Tag: PIA ATR plane

  • پنجگور ایئر پورٹ : مٹی میں پھنسنے والے پی آئی اے طیارے کو رسیوں سے باندھ کر نکالا گیا

    پنجگور ایئر پورٹ : مٹی میں پھنسنے والے پی آئی اے طیارے کو رسیوں سے باندھ کر نکالا گیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سنگین غفلت کا ارتکاب کرتے ہوئے پنجگور ایئرپورٹ پر پھنسے پی آئی اے کے طیارے کو رسیوں سے باندھ کر رن وے پر لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ گزشتہ روز بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے رن وے سے کچے میں اتر گیا تھا جس کی مرمت کیلئے موقع پر ریلیف آپریشن مشینری موجود ہی نہیں تھی۔

    قومی ادارے کے باکمال لوگوں نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اے ٹی آر طیارے کو رسیوں سے باندھ کر رن وے پر لایا گیا، جیسے کہ وہاں رسہ کشی کا مقابلہ ہورہا ہو۔

    ٹگ ماسٹر کے بجائے طیارے کو ٹریکٹرکے ذریعہ جائے حادثہ سے ہٹایا گیا، اس کام کیلئے شاول اورٹریکٹر مقامی ٹھیکیدارسے حاصل کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ عالمی ایوی ایشن قوانین کی روسے کسی بھی حادثے کی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی معاونت کرتی ہے، ایئرپورٹ پرلازمی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کو چوبیس گھنٹوں بعد مٹی سے باہر نکالا گیا۔

    اب رن وے پر ہی طیارے کی مرمت کی جائے گی جس کے بعد اسے کراچی روانہ کردیا جائے گا۔ ہفتے کو پیش آنے واقعے میں طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ ایئرلائن خود مشینری کا بندوبست کرتی ہے، مشینری فراہم کرنا سی اے اے کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجگور ایئرپورٹ پر  پی آئی اے کا طیارہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوا

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجگورایئرپورٹ پراس طرح کایہ پہلاواقعہ ہے دورافتادہ ایئرپورٹ ہونے کی وجہ سے مشینری کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ہوگی۔ طیارے کی مرمت اور مکمل چیکنگ کے بعد اسے آپریشنل کیا جائے گا۔

  • طیارے کے دائیں پنکھے میں‌ دھماکا ہوا، ایک اور گواہ سامنے آگیا

    طیارے کے دائیں پنکھے میں‌ دھماکا ہوا، ایک اور گواہ سامنے آگیا

    کراچی: حادثے کے شکار طیارے کی تباہی سے قبل اس میں کچھ دیر پہلے سفر کرنے والے مزید افراد سامنے آئے ہیں جنہوں نے گواہی دی ہے کہ طیارہ پہلے سے ہی خراب تھا، پشاور سے چترال آتے ہوئے طیارہ کے دائیں پنکھے میں دھماکا بھی ہوا تھا۔


    حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والا بدقسمت اے ٹی آر طیارہ تباہ ہونے سے قبل پشاور سے پرواز کرکے چترال پہنچا تھا، پہلے ایک مسافر ریاض نے گواہی دی تھی کہ طیارہ خراب تھا اب ایک اور گواہ رمیز سامنے  آگیا۔

    پشاور سے چترال پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ لینڈنگ سے قبل طیارے کے دائیں پنکھے میں دھماکاہوا تھا۔


    اسی سے متعلق: تباہی سے کچھ دیر قبل طیارے سے اترنے والے مسافر کے انکشافات


    عینی شاہد ریاض نے دھماکے کی تصدیق کی تھی اور اب ایک اور مسافر رمیز راجہ نے بتایا کہ طیارہ لینڈنگ سے قبل ہی خراب ہوگیا تھا اور جہاز کو جھٹکے لگ رہے تھے۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ چترال ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے کی رفتار بہت دھیمی تھی اس سے قبل ایسا نہیں ہوا۔

  • حادثے کے شکار طیارے میں وزیراعظم نواز شریف بھی سفر کر چکے ہیں

    حادثے کے شکار طیارے میں وزیراعظم نواز شریف بھی سفر کر چکے ہیں

    اسلام آباد : حادثے سے پورے تین مہینے پہلے وزیراعظم نوازشریف قومی ایئرلائن کے طیارے اے ٹی آر کے مسافر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سات ستمبر دو ہزار سولہ کو وزیراعظم نواز شریف تباہ ہونے والے اسی طیارے سے چترال روانہ ہوئے، چترال آمد کیلئے جہاز کا خصوصی طور پر معائنہ کرایا گیا، چھوٹے سے چھوٹے اسکرو سے لیکر انجن تک ایک ایک پرزے کی اچھی طرح سے جانچ کی گئی۔

    نعروں کی گونج میں وزیراعظم نوازشریف نے چترال میں خوب ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، لواری ٹنل کی تعمیر، ڈھائی سو بستروں کے اسپتال سمیت سڑکوں کا جال بھچانے کے وعدے کئے، داد سمیٹی اور اسی طیارے سے واپس آگئے۔


    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید‘ دیگرشہداکی شناخت کا عمل جاری


    سات دسمبر کو وہی طیارہ اسی مقام سے بیالیس مسافروں اور عملے کے پانچ افراد کو لیکر واپس آرہا تھا کہ منزل پر پہنچے سے پہلے حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سارے مسافر شہید ہوگئے۔