Tag: PHONE CALL

  • وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

    وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کیا۔

    اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کے دورے سے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • ٹرمپ اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

    ٹرمپ اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن /ریاض : امریکی صدر اور سعودی ولی عہد نے ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور تدارک کےلئے اقدامات ، عالمی بحری تجارت کو محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور ان کے تدارک کےلئے اقدامات کےساتھ عالمی بحری تجارت کو محفوظ بنانے کےلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے میں تیل کی پیداوار کو مستحکم رکھنے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور سعودی اور امریکی اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی ہے ۔

    وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایرانی دھمکیوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کےلئے سعودی عرب کی مساعی، عالمی تیل مارکیٹ کے استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • شاہ محمود قریشی کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ عراق کی دعوت

    شاہ محمود قریشی کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ عراق کی دعوت

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران ویزہ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے شاہ محمود کو دورہ عراق کی دعوت دی اور دونوں وزرائے خارجہ نے زائرین کو ویزہ مشکلات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

    عراقی وزیر خارجہ نے ویزہ کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عراقی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو عراق کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    وزیر خارجہ سے عراق کے سفیر کی ملاقات

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

    خیال رہے کہ دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے ویزہ معاملے پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ویزے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، ضروری کوائف کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر آویزاں کیا جائے۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی موبائل فون کالزسنتی رہی، برطانوی میڈیا

    امریکی خفیہ ایجنسی موبائل فون کالزسنتی رہی، برطانوی میڈیا

    برطانیہ : امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے سم کارڈ کمپنی کا ڈیٹا ہیک کرکے پچاسی ملکوں میں فون کالز کی نگرانی کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں نے سم کارڈ کمپنی کا ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد کوڈورڈز چوری کئے اور فون کالز اورڈیٹا کی نگرانی کی۔

    برطانوی خفیہ ایجنسی نے ایران، بھارت، افغانستان، یمن، آئس لینڈ، سربیا اور تاجکستان کے وائرلیس نیٹ ورک ہیک کئے تاہم پاکستان کے دوموبائل نیٹ ورکس کا ڈیٹا ہونے کے باوجود فون کالز سننے میں ناکام رہی۔

    کوڈ ورڈز کی چوری کے باعث دنیا کے زیادہ ترموبائل نیٹ ورکس کا ڈٰیٹا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

    امریکی و برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی ہیکنگ کا انکشاف ایڈورڈ سنوڈن کی جاری کردہ دستاویزات میں کیا گیا، سم کارڈ کمپنی کہا کہنا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    امریکی صدربراک اوباما نے روس کی جانب سےمشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں روس کےکرداراورباغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کےحوالےسے انیس سو ستاسی میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ’باہمی تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے۔