Tag: Photoshop

  • ایڈوب فوٹوشاپ اب مفت دستیاب ہوگا

    ایڈوب فوٹوشاپ اب مفت دستیاب ہوگا

    امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کمپنی ’ایڈوب‘ اپنے فوٹو شاپ کا مفت ورژن متعارف کرائے گی، جلد ہی فوٹو ایڈیٹرز اور گرافکس ڈیزائنرز ’فریمیم‘ فوٹو شاپ سے مستفید ہو سکیں گے۔

    ’دی ورج‘ کے مطابق ایڈوب نے ویب پر فوٹو شاپ کے مفت استعمال والے ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ سروس ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگی، تاکہ ایپ سے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو سکیں۔

    کمپنی کی جانب سے کینیڈا میں فوٹو شاپ کے مفت ورژن کی جانچ جاری ہے، جہاں صارفین مفت ایڈوب اکاؤنٹ کے ذریعے ویب پر فوٹو شاپ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

    ایڈوب نے اس سروس کو ’فریمیم‘ کا نام دیا ہے، جس میں کچھ فیچرز موجود نہیں ہوں گے جو صرف ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    اس وقت مارکیٹ میں فوٹو شاپ کے انکرپٹڈ ورژنز موجود ہیں، جن کے لیے صارفین کو بڑی مغز ماری کرنی پڑتی ہے، کیوں کہ ایسے ورژن کے باضابطہ استعمال کے لیے بھی کچھ خفیہ کیز کی فراہمی ضروری ہوتی ہے، جب کہ ایڈوب فوٹو شاپ کی اصل کاپی صارفین کو پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے اور اس کی آن لائن سروسز استعمال کرنے والے صارفین بھی ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

    کمپنی کو امید ہے کہ فری ورژن متعارف ہونے اور اسے استعمال کرنے کی عادت کے بعد صارفین فیس کے عوض بھی اس کی آن لائن سہولیات استعمال کریں گے۔

  • فوٹو شاپ اور پی ڈی ایف کے شریک موجد دنیا سے کُوچ کرگئے

    فوٹو شاپ اور پی ڈی ایف کے شریک موجد دنیا سے کُوچ کرگئے

    واشنگٹن : امریکا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوبی انکارپوریٹڈ کے شریک موجد چارلزچک گیشکی81کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے پورٹیبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ (پی ڈی ایف) کی تیاری میں مدد کی تھی۔

    چارلز گیشکی کی پہلی اہم پروڈکٹ ایڈوبی پوسٹ اسکرپٹ تھی جس نے ٹیکسٹ اور تصاویر کاغذ پر چھاپنے میں انقلابی پیش رفت کا آغاز کیا اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں انقلاب کی شروعات ہوئی۔

    ایڈوبی انکارپوریٹڈ کے مطابق گیشکی خلیج سان فرانسسکو کے نواحی علاقے لاس الٹس میں رہائش پذیر تھے، وہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر شنتنونرائن نے کمپنی کے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا ہے کہ یہ پوری ایڈوبی برادری اور ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے بڑا نقصان ہے جن کے لیے وہ دہائیوں تک ایک رہنما اور ہیرو کے طور پر کام کرتے رہے۔

    ایڈوبی کے شریک بانی کی حیثیت سے چک اور جان وارنک نے بڑی پیش رفت ثابت ہونے والا سافٹ ویئر تیار کیا جس کی بدولت لوگوں کی تخلیقی اور رابطے کی صلاحیت میں انقلاب آگیا۔

    ان کی پہلی پروڈکٹ ایڈوبی پوسٹ اسکرپٹ تھی جو ایک اہم ٹیکنالوجی ہے جس نے ٹیکسٹ اور تصاویر کاغذ پر چھاپنے کے لیے نیا انقلابی طریقہ دیا اور ڈیسک ٹاپ اشاعت میں انقلاب کا آغاز کیا۔

    گیشکی کی اہلیہ 78سالہ نینسی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر ایک مشہور کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے امریکہ اور دنیا میں بڑی کمپنی قائم کی اور بلاشبہ وہ انہیں اس بات پر بہت فخر تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی بہت بڑی کامیابی تھی لیکن یہ ان کی توجہ کا مرکز نہیں تھی بلکہ حقیقت میں ان کا خاندان تھا وہ اپنے آپ کو ہمیشہ دنیا کا خوش قسمت ترین شخص کہتے تھے۔