Tag: photo shoot

  • ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار و ماڈل فواد خان اور معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی خوبصورت ویڈیو اور تصاویر کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا جس میں دونوں اسٹارز نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

    پاکستانی مقبول ترین جوڑی نے پہلی مرتبہ سال 2011 میں پیش کیے جانے والی ڈرامہ سیریل میں انٹری دی جو بہت مقبول ہوئی، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

    اب حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔

    صدف فواد جو ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ ’صدف فواد خان اسٹوڈیو‘ کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

    اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ فواد خان سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

  • وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا زیرگردش اطلاعات بے بنیاد ہیں، غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریز کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکو ہدایات دی گئیں، غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریزکیاجائے۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں وزیر فیصل واوڈا کے ایل اوسی کے دورے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شکر ہے آپ پستول لیکر ایل او سی کراس نہیں کرگئے اور تنبیہ کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر لگانا مناسب نہیں۔

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے، جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈاکنٹرول آف لائن پر  پہنچے اور تباہ شدہ تباہ شدہ بھارتی طیارے پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جو وائرل ہوگئیں تھیں۔

    خیال رہے اس سے قبل چینی قونصلیٹ پر حملے کے موقع پر بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا بلٹ پروف جیکٹ پہن کر اپنا اپنا پستول اُٹھائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

  • کرینہ کپور کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

    کرینہ کپور کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

    دبئی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد پہلے فوٹو شوٹ میں پاکستانی ملبوسات پہنے اپنے مخصوص انداز میں نظر آئيں۔

    بالی ووڈ ادا کارہ کرینہ کپور پاکستانی فیشن سے بے حد متاثر ہے۔ ایشیانا دبئی میگزین کیلئے کئے گئے ایک شوٹ میں کرینہ کپور نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات اور زیورات پہنے، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

    kareena-45

    پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی نے اس شوٹ کیلئے کرینہ کپور خان کیلئے خاص عروسی ملبوسات ڈیزائن کیے، کرینہ کی ساری تصویریں دبئی میں اتاری گئی ہیں۔

    پہلے جوڑے میں سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا، اس روایتی عروسی جوڑے پر نہایت خوبصورت کام کیا ہوا ہے۔

    kareena-1

    دوسرے جوڑے میں ویلوٹ کے کپڑے کا استعمال کیا گیا، جس میں کرینہ کپور خان کا انداز ایک مہارانی جیسا نظر آیا۔

    kareena-2

    k2

    پاکستانی فیشن ڈیزائنر ٹینا درانی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں چاہتی تھیں کہ تمام جوڑوں میں کرینہ کپور کا انداز ایک دوسرے سے الگ نظر آئے، کرینہ ایک سپر اسٹار ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا۔

    k7

    kareena-3

    kareena-4

    ٹینا درانی کا مزید کہنا تھا کہ عروسی ملبوسات کی پروموشن کے لیے ایشیانا ویڈنگ میگزین سے بہتر کوئی موقع نہیں تھا، اس کے بعد ہم کرینہ کپور کے ساتھ کام کر پائے۔

    kareena-5

    خیال رہے کہ کرینہ کپور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ڈیزائن کردہ لان کی ماڈلنگ کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں 20 دسمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کا نام تیمور علی خان رکھنے پر ایک تنازع کھڑا ہو گيا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔