Tag: PIA CEO arshad malik

  • پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے، وزیراعظم

    پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پی آئی اے کےسی ای او ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غلام سرور خان اور سیکریٹر ی ایوی ایشن بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ارشد ملک نے پی آئی اےکی کارکردگی اور اس سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور یورپی یونین کی جانب سےپابندی کے خاتمے کےاقدامات سےآگاہ کیا گیا۔

    دوران ملاقات فلیٹ میں اضافے اور لیز پر جہازوں کی خریداری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کےلیےاقدامات کر رہے ہیں ، مسافروں کی مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی پرمزید اقدامات کی ضرورت ہے، پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔

    سی ای وپی آئی اے نےغیر ملکی ایئرلائنوں کو زائد پروازوں کی اجازت سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ ممکنہ قومی ہوا بازی کی صنعت کو مشکلات اور نقصانات پربھی بات چیت بھی ہوئی۔

    وزیر اعظم نے وزیر ہوا بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن سے تفصیلات حاصل کیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور ہوا بازی کی صنعت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

  • سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے 19 لاکھ روپے کا سیلری  پیکیج لینے سے انکار کردیا

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے 19 لاکھ روپے کا سیلری پیکیج لینے سے انکار کردیا

    اسلام آباد : سی ای او پی آئی اے  ارشد ملک نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج لینے سے انکار کردیا اور کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لے سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او ارشد ملک نے پی آئی اے کی جانب سے زیادہ سیلری پیکج لینے سے انکار کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج آفر کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ارشد ملک نے ڈیپوٹیشن والے سیلری پیکج پر کام کرنے کو ترجیح دی، ارشد ملک نے کورونا کی وجہ سے سیلری پہلے ہی 25 فیصد کم کردی تھی۔

    بورڈ کامؤقف تھا کنٹریکٹ افسران اور پائلٹ 2 ملین ماہانہ سیلری لیتے رہےہیں جبکہ ارشدملک نے کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لےسکتاہوں۔

    ارشد ملک گزشتہ ماہ پاک فضائیہ سے پری ریٹائرمنٹ چھٹی پر چل ےگئےتھے اور وفاقی کابینہ نے انھی کنٹریکٹ پر پی آئی اے کا سی ای او مقرر کیا تھا، اس سے پہلے ارشد ملک ایئر لائنزمیں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے تھے۔

  • پی آئی اے میں زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ

    پی آئی اے میں زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیاہے، اسی لئے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کافیصلہ کیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ملازمین کے نام خط لکھا، جس میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ائیرلائن انڈسٹری کو 314 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، دنیا بھر میں ائیرلائن نے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے، کئی ائیرلائن نے ملازمین کو چھٹیوں پر بھی بھیج دیا ہے۔

    ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا پی آئی اے بھی ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالی خسارے میں ہے، کورونا کے باعث مارچ 2020 سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن صرف 10فیصد رہ گیا۔

    سی ای او پی آِئی اے کا کہنا تھا موجودہ حالات میں پی آئی اے نے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد ، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ائیرمارشل ارشد ملک نے مزید کہا تنخواہوں میں کمی سب سے پہلے سی ای او اور پی آئی اے کے محکمانہ سربراہوں نے اپنے اوپر لی، تنخواہوں کمی کورونا کے باعث عارضی طور کیا ہے، فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تنخواہیں عام سطح پر بحال کردی جائیں گی۔

  • پی آئی اے سی ای او نے وزیراعظم کو نیا  5 سالہ بزنس پلان  پیش کردیا

    پی آئی اے سی ای او نے وزیراعظم کو نیا 5 سالہ بزنس پلان پیش کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پی آئی اےکےسی ای او نے نیا پانچ سالہ بزنس پلان پیش کردیا، عمران خان نے نئےبزنس پلان کوسراہتے ہوئے کہا پی آئی اےکودنیاکی بہترین ایئرلائن بنانےکی کو شش کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میںارشد ملک نےوزیراعظم کونئے5سالہ بزنس پلان پیش کیا، اس دوران وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیرمحمد میاں سومرو بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے نئے بزنس پلان اور پی آئی اے میں کفایت شعاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہا اور کہا پی آئی اے کودنیاکی بہترین ایئرلائن بنانےکی کو شش کررہےہیں، پی آئی اے میں ایمانداراورمیرٹ کےکلچر کوفروغ دیاجائے۔

    وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسد عمر کوپی آئی اےکی بحالی کیلئےہرممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

    سی ای او پی آئی نے نئےبزنس پلان سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ نئے بزنس پلان میں2019میں ساڑھے6ارب روپےکی بچت کریں گے، رواں سال6ماہ میں43ارب روپےسےزیادہ کاریوینیوحاصل کیا۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا پی آئی اےکےبیڑےمیں 32جہازہیں ، نئےبزنس پلان کےتحت پی آئی اےکابیڑہ45طیاروں پرمشتمل ہوگا اور 5سال کے دوران 25 سے30 روٹوں کا اضافہ کیا جائےگا جبکہ  سعودی عرب عرب امارات اور دیگر سیکٹرز پر بھی پروازوں کے شیڈول میں بھی اضافی کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا نئے بزنس پلان میں پرانے جہازوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان فلائت انٹر ٹینمنٹ سسٹم کو بھی ٹھیک کیا جارہا  ہے  اور مسافروں کے کھانے کے عیار کو بھی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سہولتیں بھی فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    یاد رہے 15 مارچ کو بھی وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی  تھی ،  ملاقات میں ارشدمحمود نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم  کو بریفنگ دی اور پی آئی اے کی ترقی اور سروسز میں بہتری کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ادارے میں بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔