خاتون کے والدین نے ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

  • امریکا: لٹیرا ہارٹ اٹیک کا شکار بزرگ خاتون سے موبائل چھین کر فرار

    امریکا: لٹیرا ہارٹ اٹیک کا شکار بزرگ خاتون سے موبائل چھین کر فرار

    امریکا میں ایک لٹیرے نے ہارٹ اٹیک کا شکار جاں بہ لب خاتون کو بھی نہ بخشا اور ان کا موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا۔

    یہ واقعہ امریکی شہر سینٹ لوئیس میں پیش آیا جو سڑک پر لگے سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 64 سالہ خاتون سڑک پر چلتے چلتے اچانک گر جاتی ہیں اور شدید تکلیف کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جو بعد ازاں ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ اس وقت وہاں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب کھڑی سرخ رنگ کی وین سے ایک شخص باہر نکلا اور خاتون کے قریب جا کر انہیں دیکھنے لگا، اس کے بعد اس نے ان کا موبائل فون اٹھایا اور وہاں سے روانہ ہوگیا۔

    مذکورہ شخص نے خاتون کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جو بے حس و حرکت تھیں۔ کچھ دیر بعد ایک ایمبولینس آئی اور خاتون کو اسپتال لے گئی جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    پولیس نے مذکورہ ویڈیو جاری کر کے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس شخص یا سرخ رنگ کی وین کے بارے میں جانتا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

  • براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر سے موبائل فون چھن گیا

    براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر سے موبائل فون چھن گیا

    براہ راست نشریات کے دوران اکثر اوقات رپورٹرز اور نیوز اینکرز کے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آجاتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک رپورٹر اپنے موبائل فون سے محروم ہوگیا۔

    یہ واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا جہاں ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر ڈیاگو ڈمکرو براہ راست جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

    ٹی وی پر براہ راست جانے سے چند سیکنڈز قبل رپورٹر اپنا فیس ماسک اور مائیک ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے اس کے ہاتھ پر جھپٹا مار کر موبائل فون چھینا اور رفو چکر ہوگیا۔

    رپورٹر مائیک سمیت اس شخص کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے، اس کے ساتھ سڑک پر موجود اور بھی کئی راہ گیر چور کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے چور کو جا لیا اور رپورٹر کو اس کا موبائل واپس مل گیا۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

  • وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کمشیر کی حالت زار سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے جاپانی ہم منصب کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو ہے، کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں جینو سائیڈ الرٹ جاری کر رہی ہیں، آج کشمیری باہر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بڑے پیمانے پر کشت و خون کا خدشہ ہے۔

    وزیر خارجہ نے اپیل کی کہ جاپان کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر چکے ہیں اور انہیں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کر چکے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے کشمیر کے معاملے پر مؤثر کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

  • موبائل فون کھوجانے کا خوف دہشت گرد حملے جتنا ہوسکتا ہے

    موبائل فون کھوجانے کا خوف دہشت گرد حملے جتنا ہوسکتا ہے

    اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا لازمی جز بن گیا ہے، اس کا چھن جانا یا کھو جانا ہمیں بے حد نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ ہم اپنا بہت سا قیمتی ڈیٹا کھوسکتے ہیں جبکہ مالی طور پر نقصان سے بھی دو چار ہوتے ہیں۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں موبائل فون کھونے کے بعد کا خوف اور تناؤ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے کسی دہشت گرد حملے کا شکار ہونے کے بعد کا خوف؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی انسان کی زندگی کا سب سے بدترین اور تناؤ زدہ وقت وہ ہوتا ہے جب وہ اچانک اپنے کسی پیارے کو کھودے، تاہم موبائل فون کھو دینے کا دکھ اور تناؤ اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اور یہ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے آپ نے اپنی آنکھوں کے سامنے کسی دہشت گرد حملے کو رونما ہوتے دیکھا ہو۔

    ماہرین کے مطابق انسان کی زندگی میں متوقع طور پر آنے والی 5 تناؤ زدہ اور سب سے زیادہ متاثرکرنے والی صورتیں ایسی ہیں جو رونما ہونے کے بعد کسی انسان کی پوری زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان میں قدرتی آفات، نوکری سے ہاتھ دھونا یا کسی جان لیوا بیماری کا شکار ہونا شامل ہے۔

    آپ کوجان کر حیرت ہوگی کہ اس فہرست میں سے ایک ٹرین یا بس کا چھوٹ جانا بھی شامل ہے۔ منزل پر پہنچنے سے قبل بس یا ٹرین کا چھوٹ جانا، اور منزل سے دور ہوجانے کا احساس، چاہے وہ سفر کتنا ہی غیر اہم اور معمولی کیوں نہ ہو، انسان کو بے حد صدمے سے دو چار کرسکتا ہے۔

    اس فہرست میں پہلے نمبر پر موبائل فون کھوجانے کے بعد ہونے والا تناؤ اور صدمہ ہے جو کسی انسان کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔

    کیا آپ کا موبائل فون بھی آپ کے لیے ایسی ہی اہمیت رکھتا ہے؟

  • فلپ فون استعمال کریں اور 1 ہزار ڈالر جیتیں

    فلپ فون استعمال کریں اور 1 ہزار ڈالر جیتیں

    واشنگٹن : امریکی ریاست یوٹاہ کی ایک کمپنی نے عجیب و غریب چیلنج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایک ہفتے تک پرانہ فلپ فون استعمال کرنا ہوگا اور جیتنے والے کو 1 ہزار امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اس مقابلے میں شرکت کرے گا اسے ایک ہفتے تک اسمارٹ فون سے دوری اختیار کرنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ اس انعام کا حق دار قرار پائے گا۔

    انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کو ایسے بہادر نفس کی ضرورت کی ہے جو اپنی خوشی سے اپنا اسمارٹ فون سات دن کے لیے کمپنی کو دے اور کمپنی فلپ والا موبائل استعمال کرنے کےلیے دے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ادارے کا پسندیدہ امید وار وہ ہوگا جو اسمارٹ فون کا عادی ہو، سوشل میڈیا کا ماہر ہو۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ امید وار کےلیے بونس پوئنٹ ہوگا اگر وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہو یا ویڈیو بلاگر ہوں۔

    ادارے کا کہنا تھا کہ جو شخص چیلنج پورا کرے گا کمپنی اسے ایک ہزار ڈالر دے گی اور ساتھ ساتھ وہ طبی امداد کی کٹ اور روڈ کا نقشہ بھی وصول کرے گا، پاکٹ فون بُک، نوٹ پیڈ اور پین بھی دے گا اور 1990 میں استعمال ہونے والی سی ڈی بھی دے گا۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے پر عوام کی نگرانی کا پروگرام بوجھ بن گیا، نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کا عوام کی نگرانی کا پروگرام اب کسی کام کا نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عوام کی نگرانی کے لیے بنایا گیا پروگرام این ایس اے کےلیے چلانا مشکل ہوگیا، جس کے باعث خفیہ ایجنسی نے مذکورہ پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ این ایس اے نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی شہریوں کی نگرانی شروع کی تھی۔ جس کے لیے این ایس اے نے یومیہ اربوں فون کالز ریکارڈ کرنا شروع کیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ان اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کے رابطہ کاروں کا پتا چلانا تھا، تاہم 2013 میں سابق انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے این ایس اے کے پروگرام کی تفصیلات لیک کر دیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے پروگرام کی تفصیلات لیک کرنے کے بعد کانگرس نے 2015 میں یو ایس اے فریڈم ایکٹ پاس کیا۔ جس کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کافی کم کر دیا گیا اور فون کا محدود ریکارڈ فون کمپنیوں کو رکھنے کا کہا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ریپبلیکن کانگرس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیوک مرے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این ایس اے نے تیکنیکی اور دوسری وجوہات کی بنا پر پچھلے 6 ماہ سے اس نظام کو استعمال نہیں کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینئر انٹیلی جنس حکام سمجھتے ہیں کہ این ایس اے کے نگرانی کے نظام کی اہمیت بہت محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ ٹرمپ انتظامیہ پر ہے کہ وہ اس پروگرام کی تجدید کرتے ہیں یاختم کرتے ہیں۔

  • امریکی صدر ٹرمپ  پر موبائل فون سے حملہ

    امریکی صدر ٹرمپ پر موبائل فون سے حملہ

    انڈیانا : امریکی ریاست انڈیانا میں ایک شخص نے صدرڈونلڈ ٹرمپ پر موبا ئل فون مارنے کی کوشش کی تاہم ٹرمپ کی قسمت اچھی تھی موبائل فون اُن سے دورگرا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے جو نہی اسٹیج پرپہنچے توایک شخص نے ان پر موبائل فون پھینک دیا جو خوش قسمتی سے ان سے دور جاکرگرا۔

    جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے موبائل پھینکنے والے شخص کوتقریب سےباہرنکال دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے، واقعہ کے بعد تقریب میں ایک ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب تقریب میں ٹرمپ نے اپنا قلم شرکاء کی جانب اچھالا۔

    خیال رہے موبائل فون پھینکنے کا واقعہ اپنی نوعیت کا  پہلا واقعہ ہے ،  اس سے قبل تو عالمی سیاسی رہنماؤں پر جوتے سے حملوں کے  واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ ماہ  ایک واقعے  پیش آیا تھا ، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون سے متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔

    مزید پڑھیں :  میرے فالورز کم ہو گئے ہیں‘ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو سے شکوہ

    بعد ازاں مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈ الف ایلس کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

    یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو سے ہونے والی ملاقات میں ٹوئٹر پر اپنے فالورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا  تھا۔

    اعداد و شمار دینے والے ادارے کے مطابق جولائی کے مہینے سے اب تک صدر ٹرمپ نے اپنے پانچ کروڑ تیس لاکھ ٹوئٹر فالورز میں سے 2 لاکھ 4 ہزار فالورز کھوچکے ہیں۔