Tag: Phulkian sector of Sialkot

  • سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ تاحال جاری

    سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ تاحال جاری

    سیالکوٹ: بھارت کی جانب سےعید کے دوسرے روز بھی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،چارواہ سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سےشہید ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

    چارواہ سیکٹر میں چوبیس گھنٹے کے دوران بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے دو بچوں سمیت پانچ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں نےورکنگ باؤنڈری کے قریب رہنے والوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر رکھاہے، بھارتی درندگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

    بھارتی جارحیت کا چناب رینجرز نے بھرپوراور بروقت جواب دیا جس کے نتیجے میں بارود اگلتا بھارتی اسلحہ خاموش ہوگیا،آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری گئی،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

  • بھارتی جارحیت, سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی جارحیت, سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ می پھلکیاں سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    بھارت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاہدہ کے باوجود جارحیت سے باز نہیں آیا، آج صبح بھی اس نے سرحدی معاہدے کی دھجیاں اڑاتے سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، بھارتی فوج کیجانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

    واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھنے کے بعدگزشتہ روز دونوں ملکوں کےڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہو اجس میں فریقین نے حالات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا تھا۔