Tag: photos viral

  • غزہ کی خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے سے قبل اور بعد کی تصاویر وائرل

    غزہ کی خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے سے قبل اور بعد کی تصاویر وائرل

    غزہ کی بندرگاہ پر واقع ایک خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے قبل اور بعد کی تصاویر سامنے آئیں جن میں مسلم ورثے کی تباہی کے اثرات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ خوبصورت مسجد جو اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے کبھی عبادت اور امن کی جگہ تھی، جس کے درمیان ایک سنہری فانوس لٹکا ہوا تھا۔

    فرش پر قالین بچھے تھے، اور ہر طرف نفیس طرز تعمیر تھی۔ وہی جگہ جہاں فلسطینی نماز پڑھنے اور قرآن مجید کی تلاوت کرنے جمع ہوتے تھے، اب اس کے گنبد اور دیواریں گر چکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اب یہ مسجد غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی تباہ کن کارروائیاں، ہلاکتیں اور تباہیاں ناقابل برداشت سطح پر ہیں۔

    اپنے ایک جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ کا 80 فیصد علاقہ فلسطینیوں کے لیے نو گو زون بن چکا ہے۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی ظالمانہ جنگ کے سب سے ظالم مرحلے سے گزر رہے ہیں، فلسطینیوں کو بھوکا رکھا جارہا ہے، بنیادی ضروریات سے محروم کیا جارہا ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر بھی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی ایسی امدادی اسکیم کاحصہ نہیں بنے گا جوانسانی اصولوں پرنہ ہو، امداد کا محفوظ، تیز اور تسلسل سے داخلہ نہ ہوا تو مزید اموات ہوں گی۔

    اسرائیل سیاستدانوں کے فوجی وردی پہننے پر پابندی کیوں لگا رہا ہے؟

    غزہ میں خوراک، طبی امداد پہنچانے کی محدود کوشش جاری ہے، اشد ضرورت کے باوجود اسرائیل امداد پر غیرضروری پابندی لگارہا ہے۔

    سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جس امداد کی اجازت دی گئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

  • امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا۔

    اس موقع پر ٹرمپ مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کے ولی عہد نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا ہے۔

    فن تعمیر کے اعلیٰ مظہر کی حامل اس مسجد میں 82 گنبد اور ایک ہزار سے زائد ستون ہیں۔

    ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیتے ہوئے اسلامی فنِ تعمیر کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شیخ زاید جامع مسجد میں ایک وقت میں 40 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے دنیا بھر سے ابوظہبی پہنچتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹیرف معاملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مطمئن ہے، تازہ سروے میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوام کی پریشانی میں کمی نظر آئی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ بائیڈن دور کی ناکام پالیسیاں ہیں، سروے رپورٹس میں 44 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

  • بھارتی گلوکار انو جین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    بھارتی گلوکار انو جین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا، شادی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    سال 2018 میں گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے گیت ’بارشیں‘ ریلیز کیا جس کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

    انہوں نے 2020 میں ’الگ آسمان‘ اور 2021 میں ’گُل‘ ریلیز کیا جس کے بعد 2023 میں انہوں نے سب سے بہترین گیت ’حسن‘ ریلیز کیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس کے علاوہ 2024 میں آنے والا گیت ’جو تم میرے ہو‘ بھی سپر ہٹ قرار پایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب کے دلوں کو اپنے گانوں سے جیتنے والے انو جین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان تصاویر کے ساتھ کیا ہے۔

    انو جین کی پوسٹ میں اپنی دلہن کے ساتھ شادی کے دو ایونٹس کی تصاویر شامل ہیں جن میں دونوں اپنی بے انتہا محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

    شادی کے مین ایونٹ کی تصویر میں انو جین بیج کلر کی شیروانی کے ساتھ ہلکا گلابی دوپٹہ شال کی طرح اوڑھے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ سرخ جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

    ترتیب سے نظر آنے والے دوسرے ایونٹ میں انو جین سیاہ جبکہ انکی اہلیہ مرون جوڑے میں ملبوس ہیں۔

    تیسرا ایونٹ جس کی تصاویر شامل ہیں ممکنہ طور پر ریسیپشن ہے جس میں انو جین سیاہ تھری پیس سوٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ انکی دلہن نے سنہرہ گاؤن پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

    پوسٹ کے کیپشن میں انو جین نے لکھا کہ ’اور ہاں دیکھو یہاں کیسے آئی دو دلوں کی یہ بارات ہے‘۔

    اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز کی جانب سے جہاں اچانک شادی کی تصاویر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے، وہیں فینز گلوکار کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

  • سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر وائرل

    سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احد رضا میر کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    تصاویر میں سائرہ اور احد رضا میر نے اپنے منفرد اور کلاسک اسٹائل کا مظاہرہ کیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں دونوں کی کیمسٹری اور اسٹائل کا امتزاج دیکھنے کے لائق ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    اس فوٹو شوٹ میں سائرہ رضا اپنے خوبصورت انداز اور روایتی اسٹائل کے ساتھ نظر آئیں، جبکہ احد رضا میر بھی پُرکشش اور اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حیدرآباد : ثانیہ مرزا کی اپنے شیرخوار بیٹے کو گود میں لے کر اسپتال سے باہر آتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد باہر آنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تصویروں میں وہ اپنے شیرخوار بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آرہی ہیں۔ شعیب ملک بیٹے کی ولادت کےبعد واپس یو اے ای چلے گئے ہیں جہاں نیوزی لینڈ سے سیریز جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی تھی۔