Tag: physics

  • پانی سے بھرے گلاس پینڈولم کی طرح کیسے گھومے؟

    پانی سے بھرے گلاس پینڈولم کی طرح کیسے گھومے؟

    سوشل میڈیا پر ایک شخص کی پانی سے بھرے 2 گلاسوں کو پینڈولم کی طرح حرکت دینے کی ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص پانی سے بھرے 2 گلاسوں کو پلیٹ پر رکھتا ہے، دونوں پلیٹیں ایک رسی سے منسلک ہیں۔ اس کے بعد وہ اس رسی کو اپنے سر کے گرد گھمانا شروع کردیتا ہے۔

    اس دوران گلاسوں میں سے ایک قطرہ بھی پانی نہیں گرنے پاتا۔

    ٹویٹر پر فزکس اینڈ آسٹرو نامی زون صفحے نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فزکس کا شاندار مظاہرہ ہے۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو پر بے حد حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ یہ غیر معمولی ہے۔

    ایک اور ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ پریکٹس انسان کو کامل بنا دیتی ہے، یہ اس کی بہترین مثال ہے۔

  • نصف صدی کا انتظار ختم ہوا، ایک خاتون نے فزکس کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا

    نصف صدی کا انتظار ختم ہوا، ایک خاتون نے فزکس کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ڈونا سٹرکلینڈ نے فزکس کے شعبے میں نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کا نوبیل انعام  اپنے نام کرنے والے ڈونا سٹرکلینڈ نوبیل کی تاریخ میں فقط تیسری خاتون ہیں، جس نے فزکس کے شعبے میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    پہلی بار یہ اہم ترین اعزاز 1903 میں میری کری کے حصے میں آیا تھا، دوسری باری 1963 میں ماریا جیوپورٹ میئر کو  یہ ایوارڈ دیا گیا، مگر پھر  ایک طویل عرصے خاموشی چھائی رہی۔

    سالانہ بنیادوں پر ہونے والے اس معتبر ایوارڈ پر اگلے 55 برس مردوں کی برتری رہی، آخر کار 2018 میں ڈونا سٹرکلینڈ نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انھیں یہ انعام لیزر فزکس کے شعبے میں دیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس برس ڈاکٹر سٹرکلینڈ کے ساتھ امریکا کے آرتھر آشکن اور فرانس کے جیرارڈ موروو کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 

    واضح رہے کہ فزکس کو مردوں کا شعبہ تصویر کیا جاتا ہے اور نوبیل کی دیگر کیٹیگریز کے مقابلے میں خواتین انعام یافتگان کی شرح یہاں سب سے کم ہے۔


    مزید پڑھیں: نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون کون تھیں؟

    اس انعام کی مالیت 998618 ڈالر ہے اور یہ ادب، امن، حیاتیات سمیت مختلف کیٹیگریز میں دیا جاتا ہے۔ 

    ڈاکٹر سٹرکلینڈ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست واقعہ ہے، البتہ انسان ہمیشہ یہ سوچتا ہے کہ کیا یہ واقعی سچ ہے۔

    واضح رہے کہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سائنس داں میری کیوری وہ پہلی خاتون تھیں، جنھوں نے نوبیل انعام حاصل کیا۔ اس عظیم خاتون سائنس داں نے ریڈیم دریافت کیا تھا۔

  • بلیک ہول کا معمہ حل کرنے والی حیرت انگیز شے ایجاد کرلی گئی

    بلیک ہول کا معمہ حل کرنے والی حیرت انگیز شے ایجاد کرلی گئی

    سائنس جاننے اور مسلسل جانتے رہنے کا نام ہےاور یہی اس علم کی کامیابی کا راز بھی ہے کہ اس میدان میں سرگرمِ عمل افراد کبھی شکست تسلیم نہیں کرتے بلکہ جہدِ مسلسل میں مصروف رہتے ہیں‘ کئی سال کی لگاتار جدوجہد کے بعد سائنسدان منفی کمیت کا حامل مادہ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے بلیک ہول اور دیگر غیرمرئی طاقتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    ﻣﺎﮨﺮﯾﻦِ ﻃﺒﯿﻌﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺳﯿﺎﻝ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮐﻤﯿﺖ ﻣﻨﻔﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺳﮯ ﺩﮬﮑﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺁﮔﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔
    ﻋﺎﻡ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﻣﺎﺩﮮ ﭘﺮ ﻗﻮﺕ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺳﯽ ﺳﻤﺖ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﻗﻮﺕ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻧﯿﻮﭨﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻗﺎﻧﻮﻥِ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯽ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔
    ﺗﺎﮨﻢ ﻧﻈﺮﯾﺎﺗﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﯽ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﻣﻨﻔﯽ ﮐﻤﯿﺖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﮎ ﭼﺎﺭﺝ ﻣﻨﻔﯽ ﯾﺎ ﻣﺜﺒﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻓﺰﯾﮑﻞ ﺭﯾﻮﯾﻮ ﻟﯿﭩﺮﺯ ﻧﺎﻣﯽ ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ
    ﺟﺮﯾﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﺋﻊ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔

    ایسا کیسے ممکن ہوا؟


    ﻭﺍﺷﻨﮕﭩﻦ ﺳﭩﯿﭧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﭘﯿﭩﺮ ﺍﯾﻨﮕﻠﺰ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺭﻭﺑﯿﮉﯾﻢ ﻧﺎﻣﯽ ﻋﻨﺼﺮ ﮐﻮ ﻣﻨﻔﯽ 273 ﺩﺭﺟﮯ ﺗﮏ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺷﮑﻞ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮔﺌﯽ ﺟﺴﮯ  ﺑﻮﺯ ﺁﺋﻦ ﺳﭩﺎﺋﻦ ﺁﻣﯿﺰﮦ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﺍﺱ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺫﺭﺍﺕ ﺑﮯﺣﺪ ﺳﺴﺖ ﺭﻭﯼ ﺳﮯ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﻮﺍﻧﭩﻢ ﻣﮑﯿﻨﮑﺲ ﮐﮯ ﺍﺻﻮﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻟﮩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻟﮩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺿﺎﺋﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ۔

    ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻨﻔﯽ ﮐﻤﯿﺖ ﻭﺍﻻ ﻣﺎﺩﮦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻟﯿﺰﺭ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺭﻭﺑﯿﮉﯾﻢ ﮐﮯ ﺍﯾﭩﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺎﺑﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﺵ ﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺩﯼ۔
    ﺟﺐ ﺍﻥ ﺍﯾﭩﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﯿﺰﺭ ﮐﯽ ﮔﺮﻓﺖ ﺳﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﻌﺾ ﻧﮯ ﻣﻨﻔﯽ ﮐﻤﯿﺖ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻋﻤﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
    ﻭﺍﺷﻨﮕﭩﻦ ﺳﭩﯿﭧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺎﺭ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﻓﻮﺭﺑﺰ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﻣﻨﻔﯽ ﮐﻤﯿﺖ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﻮ ﺩﮬﮑﺎ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ‏( ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ‏) ﺁﭖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﯾﮧ ﺍﯾﭩﻢ ﮐﺴﯽ ﻏﯿﺮ ﻣﺮﺋﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ‘
    ﺍﺱ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺳﮯ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﯿﻮﭨﺮﺍﻥ ﺳﭩﺎﺭ، ﺑﻠﯿﮏ ﮨﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﮈﺍﺭﮎ ﺍﯾﻨﺮﺟﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﻋﻮﺍﻣﻞ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ
  • ہالی ووڈ فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘کا پریمیئر

    ہالی ووڈ فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘کا پریمیئر

    معروف طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔

    ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم تھیوری آف ایوری تھنگ کی کاسٹ فلم کی تشہری مہم کے لئے لندن پہنچی جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

    فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہرِطبعیات اسٹیفن ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے، فلم میں اسٹیفن ہاکنگ کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے، فلم یکم جنوری کو برطانیہ میں ریلیز کردی جائے گی۔