Tag: PIA announces

  • پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: پی آئی اے ایک بار پھر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا امید کا سہارا بن گیا اور اہم اعلان کرڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانےکیلئےآپریشن کا اعلان کردیا ہے، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سےقبل وطن لایاجائےگا۔

    اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کابل کیلئےبارہ اور سولہ جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے، جس کا مقصد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ وطن واپسی ہے، اس ضمن میں پی آئی اے کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو لانےکیلئے بوئنگ777طیارے استعمال کرےگی۔

    رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نےخلیجی ممالک سے پاکستان آنےکیلئے پانچ خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا ہے، صرف سعودی عرب کیلئےپی آئی اے نے بھی دس پروازوں کا اضافہ کیا ہے، دبئی اور ابوظہبی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو بوئنگ777طیاروں کے ذریعے وطن لایا جائے گا۔

    یہی نہیں پی آئی اے تاشقند کیلئے آٹھ خصوصی پروازیں آپریٹ کرےگی، جس کا مقصد بشکک میں پھنسے طلبا واپس لانا ہے، پی آئی اے کی جانب سے تاشقند کےلیےایئر بس320طیارے استعمال کیےجائیں گے۔

  • پی آئی اے کا نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

    پی آئی اے کا نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

    اسلام آباد : پی آئی اے نے نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا اور کہا خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئے یورپی جہازوں کیساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن،اسلام آبادتامانچسٹرپروازیں براہ راست چلیں گی جبکہ پی آئی اےپیرس سےبھی اسلام آباد اور لاہورکیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    فرانس کی جی ایس اے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچائے گی ، سی اے اے نے ہائی فلائی کو لاہور،اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، 30 اکتوبر سے 29جنوری2021 تک کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، پی آئی اے نے سی اےاے کو چارٹرڈپروازوں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئےدرخواست دی تھی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ چارٹرڈپروازیں حکومت کےایس او پیزپر مکمل عمل درآمد کریں گی، پی آئی اےہائی فلائی چارٹرڈپروازوں کےذریعےمسافروں کو برطانیہ،فرانس سے پاکستان پہنچائے گی۔