Tag: photos virals

  • بھارتی گلوکار انو جین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    بھارتی گلوکار انو جین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا، شادی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    سال 2018 میں گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے گیت ’بارشیں‘ ریلیز کیا جس کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

    انہوں نے 2020 میں ’الگ آسمان‘ اور 2021 میں ’گُل‘ ریلیز کیا جس کے بعد 2023 میں انہوں نے سب سے بہترین گیت ’حسن‘ ریلیز کیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس کے علاوہ 2024 میں آنے والا گیت ’جو تم میرے ہو‘ بھی سپر ہٹ قرار پایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب کے دلوں کو اپنے گانوں سے جیتنے والے انو جین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان تصاویر کے ساتھ کیا ہے۔

    انو جین کی پوسٹ میں اپنی دلہن کے ساتھ شادی کے دو ایونٹس کی تصاویر شامل ہیں جن میں دونوں اپنی بے انتہا محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

    شادی کے مین ایونٹ کی تصویر میں انو جین بیج کلر کی شیروانی کے ساتھ ہلکا گلابی دوپٹہ شال کی طرح اوڑھے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ سرخ جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

    ترتیب سے نظر آنے والے دوسرے ایونٹ میں انو جین سیاہ جبکہ انکی اہلیہ مرون جوڑے میں ملبوس ہیں۔

    تیسرا ایونٹ جس کی تصاویر شامل ہیں ممکنہ طور پر ریسیپشن ہے جس میں انو جین سیاہ تھری پیس سوٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ انکی دلہن نے سنہرہ گاؤن پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

    پوسٹ کے کیپشن میں انو جین نے لکھا کہ ’اور ہاں دیکھو یہاں کیسے آئی دو دلوں کی یہ بارات ہے‘۔

    اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز کی جانب سے جہاں اچانک شادی کی تصاویر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے، وہیں فینز گلوکار کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

  • جرمن فٹبالرز کو طیب اردگان کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑگیا

    جرمن فٹبالرز کو طیب اردگان کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑگیا

    برسلز : جرمنی کے قومی فٹبالر اوزیل اور گوندوگان کی طیب اردوگان سے ملاقات اور اپنی شرٹ پیش کرنے پر سیاسی حلقوں کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی فٹبال فیڈریشن نے اپنے قومی کھلاڑیوں میسوٹ اوزیل اور ایلکے گوندوگان کو ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ تصاویر بنوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو ترک نژاد جرمن فٹبالر نے اتوار کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دوران تقریب ترکی کے صدر طیب اردوگان کو اپنی دستخط کی ہوئی شرٹ پیش کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبالر ایلکے گوندوگان نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے معزز صدر کا بہت احترام کرتا ہوں‘، طیب اردوگان اس وقت دوبارہ الیکشن کروانے کی مہم چلا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ میسوٹ اوزیل آرسنل کلب کے لیے فٹبال کھیلتے ہیں جبکہ گوندوگان مینچیسٹر کے کھلاڑی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی کے اکثر سیاست دانوں کی جانب سے دونوں فٹبالر پر کڑی تنقید کی جاری ہے اور ملک کے لیے ان کی وفاداری پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    جرمنی کے فٹبال کلب ڈی ایف بی کے صدر رین ہارڈ گرینڈل کا کہنا تھا کہ ’فٹبال اور ڈی ایف بی جن اقدار کی عزت کرتے ہیں ترک صدر طیب اردوگان کی نظر میں ان اقدار کی اتنی اہمیت نہیں ہے‘۔

    ڈی ایف بی کے صدر کا کہنا تھا کہ ’لہذا یہ اچھا نہیں ہے کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے آپ کو طیب اردوگان کی انتخابی مہم سے جوڑیں، دونوں کھلاڑیوں کے ایسے اقدامات کرنے سے ڈی ایف بی کی کوئی مدد نہیں ہورہی ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔