Tag: pia airhostess

  • پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، جس کے بعد فضائی میزبان کو مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا ، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پرتھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان اور ڈی ایچ او ہیلتھ نے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، ائیر ہوسٹس 2 روز قبل دبئی سے آنے والی خصوصی پروازمیں ڈیوٹی پرتھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرکیے گئے ٹیسٹ میں کورونامثبت آیا، روازدبئی میں پھنسےپاکستانیوں کولیکرکراچی پہنچی تھی۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی میزبان ایئرپورٹ ہوٹل میں پہلےسے قرطینہ میں تھی تاہم انھیں مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس قبل ایک کپتان اور دو فضائی میزبانوں میں بھی کورونامثبت آیاتھا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان صحت مند ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیوٹی سے بغیر بتائے غیر حاضری پر فضائی میزبانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو شوکاز نوٹس کیا تھا۔

    خیال رہے چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کے کورونا ٹیسٹوں کی 2 مختلف رپورٹس آئی تھیں، مذکورہ پائلٹ کے نمونے این آئی ایچ نے 9 اپریل اور نجی لیبارٹری نے 12 اپریل کو لیے تھے، این آئی ایچ رپورٹ کےمطابق پی آئی اےکپتان میں کوروناکی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اسلام آبادکی نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

    واضح رہے خیال رہے پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

  • پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

    پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

    کراچی : پی آئی اے یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا، یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی تین مختلف ٹک ٹاک وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    وڈیوزمیں پی آئی اے کی فضائی میزبان غیرملکی ( بھارتی) گانوں پر اداکاری کرتی نظرارہی ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ویڈیو میں نظر آنے والی فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کو ایسی ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں۔

    سوشل میڈیا میں نظر آنے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے اور تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراؤنڈ بھی کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ایک وڈیو پر پہلے بھی پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نوٹس لے چکی ہے۔

  • چوری کرنے والی ایئر ہوسٹس کے خلاف تحقیقات ہوں گی: جی ایم فلائٹ آپریشنز

    چوری کرنے والی ایئر ہوسٹس کے خلاف تحقیقات ہوں گی: جی ایم فلائٹ آپریشنز

    پیرس : قومی ائیرلائن کی فضائی میزبان پیرس کے شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی، پی آئی اے کے اسٹیشن مینجر نے ضمانت پر رہا کرالیا تاہم آئندہ چھ ماہ تک کسی غیرملکی پرواز پر نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے باکمال لوگ، لاجواب سروس کے نعرے کے ساتھ کئی دہائیوں تک دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنیوں میں شامل رہی لیکن اب اس کے ملازمین کی بیرون ملک غیرقانونی سرگرمیاں قومی وقار کی دھجیاں اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

    پی آئی اے کی فضائی میزبان افشاں خالد پیرس کے شاپنگ سنٹر ایروویل میں میک اپ کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑی جانے والی فضائی میزبان پانچ گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہی۔

    پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن کے مینیجر کی ضمانت پر افشاں خالد کو رہا کر دیا گیا اور چوری کا تمام سامان واپس لے لیا گیا۔


    چورایئرہوسٹس کے خلاف ایکشن


    پی آئی اے کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان افشاں خالد پاکستان پہنچنے کے بعد 6ماہ تک کوئی بھی بیرون ملک کی پرواز نہیں کرسکیں گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کے بعد قومی ایئرلائن سےوابستہ اس فضائی میزبان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    فضائی میزبان کو وارننگ


    فرانسیسی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فضائی میزبان دوبارہ پیرس آئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار


    یاد رہے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایئرہوسٹس کو اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا تھا۔

    جس کے بعد قومی ائیرلائن کی ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ایئرہوسٹس کو300کینیڈین ڈالرز کا جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا تھا  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایئرہوسٹس اب بین الاقوامی پروازوں پر فرائض انجام نہیں دے گی۔