Tag: photographer

  • سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل Ciara Antoski نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38 فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021 میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوؤں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہوسکے۔

    یہ منفرد فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔ اور اب یہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ مُعتز ہلال عزایزۃ نے غزہ کی کوریج کے لیے فرانس میں اہم اعزاز ’فریڈم پرائز‘ اپنے نام کیا تھا۔

    مُعتز عزایزۃ کو فرانس کے شہر کان (Caen) میں منعقدہ ایک تقریب میں غزہ میں جنگ کی جرات مندانہ اور دستاویزی نوعیت کی کوریج کرنے کے لیے ان کے کام پر ’انعامِ آزادی‘ سے نوازا گیا تھا۔

    جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر جارحیت کی تو ابتدائی کئی مہینے عزایزۃ غزہ میں مقیم رہے، اس دوران انھوں نے روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو رپورٹس دیں، اور اسرائیلی افواج کے حملوں اور فلسطینی عوام کے مصائب کی تصاویر دنیا کو دکھائیں، جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی فالوئنگ میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔

    فریڈم پرائز کے حوالے سے فرانسیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس انعام کے لیے فرانس اور دنیا بھر سے 15 سے 25 سال کی عمر کے افراد کسی ایسے متاثر کن شخص یا تنظیم کا انتخاب کرتے ہیں، جس نے آزادی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہو۔

    فوٹو جرنلسٹ معتز نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہم فلسطینی 1948 سے اسرائیلی قبضے کے مظالم کا شکار ہیں، میری خواہش تھی کہ جب میرا ملک اسرائیلی قبضے سے آزاد ہو تو اس فریڈم پرائز سے نوازا جائے۔

    غزہ میں میرے لوگ اب بموں اور بھوک سے مر رہے ہیں، جب کہ دنیا خاموش ہے اور کوئی بھی اس نسل کشی کو نہیں روک سکتا۔ کوئی بھی اسرائیل کو اس کے جرائم کا جواب دہ نہیں ٹھہرا سکا۔

    آسمان کے راز بتاتی نا قابل فراموش تصاویر کیسے بنائیں؟ فلکیاتی فوٹوگرافر کے مشورے

    لیکن ہم اپنی آزادی کے لیے بے خوفی سے اور بغیر تھکے لڑیں گے جب تک کہ ہم آزادی کا چہرہ نہ دیکھ لیں، ہماری زمین کی، میری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ یاد رکھیں کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔

  • سورج کی روشنی سے جگمگاتے حسین مناظر

    سورج کی روشنی سے جگمگاتے حسین مناظر

    ہماری فطرت میں ہر چیز اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔ آپ نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا لیکن آپ کے گھر میں موجود پھول پودے دن کے 24 گھنٹوں میں مختلف نظر آتے ہیں۔

    دن بھر سفر کرتی سورج کی روشنی بھی جب مختلف چیزوں پر مختلف اوقات میں پڑتی ہے تو ہر بار اس کا نیا رنگ اور روپ نظر آتا ہے۔ ڈھلتے ہوئے، ابھرتے ہوئے اور دن کے درمیانی پہر میں سورج کے رنگ الگ ہوتے ہیں۔

    سورج کے انہی رنگوں کو دریافت کرنے کے لیے ایک فرانسیسی فوٹوگرافر نے 3 سال تک مختلف مقامات کا سفر کیا۔

    اپنے سفر کے دوران اس نے سورج کو اس وقت کیمرے کی آنکھ میں قید کیا جب وہ سوا نیزے پر تھا اور آس پاس کے مناظر سورج کی بھرپور روشنی سے جگمگا رہے تھے۔

    تین سال کی محنت کے بعد فوٹو گرافر نے جو تصاویر کھینچیں وہ بلاشبہ دنگ کردینے والی ہیں۔ آئیں آپ بھی وہ تصاویر دیکھیں۔


    مونومنٹ وادی، امریکا


    ہارس شو بینڈ، امریکا


    میٹیورا، یونان


    آئس لینڈ


    کروشیا


    بنکاک، تھائی لینڈ


    ہانگ کانگ


    پیرس، فرانس


    آسٹریلیا


    روم، اٹلی


    آسٹریلیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دلربا آئینہ رو تصویر ہے

    دلربا آئینہ رو تصویر ہے

    آپ نے مختلف ماہر فوٹوگرافرز کو دیکھا ہوگا جو مختلف زاویوں سے تصویریں کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ماہر تصویریں کھینچنے کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کرتے ہیں۔

    ایک معروف طریقہ گلاس یا کسی شیشے کے پار سے تصویریں کھینچنے کا بھی ہے۔ لیکن آپ نے یہ طریقہ پہلی بار دیکھا ہوگا جس میں انگوٹھی پر عکسی تصویر کھینچی جارہی ہے۔

    اس طریقے کا بانی آسٹریلیا کا پیٹر ایڈمز شان ہے جو اس سے پہلے آنکھ کی پتلی پر عکسی تصاویر کھینچ چکا ہے۔ اس بار وہ صرف نئے شادی شدہ جوڑوں کی تصاویر کھینچ رہا ہے۔

    اس کا کہنا ہے وہ تصویر کھینچنے سے پہلے انگوٹھی پر فوکس کرتا ہے اور جوڑے کو ایسے کھڑا کرتا ہے کہ وہ انگوٹھی میں نظر آئیں۔

    مستقبل میں ایڈمز کا ارادہ ہے وہ پانی کے بلبلے پر عکسی تصاویر کھینچے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ اس تصویر میں موجود خوبی تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں موجود خوبی تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اپنے بارے میں یہ سوچتے ہیں کہ آپ دنیا کا کوئی بھی کام آسانی سے حل کرلیتے ہیں اور اُس میں آپ کو کسی کی مدد درکار نہیں ہوتی تو کیا آپ تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ اس میں کیا چیز ہے جو دیگر تصاویر کے مقابلے میں اس کو منفرد بنا رہی ہے۔

    یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اس تصویر کی خوبی کو پکڑنے میں وقت لگائیں مگر قوی امکان ہے کہ آپ اس کی خوبی کو پکڑنے سے قاصر رہیں گے اور دیگر لوگوں کو طرح بار بار غور سے دیکھنے کے باوجود بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں گے۔

    ویسے تو  آپ نے کئی بار ایک ساتھ  بہت سارے لوگوں کی سیٹرھیوں سے اترتے وقت کی تصاویر دیکھی ہوں گی مگر بظاہر عام نظر آنے والے تصویر دیگر سے منفرد کیوں ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں۔

    pic-ok

    فوٹو گرافی ایک بڑا فن ہے اور اس سے وابستہ لوگ دنیا کی رنگینیوں کو مختلف زاویوں سے اپنے کیمروں میں محفوظ کر کے نہ صرف لوگوں کو اس کی دنیا حقیقت سے آشنا کرتے ہیں بلکہ اپنے فن سے خوب داد وصول بھی کرتے ہیں۔


    ’’ پڑھیں: اس تصویر میں ایک اورجانور چھپا ہے‘ کیا آپ ڈھونڈ سکتے ہیں؟ ‘‘


     اگر آپ اس تصویر کی خوبی کو ابھی تک سمجھ نہیں سکے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں سیڑھیاں اترتے تمام ہی لوگوں کا ایک پیر اٹھا ہوا ہے اور تقریباً زمین سے سب کا فاصلہ بھی ایک ہی ہے۔

    ’’ مزید پڑھیں: مسلم سائنسدانوں کی 10 حیران کن ایجادیں ‘‘


    اس منفرد تصویر کو تیار کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات سے لوگوں کی تصاویر بنائیں اور پھر ان کو ایک جگہ جمع کر کے اس کو منفرد بنانے کی کوشش کی اور دیکھا جاسکتا ہے کہ انیس افراد ایک ساتھ سیڑھیاں اتر رہے ہیں اور ان سب کا ایک پیر ہوا میں ہے۔

    new-pics

    ادارے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بہت سے لوگوں کی تصاویر جمع کی گئیں جو ایک قدم اٹھائے ہوئے تھے تاہم بعد میں اسٹوڈیوز آکر ان کو یکجا کیا جس کے بعد سے تمام تصاویر ایک ہی مقام کی معلوم ہونے لگیں۔

  • بلاول ہاؤس لاہورکی تصاویربنانیوالے چھ افراد گرفتار

    بلاول ہاؤس لاہورکی تصاویربنانیوالے چھ افراد گرفتار

    لاہور: بلاول ہاؤس لاہور کی تصاویر بنانے والے چھ  افراد کی گرفتاری و رہائی،تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن انچیف آصف علی زرداری کی زیر صدارت رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ لوگ بلاول ہاؤس کی تصاویر لے رہے ہیں ۔

    جس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو حراست میں لے لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے بتایا کہ وہ بحریہ ٹاؤن آئے تھے اور گھومنے پھرنے کی غرض سے بلاول ہاؤس کی شوقیہ تصاویربنا رہے تھے، پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔